امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
840 میٹرک ٹن پیاز کے ساتھ دوسری ٹرین دہلی پہنچی
پیاز کی دستیابی بڑھانے کے لیے آزاد پور منڈی میں سپلائی کی جائے گی، خوردہ فروشی کے لیے 35 روپے فی کلو پیاز
ناسک سے مزید 840 میٹرک ٹن پیاز لے کر ٹرین گوہاٹی پہنچنے والی ہے
Posted On:
30 OCT 2024 2:49PM by PIB Delhi
آج نیشنل ایگریکلچرل کوآپریٹو مارکیٹنگ فیڈریشن آف انڈیا (این اے ایف ای ڈی)محکمہ کے ذریعے قیمت استحکام فنڈ کے تحت صارفین کے امور کے شعبے کی مدد سے 840 میٹرک ٹن پیاز کی مزید کھیپ دہلی کے کشن گنج ریلوے اسٹیشن پر پہنچی ہے۔ یہ دہلی-این سی آر میں ریل کے ذریعے پیاز کی دوسری بڑی کھیپ ہے، اس سے قبل 20 اکتوبر 2024 کو این سی سی ایف نے کندا ایکسپریس کے ذریعے 1600 میٹرک ٹن پیاز دہلی لائی گئی تھی۔ زیادہ تر پیاز کی سپلائی آزادپور منڈی میں کی جائے گی تاکہ بازار میں پیاز کی مجموعی دستیابی بڑھائی جا سکے، جبکہ کچھ پیاز کی خوردہ فروخت 35 روپے فی کلوگرام کے حساب سے کی جائے گی۔
آزادپور منڈی میں پیاز کی بڑی مقدار میں سپلائی کا اثر نیچے دیے گئے گراف میں دیکھا جا سکتا ہے:
پیاز کی بروقت، قابل اعتماد اور کم لاگت میں ترسیل کو یقینی بنانے کے لئے پہلی بار ریل کے ذریعے بڑی مقدار میں پیاز کی ترسیل کا طریقہ اپنایا گیا ہے۔ این اے ایف ای ڈی نے اس سے قبل 840 میٹرک ٹن پیاز ریل کے ذریعے ناسک سے چنئی پہنچائی تھی، جو 26 اکتوبر 2024 کو پہنچی ۔ آج صبح 840 میٹرک ٹن پیاز کی کھیپ لے کر لے کر ناسک سے ایک ٹرین گوہاٹی کے لئے روانہ ہوچکی ہے، جسے این سی سی ایف نے خریدا ہے۔ ٹرین کے ذریعے پیا زکی یہ بڑی کھیپیں ملک بھر میں مسلسل ٹرکوں کے ذریعے پیاز کی فراہمی میں مزید اضافہ کر رہی ہیں۔
حکومت نے اس سال قیمتوں میں استحکام کے لیے 4.7 لاکھ ٹن ربیع پیاز کی خریداری کی تھی ، جس کی فروخت 5 ستمبر 2024 سے 35 روپے فی کلوگرام کے حساب سے خوردہ اور بڑی منڈیوں میں شروع کی گئی۔ اب تک 1.40 لاکھ ٹن سے زائد پیاز ناسک اور دیگر سپلائی مراکز سے سڑک کے ذریعے ٹرکوں میں بھیجی جا چکی ہے۔ اب تک این سی سی ایف نے 22 ریاستوں کے 104 مقامات اوراین اے ایف ای ڈی نے 16 ریاستوں کے 52 مقامات پر پیاز فراہم کرائی ہیں۔ یہ ادارے سفل، کیندریہ بھنڈار اور ریلائنس ریٹیل جیسے بڑے اسٹور کے ساتھ بھی تعاون کر رہے ہیں تاکہ صارفین کو 35 روپے فی کلوگرام خوردہ طور پر پیاز دستیاب ہوسکے۔ اس کے علاوہ 86,500 میٹرک ٹن پیاز 9 ریاستی حکومتوں/کوآپریٹو سوسائٹیز کو خوردہ طور پر تقسیم کرنے کے لئے فراہم کرائی گئی ہیں۔
پیاز کی فراہمی کے آغاز سے اب تک آندھرا پردیش، مہاراشٹر، کرناٹک، اترپردیش، تمل ناڈو اور دہلی جیسے اہم ریاستوں میں پیاز کی خوردہ قیمتیں نمایاں طور پر مستحکم ہو چکی ہیں۔ اکتوبر کے دوران آل انڈیا اوسط خوردہ قیمتیں بڑی حد تک مستحکم رہیں۔ گوہاٹی تک ریل کے ذریعے پیاز کی ترسیل شمال مشرقی ریاستوں میں دستیابی میں اضافہ کرے گی اور توقع ہے کہ خطے میں قیمتوں اور آل انڈیا اوسط پر بھی اس کا اثر کم ہوگا۔ ناسک منڈی میں بھی پیاز کی قیمت 24 ستمبر کو 47 روپے فی کلوگرام کی بلند سطح سے گر کر 29 اکتوبر 2024 کو 40 روپے فی کلوگرام تک آ گئی ہے۔
*********
ش ح ۔ م ح۔ ص ج
U. No.1926
(Release ID: 2069569)
Visitor Counter : 24