صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
مرکزی وزارت صحت نے کرما یوگی سپتاہ اور خصوصی مہم 4.0 کے ایک حصے کے طور پر آئی جی او ٹی پلیٹ فارم پر ’سوچھتا ہی سیوا‘ ماڈیول پر صفائی متروں کی تربیت کا اہتمام کیا
مرکزی وزارت صحت کے تحت مختلف اداروں میں تقریباً 3600 صفائی دوست تربیت یافتہ ہیں
Posted On:
23 OCT 2024 7:12PM by PIB Delhi
محترمہ پونیہ سلیلا سریواستو، مرکزی ہیلتھ سیکرٹری نے آئی جی او ٹی پلیٹ فارم پر ’سوچھتا ہی سیوا‘ ماڈیول پر 19 اکتوبر کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی طرف سے شروع کیے گئے کرمایوگی سپتاہ (قومی تعلیمی ہفتہ) اور خصوصی مہم 4.0 کے ایک حصے کے طور پر صفائی متروں کی تربیت کی صدارت کی۔
نرمان بھون میں ہونے والے اس پروگرام میں تقریباً 90 صفائی متروں نے شرکت کی اور ایک ہی وقت میں ملک بھر میں مرکزی وزارت صحت کے ماتحت اداروں میں 3500 سے زیادہ صفائی متروں کو تربیت دی گئی۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 19 اکتوبر 2024 کو قومی تعلیمی ہفتہ (این ایل ڈبلیو) کا افتتاح کیا تھا، جس میں مشن کرمایوگی پہل کے تحت سول سروس کی صلاحیت سازی کے ایک نئے باب کا آغاز ہوا تھا۔ اس اہم کوشش کا مقصد سرکاری ملازمین کے درمیان مہارت میں مسلسل اضافہ اور تاحیات سیکھنے کو فروغ دینا ہے،اور اس بات کو یقینی بنانا ہےکہ ان کی قابلیتیں ملک کے ابھرتے ہوئے اہداف سے ہم آہنگ ہوں۔
تربیتی اجلاس میں صفائی متروں کی غیر معمولی لگن کا اعتراف کیاگیا اور ساتھ ہی وکست بھارت بنانے میں سوچھتا کی اہمیت پر پھر سے زور دیا گیا۔
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U:1650 )
(Release ID: 2067474)
Visitor Counter : 37