کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ایل سی انڈیا نے راجستھان کے ساتھ بجلی کی صلاحیت میں اضافے کے لیے دو جے ویز کی تشکیل کے واسطے جوائنٹ وینچر معاہدہ کیا

Posted On: 24 OCT 2024 3:08PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ویژن کے ساتھ کوئلہ اور کانکنی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی اور کوئلہ اور کانکنی کے وزیر مملکت جناب ستیش چندر دوبے کی رہنمائی میں پائیدار توانائی کی پیداوار کے ساتھ توانائی کے تحفظ کے لیے صلاحیت میں زبردست  اضافے کے کارپوریٹ منصوبے کے مطابق، این ایل سی انڈیا لمیٹڈ نے راجستھان راجیہ ودیوت  اتپادن نگم لمیٹیڈ (آر آر وی یو این ایل) کے ساتھ دو اہم جوائنٹ وینچرز (جے وی) کی تشکیل کے  واسطے جوائنٹ وینچر کے معاہدے کیے ہیں۔ پہلے جے وی پر راجستھان ریاست میں قابل تجدید پروجیکٹ قائم کرنے کے لیےاین ایل سی انڈیا رنیو ایبلس لمیٹیڈ  (این آئی آر ایل) اور آر آر وی یو این ایل) کےدرمیان دستخط کئے گئے اور دوسرے جے وی میں ایک درمیان لگنائٹ پر مبنی تھرمل پاور اسٹیشن تیار کرنے کے لئے  این ایل سی آئی ایل  اور آر آر وی یو این ایل کے درمیان دستخط کئے گئے۔

Image

حکومت راجستھان کے توانائی کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری(اے سی ایس) جناب آلوک، آئی اے ایس اور این ایل سی آئی ایل، کے سی ایم ڈی،جناب پرسنا کمار موٹوپلی کی موجودگی میں ، جے وی کے معاہدوں پر این ایل سی آئی ایل کے ڈائریکٹر (فنانس) ڈاکٹر پرسنا کمار آچاریہ اور آر آر وی یو این ایل  کے سی ایم ڈی  جناب دیویندر شرنگی نے دستخط کیے۔ دونوں جوائنٹ وینچرز (جے ویز) میں، این ایل سی آئی ایل کے پاس 74فیصد ایکویٹی حصص ہوں گے، جبکہ آرآر وی یو این ایل کے پاس 26فیصد ہوں گے۔

یہ پائیدار توانائی اور بجلی کی پیداوار کو آگے بڑھانے کی طرف  یہ جے ویز ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتے ہیں۔

*****

ش ح۔ ا گ ۔ ج

UNO-1677


(Release ID: 2067713) Visitor Counter : 37


Read this release in: Telugu , English , Hindi , Tamil