مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے 28 اکتوبر سے 3 نومبر 2024 تک ’سوَچھ دیوالی شُبھ دیوالی‘ مہم کا آغاز کیا


مہم کے تحت آر آر آر مراکز ’تخفیف‘، ’ازسر نو استعمال‘ اور ’ری سائیکل‘ کے اصولوں کو فروغ دینے کی غرض سے پرانی چیزوں کو اکٹھا کرنے کی حوصلہ افزائی کریں گے

مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے سوابھاؤ سوَچھتا پورٹل اور دیوالی مہم ڈیش بورڈ کی رونمائی کی

Posted On: 28 OCT 2024 6:33PM by PIB Delhi

روشنیوں کا تیوہار دیوالی صفائی ستھرائی اور ہم آہنگی کے جذبے کا خوبصورت مظہر ہے۔ اس موقع پر کنبے مسرت، خوشحالی، اور یکجہتی کا جشن منانے کے لیے اکٹھا ہوتے ہیں، اور ہر گھرانے میں جو ایک چیز مشترک ہوتی ہے وہ ہے صفائی ستھرائی کا رواج۔ دیوالی صفائی ستھرائی کو گھروں سے باہر قرب و جوار اور معاشرے تک وسعت دینے کا ایک بہترین موقع ہے۔ اس تصوریت سے ہم آہنگ، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے) کے تحت سوَچھ بھارت مشن  نے 28 اکتوبر سے 3 نومبر 2024 تک ’سوَچھ دیوالی شبھ دیوالی‘ مہم کا آغاز کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0019LY0.pnghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002JN56.pnghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0033B0J.png

سوَچھ دیوالی شبھ دیوالی مہم کا آغاز کرتے ہوئے مرکزی وزیر جناب ایم ایل کھٹر نے اس امر پر روشنی ڈالی کہ کس طرح دیوالی اور سوچھتا کا تیوہار ساتھ ساتھ چلتے ہیں اور اس نے سوبھاؤ سوچھتا سنسکار سوچھتا کے اخلاق کو کیسے مربوط کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا، "ہمیں صفائی ستھرائی کی اس روایت کو صرف اپنے گھروں اور آنگنوں تک محدود نہیں رکھنا چاہیے، بلکہ اسے گلیوں، محلوں سے لے کر شہروں تک لے جانا چاہیے اور اس طرح تیوہار کے دوران اپنے ملک کو صاف ستھرا رکھنا چاہیے"۔ سوچھتا ہی سیوا کی اجتماعی کوشش پر زور دیتے ہوئے، انہوں نے کہا، ’’جو کچھ پندرہ روزہ پہل قدمی کے طور پر شروع ہوا تھا، اسے وہیں ختم نہیں ہونا چاہیے۔ ہمیں اس رفتار کو اس وقت تک برقرار رکھنا چاہیے جب تک کہ صفائی ستھرائی کے تمام ٹارگٹ اکائیوں کو اچھی طرح سے صاف نہیں کر لیا جاتا اور ہم کوڑا کرکٹ سے مبرا شہروں کا اپنا ہدف حاصل نہیں کر لیتے۔ سب کو مہاتما گاندھی کے سوچھتا کے تصورات کی یاد دلاتے ہوئے کہ کس طرح صفائی سب سے اہم چیز ہے، انہوں نے سب کو ماحول دوست، پلاسٹک سے مبرا دیوالی منانے کی ترغیب فراہم کی ، اور مقامی مصنوعات خریدنے پر اصرار کیا۔ انہوں نے سبھی سے اپیل کی کہ وہ اس دیوالی کے موقع پر چراغ روشن کرنے اور خوشیاں بانٹنے پر توجہ دیں۔ انہوں نے کہا، "ہمیں خوشیاں بانٹنے اور اتحاد کے احساس کو فروغ دینے کے لیے ایک ٹھوس کوشش کرنی چاہیے۔ آئیے شہری کچی آبادیوں، نائٹ شیلٹرز، یتیم خانوں اور دیگر تنظیموں میں رہنے والوں کی زندگیوں کو ان کے ساتھ دیوالی کی حقیقی مسرتیں ساجھا کرکے روشن کریں۔ اس پہل قدمی کا ایک اہم مطلب ہوگا اور ان کے تیوہار کی خوشی کو دوبارہ زندہ کرنے میں مدد ملے گی۔چلو جلائیں دیپ وہاں جہاں اب بھی اندھیرا ہے۔"

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر مملکت  جناب توکھن ساہو نے کہا، "لکشمی پوجا کے اس پرمسرت موقع پر عوام کے درمیان صفائی ستھرائی کو فروغ دینے کے لیے، یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ دیوی لکشمی صرف ان گھروں کو آشیرواد دیتی ہیں جو صفائی ستھرائی کو اختیار کرتے ہیں۔ یہ روایت ہماری ثقافت کی جڑوں سے مربوط ہے، جہاں ہم اپنی رسومات کے حصے کے طور پر اپنی گلیوں کو صاف کرتے ہیں، خوبصورت رنگولی ڈیزائن بناتے ہیں، اور دیپ روشن کرتے ہیں۔ آئیے ہم ان طریقوں کو اپنائیں اور ان کی اہمیت کو سب کے ساتھ ساجھا کریں۔"

ایس ایچ ایس 2024 میں ریاستوں، شہروں اور وزارتوں کی شراکت داری کے توسط سے  ان کی شاندار عہدبندگی ستائش کرتے ہوئے، ایم او ایچ یو اے کے سکریٹری جناب سری نواس کٹی کتھالا نے کہا، "آپ کی مسلسل کوششیں اس بات کو یقینی بنا رہی ہیں کہ سوچھتا صرف ایک پہل قدمی نہیں بلکہ ہم سب کے لیےزندگی کا ایک طریقہ بن جائے، ایک حقیقی سنسکار"۔ سوَچھ دیوالی شبھ دیوالی مہم پر بات کرتے ہوئے، سکریٹری نے کہا، "آئیے ہم 'سوابھاؤ سوَچھتا' کے لیے مل کر کام کرتے رہیں تاکہ اس امر یقینی بنایا جا سکے کہ یہ دیوالی نہ صرف ہمارے گھروں میں، بلکہ ہمارے شہروں اور قصبوں کے ہر کونے میں روشنی لے کر آئے، اور تیوہاری سیزن کے بعد بھی روشن رہے۔"

مہم کے آغاز کے موقع پر، ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر نے مختلف ریاستوں اور شہروں کے نمائندوں کے ساتھ سوچھتا ہی سیوا 2024 کے دوران ان کی شاندار کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر موصوف نے ان کی نمایاں کارکردگی اور صفائی ستھرائی کے اقدامات  میں اہم شراکت  کی تعریف کی۔ مرکزی وزیر نے دیوالی نمائش کا بھی افتتاح کیا اور ماحول دوست مصنوعات، آرائشی اشیاء، اور مختلف سیلف ہیلپ گروپس کی خواتین کے ذریعہ تیار کردہ خوردنی اشیاء کی نمائش کرنے والے متحرک اسٹالوں کا دورہ کیا۔ محترم وزیر نے تقریب میں ایس ایچ جی خواتین سے بھی بات چیت کی۔ لانچنگ کی  تقریب میں، محترم مرکزی وزیر نے سوابھاؤ سوچھتا پورٹل اور دیوالی مہم کے ڈیش بورڈ کی رونمائی کی۔ سوچھ بھارت مشن اربن 2.0 نیوز لیٹر کا ڈیجیٹل ایڈیشن 'سوچھ وارتا' بھی لانچ کیا گیا۔ تفصیلات یہاں ملاحظہ کریں https://sbmurban.org/swachh-vaarta-english / https://sbmurban.org/swachh-vaarta-hindi۔

من کی بات کے 115ویں ایپی سوڈ کے دوران وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے،’’یہ تیوہاروں کا وقت ہے۔ آپ سب کو تیوہاروں کو پورے جوش و خروش سے منانا چاہیے، مقامی مصنوعات کے اصرار کے اصول کو یاد رکھنا چاہیے، اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کریں کہ تیوہار کے دوران آپ کے گھروں تک پہنچنے والی مصنوعات مقامی دکانداروں سے خریدی جائیں۔’’

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004FBU8.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005WGQ1.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006OK4Q.png

**********

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No: 1844


(Release ID: 2069005) Visitor Counter : 38


Read this release in: English , Hindi , Punjabi