وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آئی سی جی نے60 فیصد سے زیادہ دیسی سازوسامان سے تیار کردہ دو تیز رفتار گشتی جہاز لانچ کئے، جنہیں گوا شپ یارڈ لمیٹڈ نے بنایا ہے

Posted On: 28 OCT 2024 4:41PM by PIB Delhi

انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) نے 28 اکتوبر 2024 کو  بیک وقت دو تیز گشتی جہاز (ایف پی وی) ’آدمیہ‘ اور ’اکشر‘ لانچ کیے، جنہیں 60 فیصد سے زیادہ دیسی سازو سامان کے ساتھ، گوا شپ یارڈ لمیٹڈ نے بنایا ہے۔یہ جہازجی ایس ایل کے ساتھ 473  کروڑ روپے کی لاگت سے بنائے جانے والے آٹھ ایسے ایف پی وی کے معاہدہ کا حصہ ہیں۔ تحفظ، نگرانی، کنٹرول اور نگرانی کے بنیادی کردار کے ساتھ، یہ جدید آئی سی جی، ایف پی ویزکو آف شور اثاثوں اور جزیرے کے علاقوں کی حفاظت میں مدد کریں گے۔

ہر ایف پی وی کی لمبائی 52میٹر، چوڑائی 8میٹر، زیادہ سے زیادہ رفتار 27 ناٹس، قابل کنٹرول پچ پروپیلر پر مبنی پروپلشن سسٹم اور 320 ٹن کی نقل مکانی کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جہازوں کو امریکی بیورو آف شپنگ اور انڈین رجسٹر آف شپنگ کے سخت دوہرے درجے کے سرٹیفیکیشن کے تحت آئی سی جی کی مخصوص ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ڈیزائن اور تعمیر کیا گیا ہے۔

سب سے پہلے، جدید ترین شپ لفٹ سسٹم کو استعمال کرتے ہوئے بیک وقت دو جہاز لانچ کیے گئے۔ ایف پی ویز کا افتتاح اور نام ایک رسمی انداز میں محترمہ پریا پرمیش نے ڈائرکٹر جنرل آئی سی جی پرمیش سیوامانی، اور سابق فوجیوں کی موجودگی میں رکھا،جو ‘اتھروا وید’ کے نعرے لگا رہے  تھے۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، ڈی جی، آئی سی جی نے جی ایس ایل اور مختلف صنعتوں کی کوششوں کو سراہا کہ آئی سی جی کی جہاز سازی کی تمام ضروریات کو مقامی طور پر پورا کیا جائے۔ اس اہم سنگ میل کو حاصل کرنے پر جی ایس ایل کے ملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے، انہوں نے اس بات کو یقینی بنانے کی تلقین کی کہ دفاع میں‘آتم نربھربھارت’ کی جانب مارچ کو صحیح معنوں میں جاری رکھا جائے۔

تقریب میں جی ایس ایل کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر جناب برجیش کمار اپادھیائے اور ہندوستانی بحریہ، آئی سی جی، جی ایس ایل اور کلاسیفکیشن سوسائٹیوں کے سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC36H4B.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC2A7YZ.jpeg

****

ش ح ۔ ش ت۔ ج

Uno-1831




(Release ID: 2068928) Visitor Counter : 13