امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی داخلہ سکریٹری جناب گووند موہن کانئی دہلی میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے 20 ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب


وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت اور مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون جناب امت شاہ کی رہنمائی میں آفات سے بچنے والے  ہندوستان کی تشکیل مرکزی حکومت کی اولین ترجیح ہے

ہوم سکریٹری نے ملک بھر کی 28 ریاستوں کے 315 اضلاع میں 2,37,326 نوجوان رضاکاروں کو آفات کی تیاری اور ردعمل کے پہلے جواب دہندگان کے طور پر تیار کرنے کے لیے ‘یووا آپدا متر یوجنا’ کا آغاز کیا

مرکزی داخلہ سکریٹری نے ہمالیائی اور شمال مشرقی خطہ ( این ای آر) کی ریاستوں پر زور دیا کہ وہ گلیشیئر لیک آؤٹ  برسٹ فلڈ( جی ایل او ایف ) پر قومی پروگرام کے مطابق متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے اپنے پروجیکٹ شروع کریں

Posted On: 29 OCT 2024 10:44PM by PIB Delhi

مرکزی داخلہ سکریٹری جناب گووند موہن نے پیر کو نئی دہلی میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے 20ویں یوم تاسیس کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کیا۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت اور مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون جناب امت شاہ کی رہنمائی میں آفات سے بچنے والے  ہندوستان کی تشکیل مرکزی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

اس موقع پر ہوم سکریٹری نے  ملک بھر کی 28 ریاستوں کے 315 اضلاع میں 2,37,326 نوجوان رضاکاروں کو آفات کی تیاری اور ردعمل کے پہلے جواب دہندگان کے طور پر تیار کرنے کیلئے ‘یووا آپدا مترا یوجنا بھی شروع کی ۔

یوم تاسیس کی تقریب کا تھیم ‘‘رویہ کی تبدیلی کے لیے آگاہی کے ذریعے آفات کے خطرے میں کمی کے لیے کمیونٹیز کو بااختیار بنانا’’ تھا۔ تقریب کے دوران مرکزی داخلہ سکریٹری نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ جیسے سات گائیڈ لائنز/ایس او پی/ہینڈ بک کا اجرا کیا۔ (i) ڈیزاسٹر مینجمنٹ مشقوں ( ڈی ایم ایک ایکس) سے متعلق رہنما خطوط (ii) بین الاقوامی انسانی امداد اور قدرتی آفات سے متعلق امداد(ایچ اے ڈی آر، (iii)ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) کے قیام اور آپریشن کے لیے رہنما خطوط (iv) آف سائٹ ایمرجنسی پر(ایس او پی) ایکشن پلان پر رہنما خطوط (vi) آپڈا پربندھن شبداؤلی اور (vii) یووا آپدا متر اسکیم پر ہینڈ بک۔

اپنے خطاب میں مرکزی داخلہ سکریٹری نے ہمالیائی اور شمال مشرقی خطہ ( این ای آر) کی ریاستوں پر زور دیا کہ وہ جی ایل او ایف پر قومی پروگرام کے مطابق متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے ساتھ گلیشیر لیک آؤٹ برسٹ فلڈ ( جی ایل او ایف) پر اپنے منصوبے شروع کریں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001OW1N.jpg

این ڈی یم اے نے نوجوانوں کی تنظیموں جیسے کہ نیشنل کیڈٹ کور ( این سی سی)، نہرو یووا کیندر سنگٹھن ( این وائی کے ایس)، بھارت اسکاؤٹس اینڈ گائیڈز ( بی ایس اینڈ جی)، اور نیشنل سروس اسکیم ( این ایس ایس) سے 2,37,326 نوجوان رضاکاروں کو تربیت دینے کے لیے 28 ریاستوں کے 315 اضلاع میں آفات سے نمٹنے کے لیے پہلے جواب دہندہ کے طور پر یووا آپدا متر اسکیم شروع کی۔  آپدا متر اسکیم ( یو اے ایم ایس) کے اپ اسکیلنگ کے تحت پہلے سے تربیت یافتہ رضاکاروں کے لیے 1,300 ٹرینرز ( ٹی او ٹی ایس) کی تربیت کی گئی جس کی تخمینہ لاگت 469.53 کروڑ روپے ہے۔

٭٭٭٭٭

ش ح۔ ظ ا۔ ت ع

UR No.1903

 


(Release ID: 2069444) Visitor Counter : 53


Read this release in: English , Assamese , Kannada