وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

 اے ایس ڈبلیو، ایس ڈبلیو سی  (جی آر ایس ای) پروجیکٹ کے ساتویں جہاز 'ابھے' کا آغاز

Posted On: 25 OCT 2024 7:12PM by PIB Delhi

 گہرے پانی کی آبدوز کو مارنے والے جنگی نظام  (اے ایس ڈبلیو ایس ڈبلیو سی ) کا ساتواں جہاز 'ابھے'، جو ہندوستانی بحریہ کے لیے میسرز جی آر ایس ای کے ذریعے بنایا گیا ہے، 25 اکتوبر 24 کو میسرز ایل اینڈ ٹی، کٹوپلی میں لانچ کیا گیا۔ لانچ کی تقریب کی صدارت وائس ایڈمرل  راجیش پینڈھارکر، ایف او سی ان سی (مشرق) نے کی۔ سمندری روایت کو برقرار رکھتے ہوئے، مسز سندھیا پینڈھارکر، صدر این ڈبلیو ڈبلیو اے، مشرقی علاقہ، نے جہاز کو لانچ کیا۔

آٹھ اے ایس ڈبلیو ایس ڈبلیو سی جہازوں کی تعمیر کے معاہدے پر وزارتِ دفاع  اور گارڈن ریچ شپ بلڈرز اور انجینئرز (جی آر ایس ای)  کولکتہ کے درمیان 19 اپریل کو دستخط کیے گئے تھے۔ بحری جہازوں کی ارنالہ کلاس بھارتی بحریہ کے ان سروس ابھے کلاس اے ایس ڈبلیو  کارویٹس کی جگہ لے گی اور ان کو ساحلی علاقے کے پانیوں میں آبدوز شکن کارروائیاں کرنے کے لیے اور  آبدوز کی کم شدت والی سمندری کارروائیاں (ایل آئی ایم او) اور بارودی سرنگیں بچھانے کے آپریشن کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔۔ اے ایس ڈبلیو ایس ڈبلیو سی جہاز تقریباً 77 میٹر لمبے ہیں، جن کی زیادہ سے زیادہ رفتار 25 ناٹ اور برداشت 1800 این ایم ہے۔

ابھے کا آغاز جہاز سازی میں آتم نربھر بھارت کے تئیں قوم کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔ اے ایس ڈبلیو ایس ڈبلیو سی جہازوں کو 80فیصد سے زیادہ مقامی کچے مال کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے، اس طرح اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ بڑے پیمانے پر دفاعی پیداوار ہندوستانی مینوفیکچرنگ یونٹس کے ذریعے انجام دی جائے، ملک کے اندر روزگار پیدا ہو اور صلاحیت میں اضافہ ہو۔

 

 

************

ش ح ۔ م  د   ۔  م  ص

 (U:1747  )




(Release ID: 2068242) Visitor Counter : 18


Read this release in: English , Marathi , Hindi