سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
چمکیلے نینو میٹریلز کا استعمال کرتے ہوئے تیار کردہ جعل سازی مخالف سیاہی دستاویز کی نقل کاری کو روک سکتی ہے
Posted On:
30 OCT 2024 12:37PM by PIB Delhi
چمکیلے نینو میٹریلز کے ساتھ تیار کردہ بہتر حفاظتی خصوصیات سے لیس ایک نئی سیاہی کرنسی، سرٹیفکیٹس، برانڈڈ اشیاء اور ادویات میں جعل سازی کو روکنے میں مدد کر سکتی ہے۔
جعل سازی دنیا بھر میں ایک بڑھتا ہوا مسئلہ ہے اور محققین اسے روکنے کے منفرد طریقے تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ریئر ارتھ آئنس کی چمکیلی خصوصیات اور بِسمتھ کا خصوصی اخراج طویل عرصے سے معلوم ہے۔
انسٹی ٹیوٹ آف نینو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (آئی این ایس ٹی) جو کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبہ کے تحت ایک خود مختار ادارہ ہے، کے سائنسدانوں نے نایاب زمینی مواد (ریئرارتھ میٹریلس) کی اس خاصیت کو استعمال کرتے ہوئے، اپنی نوعیت کی پہلی حفاظتی سیاہی بنائی ہے، جو ریئرارتھ ڈوپنگ کے ساتھ چمکیلے نینو میٹریلس پر مبنی ہے، جو یو وی اور این آئی آر لائٹ ، دونوں کے تحت قابل مشاہدہ امیشن پیدا کرتی ہے۔
سیاہی موجودہ خفیہ ٹیگز کی حدود پر قابو پا سکتی ہے جو کہ ایسی حفاظتی خصوصیات ہیں، جو عام طور پر صرف یو وی روشنی میں نظر آتی ہیں اور آسانی سے نقل کی جا سکتی ہیں۔
نئی سیاہی مختلف لائٹ ویوو لینتھ کے تحت مختلف رنگوں کو ظاہر کرنے کی صلاحیت کی بدولت بہتر حفاظتی خصوصیات پیش کرتی ہے۔ خاص طور پر، سیاہی 365 این ایم روشنی کے تحت متحرک نیلی، 395 این ایم روشنی کے نیچے گلابی اور 980 این ایم نیئر انفرا-ریڈ (این آئی آر) لائٹ کے تحت نارنجی سرخ دکھائی دیتی ہے اور روشنی، درجہ حرارت اور نمی کے حالات کی ایک حد میں موثر رہتی ہے۔
چمکیلے نینو میٹریلس کو 120 ڈگری سیلسیس پر ایک آسان کو-پریسیپی ٹیشن میتھڈ کا استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا تھا۔ ترکیب (سنتھیسس) کے بعد، نینو میٹریلس کو تجارتی طور پر دستیاب پی وی سی سیاہی میں سونی کیشن (صوتی توانائی کا استعمال کرکے نینو پارٹیکلز کو سالوینٹ میں منتشر کرنے کا عمل) کا استعمال کرتے ہوئے منتشر کردیا گیا۔
اس مرکب کو پھر اسکرین پرنٹنگ تکنیک کے ذریعے پیٹرن اور حروف بنانے کے لیے استعمال کیا گیا۔ یہ طباعت شدہ پیٹرن، جب روشنی کی مختلف ویو لینتھ کے سامنے آتے ہیں تو واضح طور پر روشنائی کی تاثیر کو ثابت کرتے ہوئے، مطلوبہ رنگ کی تبدیلیاں ظاہر کرتے ہیں۔
ریئر ارتھ آئنوں کو معروف چمکدار خصوصیات اور بسمتھ کو کیریکٹرسٹک امیشن کے ساتھ ملا کر ٹیم سیاہی کی خفیہ کاری اور ڈی کرپشن کی صلاحیتوں کو بڑھانے اور اس کی حفاظتی صلاحیت کو بہتر بنانے کے قابل ہوئی۔
ان نینو میٹریلس سے بنی چمکیلی سیاہی میں جعل سازی کا مقابلہ کرنے کی نمایاں صلاحیت ہے۔ اس کا اطلاق جعل سازی سے مبرا مختلف اشیاء، جس میں کرنسی، سرٹیفکیٹس، ادویات اور برانڈڈ مصنوعات شامل ہیں ،پر کیا جا سکتا ہے۔ یہ صارفین اور مینوفیکچررز دونوں کو آسانی سے اپنی اشیاء کی صداقت کی تصدیق کرنے کے قابل بناتا ہے اور جعل سازی کا پتہ لگانے کے لیے ایک سادہ ،لیکن طاقتور ٹول فراہم کرتا ہے۔
*********
ش ح ۔ م م۔ ت ع
U. No.1914
(Release ID: 2069483)
Visitor Counter : 36