صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدر جمہوریہ ہند نے راشٹرپتی بھون میں آرٹ کی نمائش کا مشاہدہ کیا
Posted On:
29 OCT 2024 1:44PM by PIB Delhi
فنکاروں کے ایک گروپ نے صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو سے آج (29 اکتوبر 2024) ملاقات کی۔ صدر جمہوریہ نے فن پاروں کی نمائش کا بھی دورہ کیا جسے فنکاروں نے راشٹرپتی بھون میں قیام کے دوران بنایا تھا۔
صدر جمہوریہ نے فنکاروں کے فن پاروں کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ انسان اور فطرت کا لازوال رشتہ ان کے فن پاروں میں جھلکتا ہے۔ انہوں نے سب سے ایسے فن پاروں کو سراہنے اور انہیں خرید کر ان فنکاروں کی حوصلہ افزائی کرنے کی اپیل کی۔
یہ فنکار مختلف ٹائیگر ریزرو کے قریب رہتے ہیں اور ان کا تعلق چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، اڈیشہ، میزورم، تلنگانہ، اتراکھنڈ اور جھارکھنڈ سے ہے۔یہ آرٹسٹ- ان -ریزیڈنسی پہل ‘سریجن 2024’ کے تحت 21 اکتوبر سے اب تک راشٹرپتی بھون میں قیام پذیر ہیں۔ اپنے قیام کے دوران، فنکاروں نے قدرتی رنگوں سے خوبصورت پینٹنگز تخلیق کیں جنہیں قبائلی عصری، سورا، گونڈ، وارلی، ایپن، سہرائی وغیرہ جیسے آرٹ کی شکلوں میں پیش کیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔م ش۔ن م۔
U- 1869
(Release ID: 2069198)
Visitor Counter : 22