کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

جناب پیوش گوئل اقتصادی تعلقات کو بڑھانے اور 8ویں مستقبل کی سرمایہ کاری سے متعلق پہل میں حصہ لینے کے لیے مملکت سعودی عرب کا دورہ کریں گے


جناب پیوش گوئل ریاض میں لولو ہائپر مارکیٹ میں منعقد ہونے والے   دیوالی اتسو کا افتتاح کریں گے

وزیر  موصوف ہندوستانی سفارت خانے میں ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ (او ڈی اوپی )  وال  کی نقاب کشائی کریں گے

Posted On: 28 OCT 2024 2:36PM by PIB Delhi

تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل 29 سے 30 اکتوبر 2024 تک مملکت سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ اس دورے کا مقصد،  ہندوستان-سعودی عرب اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط  کرنا اور تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے نئے مواقع  دریافت کرنا اور ہندوستان کی بڑھتی ہوئی عالمی اقتصادی موجودگی کی افہام و تفہیم  ہے۔ جناب گوئل ریاض میںمستقبل میں سرمایہ کاری سے متعلق پہل (ایف آئی آئی ) کے 8ویں ایڈیشن میں بھی شرکت کریں گے، یہ ایک اہم پلیٹ فارم ہے جو عالمی رہنماؤں، سرمایہ کاروں اور اختراع کاروں کو یکجاکرتا ہے۔

مزید برآں، جناب گوئل ریاض کے لولو ہائپر مارکیٹ میں دیوالی اتسو کا افتتاح کریں گے اور ہندوستانی برادری  ہند نژاد چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس اور مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے ہندوستانی تارکین وطن کے ابھرتے ہوئے لیڈروں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ جناب گوئل ہندوستانی سفارت خانے میں ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ(او ڈی او پی)  وال کی نقاب کشائی بھی کریں گے، جو ہندوستان کے مالامال  ثقافتی ورثے اور مقامی دستکاری کو عالمی سطح پر فروغ دے گا۔

8ویں ایف آئی آئی  کے لیے گویل کا  ریاض کا دورہ کاروبار سے متعلق  گاہکوں کے چیلنجوں کو سمجھنے ، ترجیحات اور اہداف  کی تکمیل کے لئے ایک مضبوط بنیاد رکھے گا اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط  بنائےگا۔ ان کی شرکت ہندوستان کی تیز رفتار اقتصادی ترقی، پائیدار ترقی پر اس کی توجہ، مصنوعی ذہانت  اور قابل تجدید توانائی، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، اور جدید مینوفیکچرنگ جیسے شعبوں میں بے پناہ مواقع کو اجاگر کرے گی۔ ایف آئی آئی  کے موقع پر،جناب  گوئل نامور  عالمی سرمایہ کاروں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ ان بات چیت کا مقصد سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مضبوط کرنا، سرمایہ کاری کی آمد  کو آسان بنانا، اور میک ان انڈیا پہل کے ساتھ ہم آہنگ کرتے ہوئے ہندوستان کو ایک ترجیحی عالمی سرمایہ کاری کی منزل کے طور پر فروغ دینا ہے۔

وزیر موصوف تجارت، صنعت اور معدنی وسائل کے وزیر، سرمایہ کاری اور توانائی  کے وزیر سمیت سعودی  کے  اہم وزراء کے ساتھ دو طرفہ میٹنگنز  بھی کریں گے تاکہ توانائی کی منتقلی، ڈیجیٹل تبدیلی اور تجارتی سہولیات  میں تعاون پر مبنی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ جناب گوئل ہندوستان-سعودی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل کے تحت معیشت اور سرمایہ کاری سے متعلق کمیٹی کی دوسری وزارتی میٹنگ کی  مشترکہ صدارت کریں گے، جس میں زراعت، غذائی تحفظ، توانائی، ٹیکنالوجی اور بنیادی ڈھانچے جیسے شعبوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

******

ش ح۔عح  ۔ ا ک م

U-NO.1825


(Release ID: 2068853) Visitor Counter : 40


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Tamil