سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت اور جرمنی نے جدید مٹیریلز میں تحقیق و ترقی کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کیے


وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور چانسلر شولز کی موجودگی میں مفاہمت نامے کا تبادلہ: جدید مٹیریلز میں تحقیق کا ارادہ

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اپنی جرمن ہم منصب بیٹینا اسٹارک وازنگر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی قیادت کی: باہمی فوائد حاصل کرنے کا عزم

Posted On: 25 OCT 2024 6:59PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹکنالوجی میں ہند جرمنی تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور جرمنی کی مرکزی وزیر محترمہ بیٹینا اسٹارک وازنگر نے باہمی منافع حاصل کرنے کے عزم کے ساتھ جدید مواد پر تحقیق اور ترقی میں تعاون کے لیے ارادے کے ایک مشترکہ اعلامیے کا تبادلہ کیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں منعقد ہونے والا یہ تبادلہ جدید تحقیق کو فروغ دینے کے لیے دونوں ممالک کے عزم کو ظاہر کرتا ہے جو جدت طرازی کو فروغ دے گا اور عالمی چیلنجوں سے نمٹے گا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور محترمہ اسٹارک وازنگر کے درمیان دو طرفہ بات چیت ، جو دونوں سربراہان مملکت کے مابین مکمل اجلاس سے پہلے ہوئی تھی ، ہند جرمن سائنس اور ٹکنالوجی تعاون کی گولڈن جوبلی تقریبات کا ایک اہم حصہ تھی۔

ملاقات کے دوران ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ہند جرمن شراکت داری کو مضبوط بنانے میں مسلسل تعاون کے لیے محترمہ اسٹارک واٹزنگر کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے حالیہ مشترکہ کامیابیوں ، جیسے ’’ویسٹ ٹو ویلتھ‘‘  اور پائیدار پیکیجنگ جیسے شعبوں میں 2 + 2 مشترکہ منصوبوں کے آغاز کے ساتھ ساتھ پائیداری کے لیے مصنوعی ذہانت میں تجاویز کے لیے ایک  کوشش، کو اجاگر کیا ۔

وزیر موصوف نے کہا کہ ان اقدامات کو مشترکہ اعلامیہ کے ساتھ بھارت کے وزیر اعظم اور جرمن چانسلر کی قیادت میں ہونے والی ہند-جرمن بین الحکومتی مشاورت میں کلیدی نتائج کے طور پر پیش کیا جائے گا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مشترکہ تحقیق کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے انڈو جرمن سائنس اینڈ ٹکنالوجی سینٹر (آئی جی ایس ٹی سی) کو بھی سراہا، جس نے 50 سے زیادہ منصوبوں کی حمایت کی ہے اور دونوں ممالک کے نوجوان محققین کو جوڑا ہے۔ تبادلہ خیال میں آئی آئی ایس ای آر ٹریوندرم اور ورزبرگ یونیورسٹی کے درمیان انٹرنیشنل ریسرچ ٹریننگ گروپ (آئی آر ٹی جی) کے حالیہ قیام کا معاملہ بھی شامل تھا، جس میں دونوں ممالک کے درمیان فروغ پانے والی جدید اور مشترکہ تحقیق کا ثبوت ہے۔

مزید برآں، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے طویل مدتی بین الاقوامی پروجیکٹوں جیسے ڈارم سٹیٹ میں اینٹی پروٹون اور آئن ریسرچ (فیئر) کے لیے بھارت کی عہد بستگی کا اعادہ کیا، جہاں بھارتی سائنسدان جدید میٹیریلز اور پارٹیکل فزکس کی تحقیق میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

دوطرفہ گفت و شنید میں بھارت کی انوسندھان نیشنل ریسرچ فاؤنڈیشن (اے این آر ایف) اور نیشنل کوانٹم مشن جیسے قومی اقدامات کو بھی اجاگر کیا گیا، دونوں کا مقصد برقی نقل و حرکت ، پائیدار زراعت اور جدید مواد سمیت ترجیحی شعبوں میں آر اینڈ ڈی کو بڑھانا ہے۔

دونوں وزراء نے ہائیڈروجن توانائی میں ممکنہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا اور ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ بھارت کا قومی ہائیڈروجن مشن آر اینڈ ڈی ، پیداوار اور پائیدار توانائی ذخیرہ کرنے میں امید افزا مشترکہ مواقع پیش کرسکتا ہے۔

اجلاس کے اختتام پر ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور محترمہ اسٹارک واٹزنگر نے بائیو ٹیکنالوجی، ماحولیاتی ٹکنالوجی اور صحت کی دیکھ بھال جیسے شعبوں میں جدت طرازی اور تحقیقی کوششوں کو ہم آہنگ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے تعلیمی تبادلے اور صلاحیت کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ ہند جرمن شراکت داری پائیدار اور لچکدار عالمی مستقبل کے لیے جدید حل کو آگے بڑھانا جاری رکھے گی۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 1751


(Release ID: 2068241) Visitor Counter : 27