وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

دنیا کے 150 ممالک 29 اکتوبر کو ’ یوم آیوروید  2024‘ منائیں گے


’’عالمی صحت کے لیے آیوروید کی اختراعات‘‘ نوع انسانی کے لیے آیوروید کی خدمات  کو نئی جہتیں فراہم کرتی ہیں: وزارت آیوش  کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)  جناب پرتاپ راؤ جادھو

آیوش ڈیجیٹل پہل صنعت کی کایا پلٹ کر رہی ہے: آیوش کی وزارت کے سکریٹری

Posted On: 23 OCT 2024 4:57PM by PIB Delhi

آیوش کی وزارت 29 اکتوبر 2024 کو 9واں یوم آیوروید  منانے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ اس سال دنیا بھر کے 150 سے زیادہ ممالک نے یوم آیوروید کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں جو ’’عالمی صحت کے لیے آیوروید کی اختراعات‘‘ کے موضوع پر منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر، آیوش کی وزارت آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید (اے آئی آئی اے)، نئی دہلی میں ایک عظیم الشان تقریب کا اہتمام کرے گی ہے۔

آیوش کی وزارت کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)جناب پرتاپ راؤ جادھو نے یوم آیوروید  کی اہمیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے  کہا کہ  ’’یوم آیوروید  اب ایک عالمی تحریک بن گیا ہے۔ ہمیں یہ جان کر فخر ہے کہ 2024 کے  یوم آیوروید   کی تقریبات میں تقریباً 150 ممالک کے شامل ہونے کی امید ہے۔‘‘ انہوں نے یوم آیوروید 2024 کے تھیم پر روشنی ڈالتے ہوئے وزارت کے فوکس  کو بھی اجاگر کیا اور مزید کہا کہ’’اس سال کے یوم آیورویدکی تقریبات کی تھیم  عالمی صحت کے لیے آیوروید کی  خدمات  کونئی جہتیں فراہم کرتی ہے۔ ہمارا مقصد عالمی سطح پر آیوروید کو عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ایک مضبوط نظام طب کے طور پر فروغ دینا ہے۔ اس کے تحت آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید نے ملک بھر میں ایک ماہ طویل پروگرام شروع کیا ہے۔‘‘

وزارت کے وژن پر روشنی ڈالتے ہوئے، آیوش کی وزارت کے سکریٹری ویدیہ راجیش کوٹیچا نے کہا  کہ ’’یوم آیور وید  کی تقریبات کے ذریعے، آیوش، صحت کے اہم مسائل، جن میں غیر متعدی امراض، دماغی صحت،  بیکٹیریا سے مدافعت اور بڑھاپے میں نگہداشت  شامل ہیں  کو حل  کرنے کے لیے آیوروید کو عصری سائنس کے ساتھ مربوط کرنے پر توجہ مرکوز کررہی ہے۔‘‘

وزارت کے تازہ ترین اقدامات کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے مزید کہا’’آیور وید کے علم کو آیوش گرڈ کے زیر اہتمام  ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے عوام تک آسانی سے قابل رسائی بنایا گیا ہے جس میں آیورگیان اسکیم، آیوش ریسرچ پورٹل اور نمستے پورٹل جیسے بڑے اقدامات شامل ہیں۔‘‘فی الحال، آیوروید کو دنیا بھر کے 24 ممالک میں پہچانا جاتا ہے، جبکہ آیوروید کی مصنوعات 100 سے زیادہ ممالک کو برآمد کی جاتی ہیں۔

اس سال کے جشن میں اسٹارٹ اپس اور انڈسٹری کی نمایاں شرکت دیکھنے کو ملے گی، جو آیوروید کو عالمی صحت کی اختراع کے مرکز میں رکھے گی۔ سرکردہ آیوروید ماہرین نے اس اہم تقریب کے لیے اپنے خیالات اور امیدوں کا اظہار کیا ہے۔ آیوش کے پیشہ ور افراد خاص طور پر آیوروید میں اختراع کے موضوع پر اس سال کی تقریبات کے بارے میں پرجوش ہیں۔

ڈاکٹر منوج نیساری، مشیر، آیوش کی وزارت اور ڈائریکٹر، نارتھ ایسٹرن انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید اینڈ ہومیوپیتھی (این ای آئی اے ایچ)، شیلانگ نے کہا ’’موضوع ’عالمی صحت کے لئے آیوروید  کی اختراعات‘ کو خاص طور پر آیوروید میں کیے گئے بڑے تحقیقی کام کو اجاگر کرنے کے لیے چنا گیا ہے تاکہ  صحت کے فروغ اور مختلف بیماریوں کے علاج میں آیوروید کی سائنسی موزونیت کو قائم کیا جاسکے۔ یہ دنیا بھر کے لوگوں  کو ان کے مذہب، نسل، سماجی حیثیت اور جغرافیائی حدود سے قطع نظر ان کی صحت کی دیکھ بھال کے لیے آیوروید کی مطابقت کو بھی اجاگر کرتا ہے۔ اختراع پر خصوصی توجہ ہمارے نوجوانوں کو آیوروید میں شامل ہونے اور اسٹارٹ اپس قائم کرنے کی طرف راغب  کرے گی اور  ان کی حوصلہ افزائی کرے گی۔ میں تمام شمال مشرقی ریاستوں کے لوگوں میں  کافی  ہلچل اور جوش و خروش اور شمال مشرقی ریاستوں میں آیوروید کی بڑھتی ہوئی قبولیت کو بھی دیکھ رہا ہوں۔‘‘

ڈاکٹر موہن سنگھ، ڈائرکٹر آیوش، جموں و کشمیر نے کہا ’’اس سال کی تقریبات کی تھیم کو دیکھتے ہوئے، ہم سب یوم آیور وید  2024 کی سرگرمیوں کا حصہ بننے کے لیے پرجوش ہیں۔ ہم پیشہ ور افراد، محققین  اور اسٹارٹ اپس کے غیر معمولی سنگم کی توقع کرتے ہیں، جو سبھی آیوروید کی طاقت کے ذریعے ایک صحت مند، زیادہ پائیدار دنیا بنانے کے لیے وقف ہیں۔‘‘

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید کے وائس چانسلر  ڈاکٹر سنجیو شرما نے مزید کہا کہ ’’ یوم  آیوروید 2024 کی تقریبات کی تیاری کر نے والے ہمارے طلباء اور اسکالرز کا عزم اور جذبہ  متاثر کن ہے۔ یہ جامع صحت کی نئی جہتوں کو تلاش کرنے کا ایک موقع ہوگا، جہاں قدیم حکمت عالمی صحت کے لیے جدید اختراع کے ساتھ ملے گی۔‘‘

انسٹی ٹیوٹ آف ٹیچنگ اینڈ ریسرچ ان آیوروید (آئی ٹی آر اے)  کے  ڈائریکٹر  ڈاکٹر  بی جے پٹ گری  نے کہا ’’اس سال کے جشن میں طلباء، اسکالرز اور اختراع کاروں کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ کس طرح روایت اور اختراع مل کر عالمی صحت میں انقلاب لا سکتے ہیں۔‘‘

آیوش کی وزارت آیوروید کو عالمی صحت کے مرکزی دھارے میں ضم کرنے کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ ڈبلیو ایچ او گلوبل ٹریڈیشنل میڈیسن سنٹر (جی ٹی ایم سی)، آیوشمان بھارت یوجنا  اور ریسرچ سنٹر فار انوویشن ان آیوروید بائیولوجی جیسے اقدامات عالمی نظام صحت میں آیوروید کے رول  کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ  دوبارہ فعال کی گئی ’’آئی سپورٹ آیوروید‘‘ مہم کا مقصد آیوروید کی حمایت میں 250 ملین سے زیادہ ووٹ حاصل کرنا ہے۔ گزشتہ سال کی مہم 160 ملین ووٹوں کے ساتھ ایک زبردست کامیابی تھی۔

ایسے وقت میں جبکہ  دنیا 29 اکتوبر 2024 کو  یوم آیورویدکی  جانب بڑھ رہی ہے، آیوش کی وزارت، اپنے شراکت دار اداروں، پیشہ ور افراد اور دنیا بھر میں آیوروید کے شائقین اس منفرد جشن کے لیے پرجوش ہیں۔ اختراع اور تعاون کے ذریعے، آیوروید عالمی صحت اور بہبود کے لیے پائیدار حل پیش کرنے کے لیے تیار ہے۔

واضح رہے کہ یوم  آیوروید کا جشن ہر سال دھن ونتری جینتی (دھن تیرس) کے مبارک موقع پر منایا جاتا ہے۔ 2016 میں آغاز کے بعد سے، یوم آیوروید  نے عالمی اہمیت حاصل کر لی ہے۔ اس سال کی تقریبات توانائی اور جوش سے بھری ہوئی ہیں، جس کا اختتام 29 اکتوبر 2024 کو ایک اختتامی تقریب میں ہوگا۔ پورے مہینے میں، صحت کے فروغ اور بیماریوں سے بچاؤ میں آیوروید کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے، ملک بھر میں مختلف تقریبات اور سرگرمیاں منعقد کی جا رہی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔  ا گ ۔ن م۔

U- 1637


(Release ID: 2067392) Visitor Counter : 42


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Tamil