زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت اور چاول کے بین الاقوامی تحقیقی ادارہ 28 سے 30 نومبر 2024 کو اتر پردیش کے وارانسی میں 13ویں قومی بیج کانگریس کا انعقاد کرے گا
تقریب کا انعقاد انٹرنیشنل رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف ساؤتھ ایشیا ریجنل سینٹر اور نیشنل سیڈ ریسرچ اینڈ ٹریننگ سینٹر کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے
تین روزہ پروگرام کا مقصد پالیسی سازوں، کسانوں، اور نجی اور سرکاری شعبوں کے نمائندوں کو ایک ساتھ لانا ہے تاکہ ہندوستان میں ایک متحرک اور مساوی بیج کے شعبے کے لیے ایک نقشِ راہ تیار کیاجا سکے
این ایس سی 2024 کا موضوع‘‘بیج کے شعبے میں علاقائی تعاون، شراکت داری، اور معلومات کے تبادلے کو فروغ دینا’’ہوگا
Posted On:
24 OCT 2024 11:52AM by PIB Delhi
حکومت ہند کی زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کی وزارت 28 سے 30 نومبر 2024 کو اتر پردیش کے وارانسی میں ہونے والی نیشنل سیڈ کانگریس (این ایس سی) کے 13ویں ایڈیشن کی میزبانی کرے گی۔ اس تقریب کا اہتمام انٹرنیشنل رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (آئی آر آرآئی) کے جنوبی ایشیا ریجنل سینٹر (آئی ایس اے آر سی) اور نیشنل سیڈ ریسرچ اینڈ ٹریننگ سینٹر (این ایس آر ٹی سی) کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔ نیشنل سیڈ کانگریس، تبدیلی کے حل تلاش کرنے اور سیکٹر کو درپیش اہم چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتے ہوئے سیڈ ویلیو چین کے اسٹیک ہولڈرز کو ایک ساتھ لائے گا۔
این ایس سی کے رول پر روشنی ڈالتے ہوئے، محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود کی ایڈیشنل سکریٹری محترمہ شوبھا ٹھاکر، نے کہا کہ، ‘‘کسانوں کی آمدنی کو بڑھانے اور اربوں لوگوں کے لیے خوراک اور غذائیت کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے، اعلیٰ معیار کے، آب و ہوا کے موافق، اور غذائیت سے بھرپور بیجوں تک رسائی اور اس کے ساتھ ساتھ بہتر کاشت ، پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہے۔ این ایس سی 2024 ان چیلنجوں سے نمٹنے، کسانوں کو بااختیار بنانے اور ہندوستان کی زراعت کو مضبوط اور پائیدار بنانے کو یقینی بنانے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔
آئی آر آر کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر یوون پنٹو نے کہا کہ‘‘یہ تقریب ایک ایسے اہم موقع پر ہوئی ہے، جب زراعت کو مارکیٹ کے بدلتے ہوئے مطالبات اور زیادہ جامع اور پائیدار بیج کے نظام کی ضرورت کا سامنا ہے۔ متنوع زرعی ماحولیات میں سیڈ ویلیو چین کے تمام ماہرین اور اسٹیک ہولڈرز کا اتحاد ہمیں ان پیچیدہ مسائل کے مؤثر حل تلاش کرنےمیں معاون ہوگا۔’’
آئی آر آر آئی کے ساؤتھ ایشیا ریجنل سینٹر (آئی ایس اے آر سی) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سدھانشو سنگھ اس سال کی تقریب کا انعقاد کریں گے۔ 2018 میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ اپنے افتتاح کے بعد سے، وارانسی میں آئی ایس اے آر سی نے ہندوستان کے بیجوں کے نظام کو مضبوط کرنے کے لیے آئی آر آر آئی کی کوششوں کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، جس میں اختراعی تحقیق، صلاحیت کی تعمیر، اور برسوں کے دوران اثر انگیز شراکت داری کے ذریعے آب و ہوا کے موافق چاول کی کامیاب اقسام جیسے کہ سہ بھاگیدھان اور سوارنا-سب 1، اور غذائیت کے لحاظ سے بہتر اقسام اور ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی ترقی کے ساتھ ساتھ، ادارے نے ملک سے باہر بیجوں کے تبادلے جیسی پالیسیوں کے ذریعے سہولت فراہم کی ہے۔ مزید برآں، آئی آر آر آئی کے جینومک ٹولز، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور مضبوط سیڈ سسٹم تیزی سے مختلف قسم کی نشوونما اور ساختی پھیلاؤ کو یقینی بناتے ہیں۔
نیشنل سیڈ ریسرچ اینڈ ٹریننگ سینٹر (این ایس آر ٹی سی) کے ڈائریکٹر اور تقریب کے شریک کنوینر جناب منوج کمار نے ملک بھر میں بیج کے معیار اور تربیت کو بہتر بنانے میں این ایس آر ٹی سی کے اہم کردار پر زور دیا۔ انہوں نے تقریب میں این ایس آر ٹی سی کی شمولیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا، ‘‘نیشنل سیڈ کانگریس معلومات کے تبادلے اور صلاحیت کی تعمیر کے لیے ایک اہم فورم ہے۔ این ایس آر ٹی سی بیج کوالٹی کنٹرول کو بہتر بنانے اور صنعت میں جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے وقف ہے۔ این ایس سی 2024 میں ہماری شرکت کے ذریعے، ہمارا مقصد بیج کے معیار کی جانچ کے نیٹ ورک کو مضبوط کرنا ہے اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ اعلیٰ معیار کے بیج پورے ملک کے کسانوں کے لیے قابل رسائی ہوں۔
این ایس سی محققین، پالیسی سازوں، کسانوں، اور نجی اور سرکاری شعبوں کے نمائندوں کا سالانہ اجتماع ہے جو ہندوستان میں ایک متحرک اور مساوی بیج کے شعبے کے لیے روڈ میپ تیار کرتا ہے۔ این ایس سی 2024‘‘بیج کے شعبے میں علاقائی تعاون، شراکت داری، اور معلومات کے تبادلے کو فروغ دینا،’’ موضوع کے ساتھ بیج، فصل کی بہتری، اور بیج کی ترسیل سے متعلق تحقیقی پیش رفت، اختراعات اور اصولوں پر تجربات اور بصیرت پیش کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔
این ایس سی 2024 کا مقصد نظریات کے تبادلے اور بین ضابطہ تحقیق کو آسان بنا کر سائنسی ترقی کو متحرک کرنا ہے۔ یہ بیج کے شعبے میں اہم عالمی چیلنجوں سے نمٹنے اور ایسی بصیرت اور حل پیش کرے گا جو پالیسی کی تبدیلیوں، تکنیکی اختراعات، اور پائیدار ترقی کو متاثر کر سکتے ہیں۔
این ایس سی 2024 پائیدار، مساوی، اور لچکدار بیج کے نظام بشمول- آب و ہوا کی لچک کے لیے افزائش اور بیج کے نظام، بیج کے معیار اور ٹیکنالوجی میں ترقی، افزائش کے لیے ڈیجیٹل حل، بیج کے نظام، اور مارکیٹ کی بصیرت، بیج کے شعبے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپس کو مضبوط بنانا، ذریعہ معاش میں بہتری کے لیے جامع بیج کے نظام، بیج کی ترسیل اور اسکیلنگ کے لیے اختراعی طریقے اور تزویراتی بیج اقدامات کے ذریعے غذائی تحفظ جیسے متنوع موضوعات کی تعمیر پر توجہ مرکوز کرے گا۔
خواہشمندشراکت دار مزید معلومات کے لیے ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں اور لنک کا استعمال کرتے ہوئے رجسٹر کر سکتے ہیں:
https://13thnscindia2024.com/index.html
سبھی سوالات این ایس سی کی سکریٹری برائے انتظامی امور ڈاکٹرسواتی نائک، آئی آر آر آئی (بور لاگ فیلڈ اعزاز یافتہ 2023)،
info-nsc2024[at]irri[dot]org
پر بھیجے جا سکتے ہیں۔
***
ش ح۔ ک ا۔ ع د
(Release ID: 2067630)
Visitor Counter : 40