سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی وزارت ‘سماگم’ کی میزبانی کرے گی - بزرگ شہریوں کے لیے ایک ماہ تک جاری رہنے والےاقدامات  کا ایک عظیم الشان فائنل

Posted On: 24 OCT 2024 1:14PM by PIB Delhi

سماجی انصاف وتفویض اختیارات کی مرکزی وزارت(ایم او ایس جے ای) 25 اکتوبر 2024 کو رنگ بھون آڈیٹوریم، آکاشوانی کمپلیکس، نئی دہلی میں گرینڈ فائنل ایونٹ،‘سماگم’ کی میزبانی کرنے والی ہے۔ یہ تقریب وزارت کی جانب  سے ایک ماہ تک جاری رہنے والی سرگرمیوں کے اختتام کے موقع پر منعقد کی جارہی ہے، جس کا مقصد ملک بھر میں بزرگ شہریوں کے وقار، احترام اور تحفظ کو فروغ دینا ہے۔

اس تقریب کی صدارت مرکزی وزیر برائے سماجی انصاف و تفویض اختیارات ڈاکٹر وریندر کمار بحیثیت مہمان خصوصی کریں گے، جس میں وزیر مملکت (ایس جے ای)، جناب رام داس اٹھاؤلے اور جناب بی ایل ورما کے ساتھ ڈاکٹر ونود کمار پال رکن، نیتی آیوگ جیسی معزز شخصیات موجود رہیں گی۔ گرینڈ فائنل میں ان کوششوں کے نتائج کو ظاہر کیاجائیگا، جس میں پالیسی اقدامات ، کمیونٹی کی شرکت، اور عوامی رسائی کے ذریعے ہونے والے مثبت اثرات نمایاں ہوں گے۔

گزشتہ ماہ کے دوران، وزارت نے مختلف وزارتوں، محکموں اور عوامی فریقین کے ساتھ مل کر بزرگ شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے وسیع پیمانے پر اقدامات کو نافذ کیا ہے۔ یہ پروگرام ان کی سماجی اور اقتصادی شمولیت کو بڑھانے، انہیں ضروری خدمات تک رسائی فراہم کرنے، اور انہیں درپیش چیلنجوں کے بارے میں عوامی بیداری بڑھانے پر مرکوز تھے۔

‘سماگم’ بزرگ شہریوں کی بہبود کے لیے وزارت کی پختہ وابستگی کا ثبوت ہے۔ اختراعی پروگراموں، فریقین کے ساتھ مشترکہ کوششوں، اور بزرگوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بنائے گئے پالیسی فریم ورک کے ذریعے، وزارت نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے انتھک محنت کی ہے کہ بزرگ شہریوں کی نہ صرف مدد کی جائے بلکہ معاشرے کے قابل قدر ارکان کے طور پر ان کا جشن منایا جائے۔

یہ تقریب وزارت کے مستقبل کے اہداف کو ایک  مرتبہ پھر تقویت دینے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر بھی کام کرے گی جس سے بزرگ شہریوں کو بااختیار بنانے، صحت، مالی تحفظ اور کمیونٹی کی شمولیت پر توجہ دی جائے گی۔ معاشرے میں بزرگ شہریوں کی شراکت کو تسلیم کرتے ہوئے،‘سماگم’ کا مقصد بزرگوں کے لیے سب کی شمولیت پر مبنی ہمدردانہ  اور محفوظ ماحول پیدا کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ سماجی ذمہ داری کی ترغیب دینا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ اع خ۔ع ن

 (U: 1669)




(Release ID: 2067633) Visitor Counter : 13