بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سمندری طوفان ’دانا‘ کے اثرات کے پیشِ نظر، پارادیپ بندرگاہ اتھارٹی نے وسائل کو متحرک کردیا ہے، شیلٹرز قائم کردیے ہیں، اور لوگوں اور آپریشنز کی حفاظت کے لیے ہنگامی انخلاء کی تیاری کرلی ہے


سمندری طوفان ’دانا‘ کے پیشِ نظر، پارا دیپ بندرگاہ اتھارٹی نے ممکنہ رکاوٹوں کو کم کرنے کے لیے ادویات، خوراک، اور جہازوں کی محفوظ منتقلی سمیت احتیاطی تدابیر اختیار کی ہیں۔

Posted On: 23 OCT 2024 7:13PM by PIB Delhi

اب جبکہ سمندری طوفان ’’دانا‘‘قریب آ رہا ہے، جس کے 24 اور 25 اکتوبر 2024 کو پیرا دیپ بندر گاہ سے ٹکرانے کی توقع ہے، پارا دیپ بندر گاہ اتھارٹی نے حفاظت کو یقینی بنانے اور ممکنہ رکاوٹوں کو کم سے کم کرنے کے لیے احتیاطی تدابیر کا ایک سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے طوفان کے بارے میں انتباہ جاری کیا ہے، جس کے تناظر میں بندرگاہ کے حکام اثاثوں اور اہلکاروں دونوں کی حفاظت کے لیے حرکت میں آگئے ہیں۔

سمندری طوفان ’’دانا‘‘کے سبب متوقع شدید موسمی حالات کی تیاری میں پارا دیپ بندر گاہ اتھارٹی نے تمام جاری آپریشنز کو تیز کرنے پر توجہ مرکوز کی ہے۔ کارگو کی نقل و حمل کو تیز کرنے اور بندرگاہ پر موجود بحری جہازوں سے لوڈنگ کی تمام سرگرمیاں مکمل کرنے کے لیے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔اس بات کو ترجیح دی جائیگی کہ یہ یقینی بنایا جائے کہ یہ عمل سماندری طوفان کی آمد سے پہلے ہی مکمل کر لیا جائے، اس طرح کارگو اور سامان کو پہنچنے والے نقصان کے کسی بھی خطرے کو کم کیا جاسکیگا۔ مزید برآں، اس وقت بندرگاہ پر موجود بحری جہازوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ سمندر میں متعین محفوظ مقامات پر منتقل ہوں اور لنگر انداز ہوں تاکہ ممکنہ حادثات یا طوفانی لہرون سے ہونے والے نقصان سے بچا جا سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001L7L2.jpg

بحران کے اس وقت میں بندرگاہ کی افرادی قوت اور آس پاس کے لوگوں کی حفاظت اور بہبود سب سے اہم ہے۔ پارا دیپ پورٹ اتھارٹی نے اس کوشش میں مدد کے لیے کئی اہم سہولیات کا بندوبست کیا ہے۔ ان میں، ادویات، پینے کے پانی اور خوراک سمیت ضروری اشیاء کی مناسب سپلائی کا ذخیرہ کیا گیا ہے تاکہ طوفان کے اثرات کے دوران اور اس کے بعد پیدا ہونے والی کسی بھی فوری ضرورت کو پورا کیا جا سکے۔ یہ اقدامات اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ متاثرہ افراد کی فوری ضروریات کو بغیر کسی تاخیر کے تیزی سے پورا کیا جا سکے۔

مزید یہ کہ پارا دیپ پورٹ اتھارٹی نے ان علاقوں سے لوگوں کے انخلاء کے لیے بسوں کا انتظام کیا ہے جہاں لوگ طوفان کے اثرات سے سب سے زیادہ خطرے میں پڑ سکتے ہیں۔ یہ بسیں زندگی کو لاحق خطرات کو کم سے کم کرتے ہوئے لوگوں کو محفوظ مقامات پر بروقت اور مؤثر طریقے سے منتقل کرنے میں سہولت فراہم کریں گی، اور اس بات کو یقینی بنائیں گی کہ طوفان کے ٹکرانے سے پہلے ہر کسی کو نقصان کے راستے سے ہٹا دیا جائے۔

تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارش سے ہونے والے کسی بھی ممکنہ نقصان کا انتظام کرنے کے لیے، بندرگاہ نے درختوں کی تیزی سے کٹائی اور ملبہ ہٹانے کے لیے بجلی سے چلنے والی آری جیسے آلات بھی تیار کیے ہیں۔ اس سے سڑکوں اور راستوں کی فوری طور پر صفائی ممکن ہو سکے گی، جس سے طوفان کے بعد ہنگامی خدمات اور امداد کی تقسیم کو جاری رکھا جا سکے گا۔

مزید برآں، طوفان سے بے گھر ہونے والوں کے لیے عارضی طور پر کام کرنے والے متعدد سائیکلون شیلٹرز تیار کیے گئے ہیں۔ یہ شیلٹرز متاثرہ افراد کو رہنے اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے ضروری سامان سے لیس ہیں اور یہ تب تک کام کرینگے جب تک کہ ان لوگوں کے لیے اپنے گھروں کو واپس جانا محفوظ نہ سمجھا جائے۔

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور پارا دیپ بندرگاہ پر تمام متعلقہ فریقین کی حفاظت اور بہبود کو یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ حکام کے ساتھ تال میل قائم کر رہی ہے۔

 

************

ش ح ۔ م  د   ۔  م  ص

 (U:1651  )


(Release ID: 2067483) Visitor Counter : 34


Read this release in: Odia , English , Hindi , Assamese