الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
نیشنل انٹرنیٹ ایکسچینج آف انڈیا نے اپنے نئے اقدامات کے ساتھ ورلڈ ٹریڈ سینٹر، نئی دہلی میں نئے دفتر کا افتتاح کیا
وزارت برائے الیکٹرانکس و انفارمیشن ٹیکنالوجی(ایم ای آئی ٹی وائی) کےسکریٹری نے محفوظ اور جامع انٹرنیٹ کے لیے این آئی ایکس آئی کے تازہ ترین ڈیجیٹل اقدامات کی نقاب کشائی کی۔ ڈاٹ اِن ڈومین کو اپنانے کے لیے ڈاٹ اِن تسلیم شدہ رجسٹرارز کے لیے تہواری پیشکش
این آئی ایکس آئی اور ٹی سی آئی ایل نے ایس ایس ایل سرٹیفکیٹس کے ساتھ صارف کے اعتماد کو بڑھانے کے لیے اسٹریٹجک معاہدے پر دستخط کیے
Posted On:
30 OCT 2024 1:51PM by PIB Delhi
نیشنل انٹرنیٹ ایکسچینج آف انڈیا (این آئی ایکس آئی) نے آج نئی دہلی کے نوروجی نگر میں واقع ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں اپنے نئے دفتر کا شاندار افتتاح کیا۔ اس تقریب کی صدارت جناب ایس کرشنن، سکریٹری، وزارت الیکٹرانکس و انفارمیشن ٹیکنالوجی (ایم ای آئی ٹی وائی) اور چیئرمین این آئی ایکس آئی نے کی۔ ان کے ساتھ جناب بھوینیش کمار، ایڈیشنل سکریٹری، ایم ای آئی ٹی وائی، جناب سشیل پال، جوائنٹ سکریٹری، ایم ای آئی ٹی وائی اور جناب راجیش سنگھ، جوائنٹ سکریٹری اور مالیاتی مشیر ایم ای آئی ٹی وائی بھی موجود تھے۔ یہ تقریب بھارت کے انٹرنیٹ انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے اور ڈیجیٹل ترقی کے فروغ کے لیے این آئی ایکس آئی کی کوششوں کو ایک اہم سنگ میل تسلیم کیا ہے۔
تقریب کے دوران ایم ای آئی ٹی وائی کے سکریٹری نے این آئی ایکس آئی کی جانب سے کیے گئے چند جدید اقدامات کا بھی افتتاح کیا، جن میں ڈاٹ اِن رجسٹرارز کے لیے ایک فیسٹیو آفر شامل ہے، جس کا مقصد ڈا ٹ اِن ڈومین کو صارفین کے درمیان فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ این آئی ایکس آئی کا انٹرنیٹ کے شعبے میں نہ صرف قومی بلکہ عالمی سطح پر بھی ایک اہم کردار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ این آئی ایکس آئی اب اس شعبے میں ایک نئی تبدیلی کے لیے تیار ہے کیونکہ اس کے کردار کا تعین اب جدید انداز میں کیا جارہا ہے۔
این آئی ایکس آئیز-سی ایس آر امپیکٹ رپورٹ برائے مالی سال 23-24
تقریب کے دوران، مالی سال 23-24 کے لیے این آئی ایکس آئی کی سی ایس آر امپیکٹ رپورٹ کا بھی اجراء کیا گیا، جس میں کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے شعبے میں تنظیم کی کامیابیوں کو اجاگر کیا گیا۔ رپورٹ میں این آئی ایکس آئی کے ڈیجیٹل خواندگی کو فروغ دینے، انٹرنیٹ کی رسائی میں وسعت لانے اور سماج کی ترقی کے لیے کیے گئے اقداما ت کا ذکر کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ مستقبل کے اہداف کی بھی نشاندہی کی گئی، جس سے بھارت کی ڈیجیٹل معیشت اور سماجی ترقی کی کوششوں کی حمایت میں این آئی ایکس آئی کی وابستگی کی توثیق ہوتی ہے۔
ٹی سی آئی ایل کے ساتھ اسٹریٹجک معاہدہ
اس تقریب میں میسرز ٹیلی کمیونیکیشنز کنسلٹنٹس انڈیا لمیٹڈ (ٹی سی آئی ایل) کے ساتھ ایک اسٹریٹجک معاہدے پر دستخط بھی ہوا، جس کا مقصد این آئی ایکس آئی – ایس ایس ایل سرٹیفکیٹ اتھارٹی (ایس ایس ایل-سی اے) کے نفاذ کو یقینی بنانا ہے۔ یہ شراکت بھارت میں انٹرنیٹ سیکورٹی کو فروغ دے گی اور محفوظ آن لائن ٹرانزیکشنز کے لیے معتبر ایس ایس ایل سرٹیفیکیشن خدمات فراہم کرے گی، جس سے صارفین کا اعتماد بڑھے گا۔
اس موقع پراین آئی ایکس آئی کے سی ای او ڈاکٹر دیویش تیاگی نے کہا کہ اب تک ہم نے 41 لاکھ ڈومین بُک کیے ہیں اور ہمارا اگلا ہدف 50 لاکھ تک پہنچنا ہے، جو ہمارے لیے ایک اہم کامیابی ہوگی۔ ہمارے پاس ملک بھر میں77 ایکسچینج پوائنٹس ہیں جو ہمارے ڈیٹا کو ملک کے اندر رکھنے میں مددگار ثابت ہوئے ہیں۔ ہم ان ایکسچینج پوائنٹس میں اضافہ کے لیے ایک نئی اسکیم لانے کا بھی منصوبہ بنا رہے ہیں۔
این آئی ایکس آئی کے بارے میں
نیشنل انٹرنیٹ ایکسچینج آف انڈیا این آئی ایکس آئی 19 جون 2003 کو قائم کیا گیا تھا۔ یہ وزارت الیکٹرانکس و انفارمیشن ٹیکنالوجی، حکومت ہند کے تحت غیر منافع بخش کمپنی (سیکشن 8)کمپنی ہے جس کا مقصد بھارت میں انٹرنیٹ کے فروغ اور رسائی میں اضافہ کرنا ہے۔ این آئی ایکس کے چار بنیادی خدمات میں شامل ہیں: انٹرنیٹ ایکسچینج پوائنٹس (آئی ایکس پی ایس) کے قیام کا مقصد انٹرنیٹ ایکسچینج پوائنٹس کی تخلیق، ڈاٹ اِن رجسٹری کے تحت ڈاٹ اِن ڈومین ڈیجیٹل شناخت کے لیے، آئی آر آئی این این کے تحت آئی پی وی 4 اور آئی پی وی 6 ایڈریسز کو اپنانا اور ڈیٹا سینٹر خدمات این آئی ایکس آئی-سی ایس سی کے تحت ڈیٹا اسٹوریج خدمات فراہم کرنا ۔
*********
ش ح ۔ م ح۔ ص ج
U. No.1918
(Release ID: 2069534)
Visitor Counter : 60