وزارت دفاع
طوفان دانا سے نمٹنے کی غرض سےبھارتی بحریہ کی ایچ اے ڈی آر آپریشنس کے لیے تیاری سے متعلق سرگرمیاں
Posted On:
24 OCT 2024 11:55AM by PIB Delhi
اوڈیشہ اور مغربی بنگال کے ساحل کے ساتھ سمندری طوفان دانا کے شدید اثرات کے پیش نظر، ہندوستانی بحریہ انسانی امداد اور ڈیزاسٹر ریلیف (ایچ اے ڈی آر) آپریشنز کی تیاری کر رہی ہے۔
مشرقی بحریہ کی کمان نے آندھرا پردیش، اوڈیشہ اور مغربی بنگال میں نیول آفیسرز انچارج(این او آئی سی) کے ساتھ مل کر، ایک جامع ڈیزاسٹر رسپانس میکانزم کو فعال کیا ہے۔ کمانڈ ، بیس ویچوولنگ یارڈ(بی وی وائی) ، مٹریل آرگنائزیشن اور بحریہ کے اسپتال آئی این ایچ ایس کلیانی جیسے یونٹوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے تاکہ ریاستی انتظامیہ کی طرف سے مطلوبہ ضروری سامان اور طبی امداد فراہم کی جا سکے۔
اس تیاری کے ایک حصے کے طور پر، ایچ اے ڈی آر پیلیٹس، بشمول ضروری لباس، پینے کا پانی، خوراک، ادویات، اور ہنگامی امدادی سامان، کو سڑک کے ذریعے ان علاقوں کے اہم مقامات پر پہنچایا گیا ہے جن کے متاثر ہونے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ سیلاب سے راحت اور غوطہ خور ٹیموں کو متحرک کیا جا رہا ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر مربوط طریقے سے اور امدادی کارروائیوں میں مدد کی جا سکے۔
سمندر سے امدادی سرگرمیوں میں مدد کے لیے مشرقی بیڑے کے دو بحری جہاز سامان اور بچاؤ اور غوطہ خور ٹیموں کے ساتھ تیارہیں۔
ہندوستانی بحریہ صورتحال کی قریب سے نگرانی جاری رکھے ہوئے ہے اور ہائی الرٹ پر ہے اور شہری حکام اور طوفان دانا سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے تیار ہے۔
************
ش ح۔ف ا۔ ج ا
(U: 1666)
(Release ID: 2067608)
Visitor Counter : 22