کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
وزیر اعظم نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فارماسیوٹیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (این آئی پی ای آر) احمد آباد، حیدرآباد، گوہاٹی اور موہالی میں چار سنٹرز آف ایکسی لینس کا سنگ بنیاد رکھا
صحت کی دیکھ بھال کے شعبہ میں میک ان انڈیا پہل کو بڑا فروغ: وزیر اعظم نے گجرات، تلنگانہ، کرناٹک، آندھرا پردیش اور ہماچل پردیش میں طبی آلات اور تھوک ادویات کے لیے پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو (پی ایل آئی) اسکیم کے تحت پانچ پروجیکٹوں کا افتتاح کیا
ان مینوفیکچرنگ پلانٹس کا افتتاح جدید ادویات اور اعلیٰ معیار کے سٹینٹس اور امپلانٹس کی تیاری اور ہندوستان کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گا: وزیر اعظم جناب نریندر مودی
وزیر اعظم نے ایمس، نئی دہلی میں ہندوستان کے سب سے بڑے جن اوشدھی کیندر کا آج افتتاح کیا
Posted On:
29 OCT 2024 6:21PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید (اے آئی آئی اے) نئی دہلی میں دھن ونتری جینتی اور 9ویں آیوروید ڈے کے موقع پر فارما سیکٹر سمیت صحت کے شعبے سے متعلق متعدد پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر صحت اور خاندانی بہبود اور کیمیکل و کھاد کے مرکزی وزیر جناب جے پی نڈا اور صحت اور خاندانی بہبود اور کیمیکل اور کھاد کی وزیر مملکت محترمہ انوپریہ پٹیل بھی موجود تھے۔
وزیر اعظم نے طبی آلات کے لیے گجرات میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فارماسیوٹیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (این آئی پی ای آر) احمد آباد میں چار سنٹرز آف ایکسی لینس کا سنگ بنیاد رکھا، اینٹی بیکٹیریل اینٹی وائرل منشیات کی دریافت و فروغ اور ترقی اور تھوک ادویات کے لیے تلنگانہ میں این آئی پی آرحیدرآباد، فائٹو فارماسیوٹیکل کے لیے آسام میں این آئی پی ای آر گوہاٹی اور پنجاب میں این آئی پی ای آرموہالی کا سنگ بنیاد رکھا۔
اس کے علاوہ، میک ان انڈیا پہل کو ایک بڑے فروغ میں صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں وزیر اعظم نے پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو ( پی ایل آئی) اسکیم کے تحت گجرات کے واپی، تلنگانہ میں حیدرآباد، کرناٹک میں بنگلور، کاکیناڈا میں طبی آلات اور تھوک ادویات کے لیے پانچ پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔ آندھرا پردیش اور ہماچل پردیش میں نالہ گڑھ میں یہ یونٹ اہم بلک ادویات کے ساتھ اعلیٰ درجے کے طبی آلات، جیسے باڈی ایمپلانٹس اور کریٹیکل کیئر آلات تیار کریں گے۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کسی بھی قوم کی ترقی اس کے شہریوں کی صحت سے براہ راست متناسب ہوتی ہے، وزیراعظم نے اپنے شہریوں کی صحت پر حکومت کی ترجیحات پر روشنی ڈالی اور صحت کی پالیسی کے پانچ ستونوں کا خاکہ پیش کیا۔ انہوں نے پانچ ستونوں کو احتیاطی صحت کی دیکھ بھال، بیماریوں کا جلد پتہ لگانے، مفت اور کم لاگت کے علاج اور ادویات، چھوٹے شہروں میں ڈاکٹروں کی دستیابی اور آخر میں صحت کی خدمات میں ٹیکنالوجی کی توسیع کے بارے میں بتایا۔
وزیر اعظم نے ذکر کیا کہ ان مینوفیکچرنگ پلانٹس کا افتتاح جدید ادویات اور اعلیٰ معیار کے اسٹینٹس اور امپلانٹس کی تیاری اور ہندوستان کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس)، نئی دہلی میں ملک کے سب سے بڑے جن اوشدھی کیندر کا بھی افتتاح کیا، اس کیندر کا بنیادی مقصد ایمس میں علاج کے لیے آنے والے مختلف بیماریوں کے مریضوں کو سستی اور معیاری ادویات فراہم کرنا ہے۔
جن اوشدھی کیندر کو فارماسیوٹیکل اینڈ میڈیکل ڈیوائسز بیورو آف انڈیا (پی ایم بی آئی) نے قائم کیا ہے جو پی ایم بی آئی نافذ کرنے والی ایجنسی ہے۔ 1,724 مربع فٹ کے رقبے پر پھیلے ہوئے اس مرکز کا مقصد 2,047 سے زیادہ معیاری جینرک ادویات اور 300 جراحی کے آلات ان کے برانڈڈ ہم منصبوں سے نمایاں طور پر کم قیمتوں پر فراہم کرنا ہے۔ جن اوشدھی ادویات کی قیمت کم از کم 50 فیصد تک سستی ہوتی ہے اور بعض صورتوں میں برانڈڈ ادویات کی بازاری قیمت سے 80 فیصدسے 90 فیصد تک سستی ہوتی ہے۔
علاج کی لاگت کو کم کرنے کی حکومت کی ترجیحات کو دہراتے ہوئے خواہ وہ غریب ہو یا متوسط طبقہ، وزیر اعظم نے ملک بھر میں 14,000 سے زیادہ پی ایم جن اوشدھی کیندروں کے آغاز کا ذکر کیا جہاں 80 فیصد رعایت پر دوائیں دستیاب ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جن او شدھی کیندروں کے ذریعے سستی ادویات کی دستیابی کی وجہ سے غریب اور متوسط طبقہ 30,000 کروڑ روپے بچانے میں کامیاب ہوا ہے۔
٭٭٭٭٭
ش ح۔ ظ ا
UR No.1889
(Release ID: 2069375)
Visitor Counter : 36