دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دیہی ہندوستان میں زمین کے 95 فیصد ریکارڈ کی  ڈیجیٹل کاری کی گئی

Posted On: 26 OCT 2024 2:23PM by PIB Delhi

تعارف

زمینی ریکارڈ کی  ڈیجیٹل کاری اور  زمین کی ملکیت کے انتظام کو جدید بنا نے کے ساتھ دیہی ہندوستان ایک اہم تبدیلی سے گزر رہا ہے ہے۔ یہ قدم زمین کے انتظام میں شفافیت اور کارکردگی کو بڑھاتا ہے، لاکھوں دیہی گھرانوں کو بااختیار بناتا ہے۔ دیہی ترقی کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے حال ہی میں پیچیدہ کاغذی کارروائی اور ملکیت کے تنازعات سے متعلق دیرینہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اس تبدیلی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے بتایا کہ 2016 سے دیہی ہندوستان میں زمین کے تقریباً 95فیصد ریکارڈ کی  ڈیجیٹل کاری کی گئی ہے، جو دیہی علاقوں میں محفوظ اور قابل رسائی زمین کی ملکیت کو یقینی بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت کی علامت ہے۔

زمین کے ریکارڈ کی  ڈیجیٹل کا ری  کی ضرورت[2]

ہندوستان میں زمین کے ریکارڈ کی ڈیجیٹل کاری نے روایتی چیلنجوں جیسے تنازعات، دھوکہ دہی اور غیر موثر دستی عمل سے نمٹنے کے ذریعہ  زمین کے انتظام کو تبدیل کر دیا ہے۔ اب، ملکیت کی معلومات آسانی سے آن لائن دستیاب ہیں، جو شفافیت کو فروغ دیتے ہیں اور غیر قانونی تجاوزات کو کم کرتے ہیں ۔ ڈیجیٹل کاری ریکارڈ تنازعات کے حل کو آسان بناتے ہیں، عدالتی بوجھ کو کم کرتے ہیں اور زمین کے حقوق تک رسائی کو بہتر بناتے ہوئے پسماندہ  طبقوں کو بااختیار بناتے ہیں۔ جغرافیائی نقشہ سازی کے ساتھ انضمام زمین کے انتظام کو فروغ دیتا ہے، درست سروے اور منصوبہ بندی کے قابل بناتا ہے۔ زمین کے حصول یا آفات کے دوران، ڈیجیٹل ریکارڈ منصفانہ اور بروقت معاوضہ کو یقینی بناتے ہیں۔ مجموعی طور پر، اس تبدیلی نے ہندوستان میں زیادہ شفاف، قابل رسائی اور موثر زمینی حکمرانی کے نظام کی راہ ہموار کی ہے ۔

ڈیجیٹل انڈیا لینڈ ریکارڈجدید کاری پروگرام  (ڈی آئی ایل آر ایم پی)

ڈیجیٹل انڈیا لینڈ ریکارڈ جدید کاری پروگرام (ڈی آئی ایل آر ایم پی)، جو پہلے نیشنل لینڈ ریکارڈ ماڈرنائزیشن پروگرام کے نام سے جانا جاتا تھا، مرکزی حکومت کی طرف سے مکمل فنڈنگ ​​کے ساتھ، اپریل 2016 میں مرکزی سیکٹر اسکیم کے طور پر دوبارہ تشکیل دیا گیا تھا۔ اس کا بنیادی مقصد ایک مربوط لینڈ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم تیار کرکے ایک جدید اور شفاف لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم قائم کرنا ہے۔ اس نظام کا مقصد زمین کی حقیقی معلومات فراہم کرنا، زمین کے استعمال کو بہتر بنانا، زمین کے مالکان اور ممکنہ خریداروں کو فائدہ پہنچانا، پالیسی سازی میں مدد کرنا، زمینی تنازعات کو کم کرنا، جعلی لین دین کو روکنا، دفاتر کے جسمانی  بوجھ کو ختم کرنا، اور مختلف تنظیموں کے ساتھ ڈیٹا شیئرنگ کو فعال کرنا ہے۔

حصولیابیاں:

ڈی آئی ایل آر ایم پی کے تحت اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ تقریباً 95فیصد زمینی ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہو چکے ہیں، جس میں 6.26 لاکھ سے زیادہ گاؤں شامل ہیں۔ کیڈسٹرل نقشوں کی ڈیجیٹل کاری قومی سطح پر 68.02 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ مزید برآں، 87فیصد سب رجسٹرار آفس (ایس آر او) کو زمینی ریکارڈ کے ساتھ مربوط کر دیا گیا ہے۔ حکومت نے ڈی آئی ایل آر ایم پی کو 25-2024تک بڑھادیا ہے، جس میں زمین کے ریکارڈ کے ساتھ آدھار پر مبنی انضمام اور ریونیو کورٹس کی کمپیوٹرائزیشن جیسی نئی ​​خصوصیات شامل کی گئی ہیں ۔

ڈی آئی ایل آر ایم پی کے تحت کلیدی اقدامات

  1. منفرد لینڈ پارسل شناختی نمبر(یو ایل پی آئی این):

یو ایل پی آئی این یا "بھو-آدھار" ہر زمینی پارسل کے لیے اس کے جیو کوآرڈینیٹ کی بنیاد پر 14 ہندسوں کا حروف نمبری کوڈ فراہم کرتا ہے۔ 29 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں نافذ کیا گیا، یہ رئیل اسٹیٹ کے لین دین کو ہموار کرنے، جائیداد کے تنازعات کو حل کرنے اور آفات سے نمٹنے کی کوششوں کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔

  1. نیشنل جنرک ڈاکومنٹ رجسٹریشن سسٹم (این جی ڈی آر ایس ):

این جی ڈی آر ایس یا ای-رجسٹریشن پورے ملک میں ڈیڈ/دستاویزات کے اندراج کے لیے یکساں عمل فراہم کرتا ہے، جس سے آن لائن داخلے، ادائیگیوں، میٹنگوں ، اور دستاویز کی تلاش کی اجازت ملتی ہے۔ اب تک، 18 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے اسے اپنایا ہے، اور 12 دیگر نے قومی پورٹل کے ساتھ ڈیٹا کا اشتراک کیا ہے۔

  1. ای کورٹ انٹیگریشن:

اراضی کے ریکارڈ کو ای-کورٹ کے ساتھ جوڑنے کا مقصد عدلیہ کو زمین کی مستند معلومات فراہم کرنا، مقدمات کے تیز تر حل میں مدد کرنا اور زمینی تنازعات کو کم کرنا ہے۔ 26 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں انضمام کو منظوری دی گئی ہے۔

  1. اراضی ریکارڈ کی نقل:

زمینی ریکارڈ تک رسائی میں زبان کی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے، یہ پروگرام ہندوستانی آئین کے آٹھویں  شیڈول میں درج 22 زبانوں میں سے کسی بھی زبان میں زمینی دستاویزات کو نقل کر رہا ہے۔ یہ پہلے سے ہی 17 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں استعمال میں ہے۔

  1. زمین سمان:

اس پہل کے تحت، 16 ریاستوں کے 168 اضلاع نے پروگرام کے 99فیصد  سے زیادہ کے بنیادی اجزاء  بشمول لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن اور نقشہ کی ڈیجیٹل کاری  کو مکمل کرنے کے لیے "پلاٹینم گریڈنگ" حاصل کی ہے ۔

خلاصہ

حکومت ہند شفافیت کو بڑھانے اور زمین کی معلومات تک رسائی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، زمین کی حکمرانی میں ایک تبدیلی کی قیادت کر رہی ہے۔ جغرافیائی نقشہ سازی اور منفرد لینڈ پارسل شناخت جیسی جدید ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، یہ قدم زمینی ریکارڈ کے انتظام کے لیے ایک زیادہ منظم اور موثر طریقہ کار قائم کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ یہ تبدیلی پسماندہ  طبقات کے لیے خاص طور پر اہم ہے، کیونکہ یہ انہیں ملکیت کے محفوظ اور قابل رسائی ثبوت کے ساتھ بااختیار بناتی ہے، جوکہ اقتصادی ترقی اور استحکام کے لیے ایک ضروری عنصرہے۔ جیسے جیسے زمین کے ریکارڈ واضح اور زیادہ قابل رسائی ہوتے ہیں، وہ ایک زیادہ جامع اور مساوی معاشرے کی راہ ہموار کرتے ہیں، جہاں ہر فرد اپنے جائز مقام کا دعویٰ کر سکتا ہے اور ملک کی ترقی میں اپنا  تعاون پیش کر سکتا ہے۔

حوالہ جات

· https://dolr.gov.in/

https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1876506

https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2004365

https://pib.gov.in/PressReleaseIframePage.aspx?PRID=1989671

https://x.com/OfficeofSSC/status/1848252355726151735

پی ڈی ایف دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  (

1775




(Release ID: 2068507) Visitor Counter : 13


Read this release in: English , Hindi , Odia , Tamil