وزارت آیوش
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج یہاں دھنونتری جینتی اور نویں آیوروید دن کے موقع پر آیوش کی وزارت کے متعدد پروجیکٹوں کا آغاز اور افتتاح کیا
وزیراعظم مودی نے دہلی میں ہندوستان کے پہلے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کیا، پروجیکٹ کی کل لاگت 274.58 کروڑ روپے ہے
وزیر اعظم نے شہریوں میں صحت سے متعلق بیداری کو فروغ دینے کے لیے ملک گیر مہم ‘‘دیش کا پرکرتی پریکشن ابھیان’’ کا آغاز کیا
وزیر اعظم نے آیوش میں 4 سنٹرس آف ایکسی لینس کا افتتاح کیا
وزیر اعظم نے اڈیشہ اور چھتیس گڑھ میں 2 یوگا اور نیچروپیتھی انسٹی ٹیوٹ کا سنگ بنیاد رکھا
ملک نے صحت کے شعبے میں جدید طب کے ساتھ آیوروید کے علم کے امتزاج کے ساتھ ایک نئے باب کا آغاز دیکھا:جناب نریندر مودی
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی کوششوں نے صحت میں آیوروید کی عالمی اہمیت میں اہم کردار ادا کیا ہے: جناب پرتاپ راؤ جادھو، وزیر مملکت (آزادانہ چارج) آیوش
Posted On:
29 OCT 2024 8:31PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نےدھنونتری جینتی اور نویں آیوروید دن کے موقع پر، نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید(اے آئی آئی اے) میں تقریباً 12,850 کروڑ روپے کے صحت کے شعبے کے متعدد پروجیکٹوں کا آغاز، افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔اس موقع پر ، مرکزی وزیر برائے صحت اور خاندانی بہبود اور کیمیکل اور کھادجناب جے پی نڈا؛ محنت اور روزگار اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کے وزیرڈاکٹر منسکھ مانڈویہ، آیوش کے سکریٹری ویدیہ راجیش کوٹیچا،ڈاکٹر منوج نیساری (مشیر، آیوش) اور دیگر معززین موجود تھے۔
آیوش کی وزارت کے تحت شروع کیے گئے پروجیکٹوں میں، وزیر اعظم نے ہندوستان کے پہلے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید کے فیز II کا افتتاح کیا۔ اس مرحلہ کے 258.73 کروڑ روپے کی کل لاگت والے پروجیکٹ میں 150 بستروں پر مشتمل پنچکرما اسپتال، دواسازی کے لیے ایک آیورویدک فارمیسی، ایک اسپورٹس میڈیسن یونٹ، ایک مرکزی لائبریری، ایک آئی ٹی اور اسٹارٹ اپ سینٹر ، 500 نشستوں والا آڈیٹوریم، اور عام اور بین الاقوامی دونوں مہمانوں کے لیے گیسٹ ہاؤسز شامل ہیں۔
مزید برآں، ہندوستانی صحت اور فلاح و بہبود کے حل، خاص طور پر یوگا میں بین الاقوامی برادری کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کا فائدہ اٹھانے کے لیے، اور ڈومین میں آر اینڈ ڈی کو فروغ دینے کے لیے، وزیر اعظم نے دیگر اہم پروجیکٹوں کے ساتھ خوردہ (اڈیشہ) اور رائے پور (چھتیس گڑھ) میں یوگا اور نیچروپیتھی میں دو مرکزی تحقیقی اداروں (سی آر آئی وائی این ایس) کا سنگ بنیاد رکھا۔ مزید برآں، وزیر اعظم نے چار آیوش سینٹر آف ایکسیلنس (سی او ایز) کا آغاز کیا، ہر ایک میں صحت کی تحقیق اور اختراع کے مخصوص شعبوں کو ملحوظ رکھا گیا ہے۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس، بنگلورو ذیابیطس اور میٹابولک عوارض کے لیے سنٹر آف ایکسی لینس، پری ذیابیطس اور ذیابیطس کی تحقیق اور آیورویدک فارمولیشن کی توثیق پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ آئی آئی ٹی دہلی میں سنٹر آف ایکسیلنس ان سسٹین ایبل آیوش، جو جدید تکنیکی حل تیار کرنے، اسٹارٹ اپس کو سپورٹ کرنے، اور رسو شدھیوں کے لیے نیٹ -زیرو پائیدار حل تیار کرنے کے لیے وقف ہے۔ سی ڈی آر آئی لکھنؤ میں آیوروید میں بنیادی اور ٹرانسلیشنل تحقیق کے لیے سنٹر آف ایکسی لینس، اشوگندھا جیسے آیورویدک نباتیات میں جدید تحقیق پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔جے این یو نئی دہلی میں آیورویدک اور سسٹمز میڈیسن پر سنٹر آف ایکسی لینس، جس کا مقصد سسٹم میڈیسن کا استعمال کرتے ہوئے رومیٹائڈ گٹھیا کے آیورویدک علاج کے مالیکیولر میکانزم پر تحقیق کرنا ہے۔
وزیر اعظم نے ‘‘دیش کا پرکرتی پریکشن ابھیان’’ کا بھی آغاز کیا، ایک ملک گیر مہم جو کہ صحت سے متعلق بیداری کو فروغ دیتی ہے اور روزمرہ کی زندگی کے ایک حصے کے طور پر مجموعی فلاح و بہبود کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔ آیوش کی وزارت کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب پرتاپ راؤ جادھو کی قیادت میں،4,70,000 رضاکاروں کے ساتھ، اس مہم کا مقصد شہریوں میں صحت سے متعلق بیداری کی کوششوں میں انقلاب لانا ہے اور متعدد گنیز ورلڈ ریکارڈز کی کوشش بھی کی جائے گی۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ گزشتہ ایک دہائی میں، ملک نے صحت کے شعبے میں جدید ادویات کے ساتھ آیوروید کے علم کے امتزاج کے ساتھ ایک نئے باب کا آغاز دیکھا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید اس نئے باب کا مرکزی نقطہ رہا ہے۔ جناب نریندر مودی نے کہا کہ سات سال پہلے، آیوروید کے دن کے موقع پر انہیں انسٹی ٹیوٹ کے پہلے مرحلے کو ملک کے لیے وقف کرنے کا شرف حاصل ہوا تھا، اور آج بھگوان دھنونتری کے آشیرواد سے وہ دوسرے مرحلے کا افتتاح کر رہے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ 7.5 لاکھ رجسٹرڈ آیوش پریکٹیشنرز پہلے ہی ملک کی صحت کی دیکھ بھال میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس تعداد کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور ہندوستان میں طبی اور صحت مندانہ سیاحت کی بڑھتی ہوئی مانگ کو اجاگر کیا۔ انہوں نے نوجوانوں اور آیوش پریکٹیشنرز کے لئے اس ضرورت پر زور دیا کہ وہ ہندوستان اور بیرون ملک دونوں شعبوں جیسے کہ پریوینٹو کارڈیالوجی، آیورویدک آرتھوپیڈکس، اور آیورویدک بحالی مراکز کے لیے تیاری کریں۔ انہوں نے مزید کہا، ’’آیوش پریکٹیشنرز کے لیے بے پناہ مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے روایتی جڑی بوٹیوں جیسے اشوگندھا، ہلدی اور کالی مرچ کو اعلیٰ اثر والے سائنسی مطالعات کے ذریعہ توسیع کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ‘‘ہمارے روایتی صحت کی دیکھ بھال کے نظام کی لیباریٹری کی توثیق نہ صرف ان جڑی بوٹیوں کی قدر میں اضافہ کرے گی بلکہ ایک اہم مارکیٹ بھی تیار کرے گی’’۔ انہوں نے واضح کیا کہ اشوگندھا کی بڑھتی ہوئی مانگ کے اس دہائی کے آخر تک 2.5 بلین امریکی ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔
اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ آیوش کی کامیابی نہ صرف صحت کے شعبے کو بلکہ معیشت کو بھی بدل رہی ہے، وزیر اعظم نے کہا کہ آیوش مینوفیکچرنگ سیکٹر 2014 میں 3 بلین امریکی ڈالر سے بڑھ کر آج تقریباً 24 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گیا ہے، جس میں صرف 10 سال میں 8 گنا کا اضافہ ہوا ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) آیوش اور صحت اور خاندانی بہبود کے وزیرمملکت جناب پرتاپ راؤ جادھو نے کہا کہ‘‘ آیوروید کا جوہر اس اصول سے جڑا ہوا ہے، ‘سروے بھونتو سکھینہ، سرو ےسنتو نرامیا’ آیوش پر کیے گئے سروے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ تقریباً 95فیصد دیہی اور 96فیصد شہری آبادی آیوش سے واقف ہے۔ یہ نتائج انتہائی حوصلہ افزا ہیں، اور مجھے یقین ہے کہ یہ بیداری بڑھتی رہے گی۔ وزیر اعظم، آپ کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ آج 150 سے زیادہ ممالک میں آیوروید کا دن منایا جاتا ہے۔ آیوش کے وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم کی کوششوں نے صحت میں آیوروید کی عالمی اہمیت میں اہم کردار ادا کیا ہے اور 2014 سے آیوروید ان کی مثالی قیادت میں نئی بلندیوں پر پہنچ گیا ہے۔
آیوش کے مرکزی وزیر مملکت نے مزید کہا کہ ‘‘آیوروید کے طلباء، اساتذہ اور پیشہ ور افراد کے تعاون سے، ہم ایک ملک گیر مہم شروع کر رہے ہیں جس کا نام ‘دیش کا پراکرتی پریکشن’ ہے۔ اس مہم کے ذریعہ، آیوروید کے اصولوں کی بنیاد پر، ہم ہر فرد کے لیے ایک مثالی طرز زندگی ڈیزائن کر سکتے ہیں اور بیماریوں میں مبتلاہونے سے پہلے ان سے بچنے کے لیے خطرے کا تجزیہ کر سکتے ہیں۔ اس سمت ایک مثبت نقطہ نظر ہمارے صحت کے شعبے کی نئی تشریح کر سکتا ہے۔’’
اے آئی آئی اے کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کرنے کے لیے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، اے آئی آئی اے کی ڈائریکٹر پروفیسر (ڈاکٹر) تنوجا نیساری نے کہا کہ ‘‘دھنونتری جینتی،یعنی صحت کے دیوتا بھگوان دھنونتری کی پوجا کے دن کے مبارک موقع پر ، ہم سب سے بڑی دولت کے طور پر صحت کے لیے آشیروادچاہتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ ہم دھنونتری دن کو آیورویدکے دن کے طور پر مناتے ہیں، جس میں آیوروید کو بھگوان دھنونتری کی طرف سے ایک الہامی نعمت کے طور پر تسلیم کرتے ہیں جو صحت اور خوشی دونوں لاتی ہے۔ آج یہ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید کے لیے بڑے فخر کی بات ہے کہ ہمارے قابل احترام وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جدید سہولیات سے آراستہ اور 4.5 ایکڑ پر پھیلے ہمارے انسٹی ٹیوٹ کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کیا۔ اس مرحلے میں 275 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری شامل ہے۔
آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید(اے آئی آئی اے) نویں آیورویدکے دن کی تقریبات کے لیے نوڈل ایجنسی بن گیا۔ آیوش کی وزارت کے تحت، اے آئی آئی اے نے اس تقریب کو منانے کے لیے کئی اقدامات کا اہتمام کیا، جس میں میراتھن، سیلفی پوائنٹس، ویبیارز اور صحت شامل ہیں۔
********
ش ح۔ ف ا ۔ف ر
(U: 1904)
(Release ID: 2069458)
Visitor Counter : 8