نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ ہند نے دیپاولی کے موقع پر قوم کو مبارکباد دی
Posted On:
30 OCT 2024 6:54PM by PIB Delhi
دیپاولی کے مبارک موقع پر میں بھارت کے تمام شہریوں کو تہہ دل سے گرمجوشانہ مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
دیپاولی، نہ صرف بھارت میں بلکہ پوری دنیا میں ہمارے تارکین وطن کی جانب سے عقیدت اور خوشی کے ساتھ منائی جاتی ہے، یہ اندھیرے پر روشنی، مایوسی پر امید، اور جہالت پر علم کی لازوال فتح کی علامت ہے۔ دیپاولی، ہم سب کے لیے، صداقت کا پیغام لے کر آتی ہے، جو ہمیں اپنے فرائض کو غیر متزلزل دیانتداری اور لگن کے ساتھ پورا کرنے کی ترغیب فراہم کرتی ہے۔
ایودھیا میں اس دیوالی کے دوران دیپوتسو ایک حقیقی روحانی منظر پیش کرے گا، جو ہمارے عوام کو جشن کے لیے اکٹھا کرے گا کیونکہ دیپوں کی روشنی دنیا کو ، اور ساتھ ہی ہمارے ذہنوں اور روحوں منور کرتی ہے ۔
اب جبکہ ہم اپنے چراغ روشن کر رہے ہیں، دعا ہے کہ دیوالی کی روشنی ہمارے راستے کو منور کرے، جو بھارت کو اتحاد، خوشحالی، اور لامحدود ترقی کے مستقبل کی جانب رہنمائی کرے۔ دعا ہے کہ اس تیوہار کی روشنی ہمارے دلوں میں حکمت، ہمدردی اور امن کو تحریک دے، ہماری زندگیوں کو تقویت بخشے اور ہمارے معاشرے کو مضبوط کرے۔
سبھی کو ایک پرمسرت اور بابرکت دیوالی کی مبارکباد!
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No: 1946
(Release ID: 2069687)
Visitor Counter : 35