شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
‘‘ہندوستان کےپے رول کی رپورٹ: ملازمت کے تناظر میں- اگست، 2024’’
प्रविष्टि तिथि:
25 OCT 2024 4:22PM by PIB Delhi
شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت کے ذریعے ستمبر 2017 کے بعد سے سرکاری شعبے میں روزگار سے متعلق اعدادوشمار جاری کئے جا رہے ہیں، جن میں تین بڑی اسکیموں یعنی ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ (ای پی ایف) اسکیم،ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس (ای ایس آئی) اسکیم اور نیشنل پنشن اسکیم (این پی ایس) کے تحت سبسکرپشن حاصل کرنے والوں کی تعداد سے متعلق معلومات کا اشتراک کیا جا تا ہے۔
مکمل رپورٹ یہاں پر پڑھی جاسکتی ہے: ہندوستان کے پے رول کی رپورٹ: ملازمت کے تناظر میں- اگست 2024 211024.pdf
1۔ ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ اسکیم:
ماہ اگست 2024 کے دوران ای پی ایف کے نئے صارفین کی کل تعداد 9,30,442 ہے، جو ماہ جولائی 2024 کے دوران 10,99,363 تھی۔
2۔ ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس:
ای ایس آئی اسکیم کے تحت ماہ اگست 2024 کے دوران نئے رجسٹرڈ اور پریمیم ادا کرنے والےملازمین کی تعداد 14,97,146 ہے، جو ماہ جولائی 2024 کے دوران 16,84,764 تھی۔
2.3 نیشنل پنشن سکیم (این پی ایس):
این پی ایس کے تحت ماہ اگست 2024 کے دوران نئے صارفین کی کل تعداد 54,869 ہے، جو ماہ جولائی 2024 کے دوران 62,880 تھی۔
*****
(ش ح۔م ش ع۔ش ہ ب)
U-No. 1737
(रिलीज़ आईडी: 2068164)
आगंतुक पटल : 53