وزارت خزانہ
سی بی ڈی ٹی نے انکم ٹیکس ایکٹ 1961 (دی ایکٹ) کے تحت جائزہ برس 2024-25 کے لیے ریٹرن آف انکم داخل کرنے کی مقررہ تاریخ میں 15 نومبر 2024 تک توسیع کی
Posted On:
26 OCT 2024 11:56AM by PIB Delhi
راست ٹیکسوں کے مرکزی بورڈ (سی بی ڈی ٹی) نے جائزہ برس 2024-25 کے لیے ایکٹ کے سیکشن 139 کے ذیلی سیکشن (1) کے تحت ریٹرن آف انکم داخل کرنے کی مقررہ تاریخ میں 15 نومبر 2024 تک کی توسیع کر دی ہے، جو ایکٹ کے سیکشن 139 کے ذیلی سیکشن (1) کی وضاحت 2 کی شق (اے) میں مذکور ٹیکس دہندگان کے معاملے میں 31 اکتوبر 2024 ہے۔
سی بی ڈی ٹی سرکولر نمبر 13/2024 ، مورخہ 26.10.2024 کو F.No.225/205/2024/ITA-II میں جاری کیا گیا ہے۔ مذکورہ سرکولر www.incometaxindia.gov.in پر دستیاب ہے۔
*****
(ش ح –ا ب ن)
U.No: 1771
(Release ID: 2068399)
Visitor Counter : 38