بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
بندر گاہوں ، جہاز رانی اور آبی گزر گاہوں کی وزارت کی طرف سے قومی اتحاد اور یکجہتی کے جشن کے لیے پورے ملک میں ’’ رن فار یونٹی ‘‘ کا انعقاد
مرکزی وزیر جناب سربانند سونوال اور وزیر مملکت جناب شانتنو ٹھاکر نے اہم بندرگاہی شہروں میں اتحاد کے لیے دوڑ کی قیادت کی
سرکردہ میراتھن رنر سنیتا گودارا نے دلّی میں یونٹی رن میں ایک ہزار سے زائد شرکاء کو تحریک فراہم کی
Posted On:
29 OCT 2024 4:43PM by PIB Delhi
بندرگاہوں ، جہازرانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت ( ایم او پی ایس ڈبلیو ) نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کی سالگرہ کے موقع پر اتحاد اور قومی یکجہتی کے جذبے کو خراج تحسین پیش کرنے کی خاطر ملک گیر سطح پر ’’ رن فار یونٹی ‘‘ کا انعقاد کیا۔ یہ تقریب نئی دلّی اور دیگر بڑے بندرگاہوں اور ذیلی اداروں میں منعقد کی گئی، جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔
مرکزی وزیر جناب سربانند سونوال نے گواہاٹی میں دوڑ میں شرکت کی، جب کہ وزیر مملکت جناب شانتنو ٹھاکر نے کولکاتا کے ایونٹ کی قیادت کی، جو کولکاتہ پورٹ کی جانب سے منعقد کیا گیا۔ نئی دلّی میں، تقریب کے دوران وزارت ( ایم او پی ایس ڈبلیو ) کے سکریٹری ٹی کے رام چندرن کی موجودگی میں ایک ہزار سے زائد شرکاء نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی، جن میں کھیلو انڈیا کے کھلاڑی، یوگا کے شائقین، بزرگ شہری اور اسکیچر کے دوڑنے والے شامل تھے ۔ معروف بین الاقوامی میراتھن رنر اور 1992 ء ایشیائی میراتھن چیمپئن شپ کی فاتح سنیٹا گودارا نے یونٹی رن کی قیادت کی اور اپنی طاقت اور عزم کی وراثت سے شرکاء کو متاثر کیا۔
اپنے پیغام میں مرکزی وزیر جناب سربانند سونوال نے کہا کہ ’’ اتحاد کے لیے دوڑ ‘‘ صرف ایک دوڑ نہیں ہے، بلکہ یہ ہمارے اجتماعی عزم کی عکاسی ہے کہ ہم سردار ولبھ بھائی پٹیل کے متحدہ بھارت کے ویژن کو برقرار رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ اس تقریب کے ذریعے، ہمیں اپنے اتحاد میں موجود طاقت اور اپنے ملک کی ترقی کے لیے اکٹھا ہونے کی اہمیت کا احساس ملتا ہے۔
وزیر مملکت شانتنو ٹھاکر نے مزید کہا کہ ’’ آج کا ایونٹ بھارت کے متنوع تانے بانے کو اجاگر کرتا ہے کیونکہ مختلف عمروں اور پس منظر کے شہری اکٹھے ہو کر ہماری وراثت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھارت کی اتحاد کی ناقابل تسخیر روح کا جشن منانے پر فخر محسوس کرتے ہیں، جو ہماری تمام کوششوں، بشمول بحری مہارت میں، ہماری رہنمائی کا ذریعہ ہے۔
’’رن فار یونٹی ‘‘ سردار ولبھ بھائی پٹیل کے لیے ایک خراج تحسین ہے، جو وزارت کی جانب سے ملک بھر میں اتحاد اور کمیونٹی کے جذبے کو فروغ دینے کے عزم کی تجدید کرتا ہے۔
وزارت کے سکریٹری جناب ٹی کے رام چندرن نے کہا کہ ’’ رن فار یونٹی ‘‘ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو قومی ہم آہنگی کے جشن میں اکٹھا کرتا ہے۔ یہ ہماری جسمانی فٹنس، کمیونٹی کی شمولیت اور سب سے بڑھ کر، اس مستقل اتحاد کی ترقی کو فروغ دینے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے جو ہماری قوم کی ترقی کی بنیاد ہے ۔
یہ ایونٹ قومی یکجہتی کا ایک مضبوط پیغام دیتے ہوئے اختتام پذیر ہوا، جو اس میں شامل تمام بندر گاہوں اور کمیونٹیز میں کافی مقبول رہا۔ اتحاد کا یہ جشن وزارت کی جانب سے ایک مضبوط، ہم آہنگ بحری کمیونٹی کی تعمیر کے عزم کی یاد دہانی ہے، جو ایک خوشحال اور متحد ہ قوم کی تشکیل میں کردار ادا کرتا ہے۔
………………………………………
( ش ح ۔ش ا ر ۔ ع ا )
U.No. 1877
(Release ID: 2069391)
Visitor Counter : 7