قومی انسانی حقوق کمیشن
این ایچ آر سی نے آندھرا پردیش کے گنٹور ضلع میں ایک پرائیویٹ اسکول کے احاطے میں خودکشی سے ایک لڑکی کی مبینہ موت کا از خود نوٹس لیا
اسکول حکام کی قانونی تحویل میں ہونے والے واقعے پر تشویش کا اظہار
چیف سکریٹری اور ڈائرکٹر جنرل آف پولیس، حکومت آندھرا پردیش کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تفصیلی رپورٹ طلب
رپورٹ میں پولیس کی تفتیش اور پوسٹ مارٹم کی صورت حال کو شامل کیا جائے گا
प्रविष्टि तिथि:
25 OCT 2024 3:29PM by PIB Delhi
نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن (این ایچ آر سی)، ہندوستان نے ایک میڈیا رپورٹ کا ازخود نوٹس لیا ہے کہ 23 اکتوبر 2024 کو آندھرا پردیش کے گنٹور ضلع میں ایک نجی اسکول میں آٹھویں جماعت کی ایک 13 سالہ طالبہ نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی تھی۔ اطلاع کے مطابق یہ واقعہ ضلع کے ریڈی پالیم گاؤں پنچایت علاقہ میں واقع اسکول ہاسٹل کیمپس میں پیش آیا۔
کمیشن نے مشاہدہ کیا ہے کہ اگر خبر کا مواد سچ ہے تو متاثرہ لڑکی کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا سنگین مسئلہ اٹھاتا ہے۔ لڑکی نے مبینہ طور پر ہاسٹل کے احاطے میں یعنی اسکول انتظامیہ کی قانونی حراست میں خودکشی کرلی ہے، جو کہ تشویشناک ہے۔ اسی مناسبت سے چیف سکریٹری اور ڈائرکٹر جنرل آف پولیس، حکومت آندھرا پردیش کو نوٹس جاری کیا گیا ہے، جس میں چار ہفتوں کے اندر مکمل تحقیقات کے ذریعے تفصیلی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔
رپورٹ میں پولیس تحقیقات کی صورتحال اور پوسٹ مارٹم معائنے کے نتائج شامل ہونے چاہئیں، جس میں موت کی وجہ بھی بیان کی گئی ہو۔ حکام کو اس معاملے میں کی گئی کسی بھی دیگر انکوائری کی رپورٹ شیئر کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
******
ش ح۔ا س ک ۔ م ر
U-NO.1733
(रिलीज़ आईडी: 2068103)
आगंतुक पटल : 57