مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 کتور وجیوتسوا کے 200 سال مکمل ہونے پر محکمہ ڈاک  کی جانب سے ایک یادگاری ٹکٹ جاری کیاگیا

Posted On: 24 OCT 2024 3:05PM by PIB Delhi

کتوریہ وجیتسوا کی 200 ویں سالگرہ کے موقع پر مورخہ23 اکتوبر، 2024 کو  تاریخی کتور رانی چننما اسٹیج، کتور قلعہ کے احاطے میں ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا گیا۔ اس عظیم الشان تقریب نے 23 اکتوبر 1824 کو برطانوی راج کے خلاف رانی چنمما کی شاندار فتح کی یاد منائی۔

ہندوستان کی آزادی کی لڑائی میں اہم کردار ادا کرنے والے مجاہدین آزادی کے تعلق سے محکمہ ڈاک کے پاس ایک بھرپور میراث  موجودہے ۔ سالوں کے دوران، انڈیا پوسٹ نے ان  عظیم شخصیات  کے اعزاز میں متعدد ڈاک ٹکٹ جاری کیے ہیں۔ یہ جاری روایت نہ صرف ان کی یادوں کو محفوظ رکھتی ہے بلکہ آنے والی نسلوں کو بھی ہماری قوم کی آزادی کے لیے دی گئی قربانیوں کو یاد رکھنے کی ترغیب دیتی ہے۔ برطانوی راج کے خلاف کتور کی تاریخی مزاحمت کی 200 ویں سالگرہ کے موقع پر، محکمہ ڈاک فخر کے ساتھ رانی چنمّا کی بہادری اور میراث کا جشن مناتے ہوئے ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔

یہ ڈاک ٹکٹ  جناب راجندر کمار، چیف پوسٹ ماسٹر جنرل، کرناٹک سرکل، بنگلورو نے روحانی پیشوا شری شری مادیوال راجیوگیندر مہا سوامی جی، پوجیہ شری پم چاکشری مہا سوامی جی، شری شری بسوا جیا مرتیونجے سوامی جی اور دیگر معزز مہمانان کی شاندار موجودگی میں جاری کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Screenshot2024-10-24150724AN10.png

کتور وجیوتسوا کے 200 سال مکمل ہونے پر ڈاک ٹکٹ کا اجرا

جناب برہم پرکاش  کےڈیزائن کردہ یادگاری ڈاک ٹکٹ  میں رانی چنمّا کی ایک شاندار تصویر ہے، جو  گھوڑے پر تلوار کھینچے ہوئے،انگریزوں سے مد مقابل ہے، اس کی طاقت اور بہادری کو  نمایاں کرتی ہے۔ اس کی تصویر کے چاروں طرف قلعے کتور کے بھرپور ورثے اور کتور کی تاریخی جنگ کی علامات ہیں۔ اس ڈاک ٹکٹ کو متحرک رنگوں میں پیش کیا گیا ہے، جس میں مزاحمت اور لچک کے جذبے کی تصویر کشی کی گئی ہے جس کی مثال رانی چنما نے پیش کی ہے۔ آرٹ ورک کے ساتھ اس تاریخی سنگ میل کو اعزاز دینے کے لیے ‘‘کتور وجیوتسوا - 200 سال’’ کا نوشتہ ہے، جو اسے ہندوستان کی آزادی کی لڑائی میں ان کی پائیدار میراث کو ایک جذباتی خراج عقیدت ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Screenshot2024-10-24150739ACOX.png

کتور وجے یوتسوا کے 200 سال پر ڈاک ٹکٹ

یہ ڈاک ٹکٹ ہندوستان کی جدوجہد آزادی کے ایک اہم دور کے دوران ان کے ناقابل تسخیر جذبے اور قیادت کو خراج عقیدت  پیش کرتا ہے اور کتور کی بھرپور تاریخ اور ملک کی جدوجہد آزادی پر اس کے دیرپا اثرات کی یاددلاتاہے۔ ظلم کے خلاف کھڑے ہونے والوں کی قربانیوں اور بہادری کی عکاسی کرنے میں ہمارے ساتھ شامل ہوں، کیونکہ ہم رانی چنمّا کی میراث اور مزاحمت کے جذبے کو منا رہے ہیں جو آج بھی ہمیں تحریک دیتا ہے۔

سوشل میڈیا لنکس:

https://x.com/JM_Scindia/status/1849144772189126943?t=PmO-NA3aVCAXCxy2PLAnAQ&s=08

******

ش ح۔ع و ۔ ش ب ن

U-No.1678




(Release ID: 2067694) Visitor Counter : 17


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu