عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آئی آئی ٹی کانپور کے تعاون سے پبلک پالیسی اور گڈ گورننس پر دوسرا وبینار


آئی آئی ٹی  کانپور کے دو ممتاز پروفیسروں نے عوامی پالیسی میں چیلنجوں  اور نیٹ ورکنگ میں ڈیجیٹل کاری کے دائرہ کار پر خیالات کا اظہار کیا

Posted On: 26 OCT 2024 11:24AM by PIB Delhi

این سی جی جی نے 24 اکتوبر 2024 کو آئی آئی ٹی  کانپور کے تعاون سے عوامی پالیسی اور گڈ گورننس پر ویبنار سیریز کے اپنے دوسرے ویبینار کا اختتام کیا۔ وبینار کی صدارت جناب وی سری نواس، سکریٹری، محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات (ڈی اے آر پی جی) اور ڈائریکٹر جنرل، نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس (این سی جی جی ) نے کی۔

ویبنار کے دو معزز مقررین تھے۔ ویبنار کے پہلے مقرسابق سکریٹری دفاع ، حکومت ہند اور آئی آئی ٹی  کانپور کے معزز وزیٹنگ پروفیسر ر ڈاکٹر اجے کمار،  اور ویبینار کے دوسرے مقرر پروفیسر ومل کمار، سربراہ، شعبہ اقتصادیات، آئی آئی ٹی  کانپور تھے۔

ڈاکٹر اجے کمار نے عوامی پالیسی میں درپیش  چیلنجوں  پر لیکچر دیا ، جس میں انہوں نے پالیسی سازی میں حکومت کے کردار کی وضاحت کی اور بتایا کہ وقت کے ساتھ ساتھ پالیسی سازی کے حوالے سے حکومت کا طریقہ کار کیسے بدلا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ عوامی پالیسیوں میں تبدیلیاں مرحلہ وار کی جانی چاہئیں۔ انہوں نے زمینی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن پر نئی پالیسیاں بنانے کے دوران درپیش چیلنجوں کو کم کرنے میں ڈیجیٹائزیشن کے اثرات کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے فیصلہ سازی میں ڈاٹا کے استعمال پر بھی بات کی۔ انہوں نے پالیسی سازی کے مختلف طریقوں کے بارے میں تفصیل سے بتایا اور پالیسی سازی کے عمل میں مختلف شراکت داروں کو شامل کرنے پر زور دیا۔ عوامی پالیسی میں درپیش چیلنجوں پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ترقی پسند پالیسیوں کی حوصلہ افزائی جیسے حل بھی تجویز کیے۔

ویبینار کے دوسرے مقرر ا ٓئی آئی ٹی  کانپور میں شعبہ اقتصادیات کے سربراہ ، پروفیسر ومل کمار تھے ۔ انہوں نے پلیٹ فارم بزنس ماڈل اور ڈیجیٹل اکانومی میں ان کے ضابطے پر لیکچر دیا۔ انہوں نے اپنے لیکچر کا آغاز ہندوستان میں کاروبار کی تاریخ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا جس میں کاریگروں  کے ذریعہ واحد پیداوارتیار کرنے  سے لے کر بڑے پیمانے پر پیداوار تک شامل تھے ۔ ان کے لیکچر نے کسی بھی کامیاب کاروباری ماڈل کے لیے نیٹ ورک اور پلیٹ فارم بنانے کی اہمیت کا بھی مشورہ دیا۔ انہوں نے مختلف کاروباری پلیٹ فارم کے متنوع استعمال پر زور دیا جن میں ادائیگی کے نیٹ ورک، سوشل میڈیا، روایتی میڈیا جیسے اخبار، ای کامرس پلیٹ فارم جیسے امیزون اور فلپ کارٹ، ایپل ایپ اسٹور اور دیگر شامل ہیں۔ انہوں نے گروپ اور بین گروپ کے اندر ایک پلیٹ فارم پر نیٹ ورک  کو بھی اجاگر کیا ۔ اس میں انہوں  نے کشش لوپ اور کشش کے پھیلاؤ کی وضاحت کی۔ انہوں نے اپنے لیکچر کا اختتام ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی اہمیت کے ساتھ اوبر اور بی ایم ڈبلیو کے درمیان موازنہ کو کیس اسٹڈی کے طور پر پیش  کیا۔

وبینار کا اختتام ڈاکٹر ہمانشی رستوگی، ایسوسی ایٹ پروفیسر، این سی جی جی کے شکریہ کے ووٹ سے ہوا۔ ڈاکٹر رستوگی نے قومی اہمیت کے اداروں اور مرکزی یونیورسٹیوں کے تمام شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے وبینار کی صدارت کرنے کے لیے جناب وی سری نواس، سکریٹری، ڈی اے آر پی جی اوراین سی جی جی کے  ڈائریکٹر جنرل کا بھی شکریہ ادا کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ رض  (

1774


(Release ID: 2068456) Visitor Counter : 29


Read this release in: English , Hindi , Tamil