اقلیتی امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

وزارت اقلیتی امور میں یوم قومی اتحاد منایا گیا

Posted On: 30 OCT 2024 5:30PM by PIB Delhi

وزارت اقلیتی امور نے آج (30 اکتوبر 2024) کو وزارت میں منعقدہ تقریب کے ذریعے یوم قومی اتحاد منایا۔ اس تقریب کے تحت منتھن ہال میں یکجہتی کا عہد لینے کی نشست بھی منعقد کی گئی، جس میں اقلیتی امور کی وزارت کے سکریٹری نے تمام افسران اور اہلکاروں کو راشٹریہ ایکتا دیوس کا عہد دلایا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ZKXK.jpg

تقریب کے دوران شرکاء نے قوم کے اتحاد، سالمیت اور ملک کے تحفظ کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ اس عہد کے ذریعے  ہم وطنوں میں یکجہتی کے پیغام کو پھیلانے کی اہمیت پر زور دیا گیا اور ملک کے اتحاد کے جذبے سے یہ عہد لیا گیا، جو کہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کے وژن اور اقدامات کے ذریعے پیش کیا گیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002DXC5.jpg

***************

 (ش ح۔م ش ع۔ش ہ ب)

U-No. 1937


(Release ID: 2069612) Visitor Counter : 35