امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
ایف سی آئی اور ریاستی ایجنسیوں نے 28 اکتوبر تک خریف مارکیٹنگ سسٹم (خریف مارکیٹنگ سسٹم )2025-2024 کے دوران پنجاب میں 60.63 لاکھ میٹرک ٹن (ایل ایم ٹی ) دھان کی خریداری کی
مرکز نے آج تک پنجاب میں کسانوں کے بینک کھاتوں میں 12200 کروڑ روپے براہ راست تقسیم کیے
آج تک دھان کی کل خرید 14,066 کروڑ روپے کی ہے جس سے 3,51,906 کسانوں کو فائدہ ہوا
Posted On:
29 OCT 2024 7:42PM by PIB Delhi
منڈیوں میں 28 اکتوبر 2024 تک، کل 65.75 لاکھ میٹرک ٹن دھان کی آمد ہوئی ہے جس میں سے 60.63 لاکھ میٹرک ٹن ریاستی ایجنسیوں اور فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی ) نے خریدی ہے۔ 28 اکتوبر تک پنجاب میں کسانوں کو براہ راست بینک کھاتوں میں 12200 کروڑ روپے کی رقم جاری کی گئی ہے۔
خریف مارکیٹنگ سیزن(کے ایم ایس )25-2024 میں دھان کی خریداری کا آغاز یکم اکتوبر 2024 سے ہوا اور دھان کی آسانی سے خریداری کے لیے پنجاب بھر میں 1000 عارضی یارڈوں سمیت 2,927 نامزد منڈیوں کو کھول دیا گیا ہے۔ مرکز نے اس آنے والےخریف مارکیٹنگ سیزن25-2024 کیلئے 185 لاکھ میٹرک ٹن کا تخمینہ ہدف مقرر کیا ہے۔
دھان 2320 روپے کی ایم ایس پی شرح پر خریدا جا رہا ہے جیسا کہ مرکز نے خریف مارکیٹنگ سیزن25-2024 کیلئےگریڈ ’اے ‘کے دھان کے لیے طے کیا ہے اور آج تک دھان کی کل خریداری 14,066 کروڑ روپے ہے اور اس سے 3,51,906 کسانوں کو فائدہ ہوا ہے۔
مزید یہ کہ 4145 ملرز نے دھان کی شیلنگ کے لیے درخواستیں دی ہیں اور وہ منڈیوں سے دھان اٹھا رہے ہیں۔ لہذا ریاست، نومبر کے آخر تک 185 لاکھ میٹرک ٹن دھان کا ہدف حاصل کرنے کے راستے پر ہے۔
****
ش ح۔ ف خ
U.No:1898
(Release ID: 2069374)
Visitor Counter : 44