وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی بحریہ کا جہاز آئی این ایس تلوار لاریونین،فرانس پہنچ گیا

Posted On: 28 OCT 2024 4:21PM by PIB Delhi

بھارتی بحریہ کا صف اول کااسٹیلتھ فریگیٹ آئی این ایس تلوار ، 27 اکتوبر 2024کو بحر ہند کے علاقے میں اپنی جاری تعیناتی کے ایک حصے کے طور پر فرانس کے لاریونین پہنچا۔ اس بحری جہاز کے لا ریونین کے دورے کا مقصد علاقائی بحری سلامتی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے بھارت  اور  فرانس  کے درمیان شراکت داری کو مزید مستحکم کرنا ہے۔

آئی این ایس تلوار بندرگاہ کے دورے کے دوران فرانس کی بحریہ کے ساتھ ایک دوسرے کے جہاز کا معائنہ اور باہمی بات چیت کرے گا۔ اس سے قبل، اس جہاز کو 27 اکتوبر 2024 کو بیرون ملک مقیم بھارتی برادری  کے دورے کے لیے کھلا رکھا گیا تھا۔

ہندوستان اور فرانس کے درمیان روایتی طور پر دوستانہ تعلقات ہیں اوردونوں ملکوں کے درمیان گہری اور  پائیدار اسٹریٹجک شراکت داری ہے۔

آئی این ایس تلوار کو 18 جون 2003 کو بحریہ میں شامل کیا گیا تھا اور یہ مغربی بحری کمانڈ کے تحت بھارتی بحریہ کے مغربی بیڑے کا حصہ ہے۔ اس وقت جہاز کی کمان کیپٹن جیتو جارج کے پاس ہے۔ اس جہاز نے حال ہی میں جنوبی افریقہ میں منعقدہ آئی بی ایس اے ایم ا ے آر –VIIIکثیر رخی مشق  میں حصہ لیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(2)(10)MOS4.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(7)RHD8.jpeg

***********

 

(ش ح۔م ع۔ش ت)

U:1830


(Release ID: 2068889) Visitor Counter : 33


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil