وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

جناب دھرمیندر پردھان  نےآسٹریلیائی بین الاقوامی تعلیمی کانفرنس سے خطاب کیا


جناب دھرمیندر پردھان نے اپنے آسٹریلوی ہم منصب  جیسن کلیئر، ایم پی  کے ساتھ میلبورن میں ایک دوطرفہ میٹنگ کی

ہندوستان میں آسٹریلوی یونیورسٹی کیمپس کا قیام صرف آغاز ہے، مزید امکانات کو عملی جامہ پہنایا جائےگا-جناب دھرمیندر پردھان

تعلیم میں تعاون ہندوستان-آسٹریلیا تعلقات کی بنیاد ہے - جناب دھرمیندر پردھان

قومی تعلیم پالیسی2020 نے ہندوستان کے سیکھنے کے منظر نامے کو امکانات کے پاور ہاؤس میں تبدیل کر دیا ہے -جناب دھرمیندر پردھان

ایک ‘وِشو بندھو’ کے طور پر ہندوستان انسان پر مرتکز ترقی میں ایک قابل اعتماد شراکت دار بننے کے لیے پرعزم ہے - جناب دھرمیندر پردھان

سال 2035 تک دنیا بھر میں ہر چار میں سے ایک شخص جو یونیورسٹی کی ڈگری حاصل کرے گا،وہ ہندوستان سے حاصل کرے گا-عزت مآب جیسن کلیئر، ایم پی

Posted On: 23 OCT 2024 3:09PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان نے آج آسٹریلیا کے میلبورن میں آسٹریلین انٹرنیشنل ایجوکیشن کانفرنس میں کلیدی خطاب کیا۔ جناب پردھان نے اپنے ہم منصب، حکومت آسٹریلیا کے وزیر برائے تعلیم جناب جیسن کلیئر ایم پی کے ساتھ ایک دو طرفہ میٹنگ بھی کی۔ تقریب میں ہندوستانی وفد کے ارکان، دونوں ممالک کی یونیورسٹیوں کے سربراہان اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔

Image

جناب پردھان نے اپنی تقریر میں ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان مضبوط اورارتقاء پذیر شراکت داری کی ستائش کی، جو دونوں ممالک کی تاریخ کو جوڑتی ہے اور ساتھ ہی ساتھ ایک روشن مستقبل کی راہ بھی ہموار کرے گی۔ انہوں نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور آسٹریلیا کے وزیر اعظم جناب اینتھونی البانیس کی دور اندیش قیادت میں ان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی بھی تصدیق کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0023CHU.jpg

جناب پردھان نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ چوتھے صنعتی انقلاب میں، تعلیم کو طلبہ کو ٹیکنالوجی کے تخلیق کار اور منتظم بننے کے لیے تیار کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کی قومی تعلیمی پالیسی ایک فریم ورک فراہم کرتی ہے، جس میں ڈیجیٹل خواندگی،سافٹ مہارت، تنقیدی سوچ اور بین الضابطہ مطالعہ پر زور دیا گیا ہے تاکہ ارتقاء پذیر ملازمتوں کے بازاروں کے  ساتھ موافقت پیداکی جا سکے۔

جناب پردھان نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیم کے شعبے میں تعاون ہندوستان-آسٹریلیا تعلقات کی بنیاد ہے۔انہوں نے کہا کہ بنیادی مقصد ہندوستان کے تعلیمی نظام کو قابلیت پر مبنی فریم ورک میں بڑھانا ہے، جو کہ ہندوستان کی قومی تعلیمی پالیسی ( این ای پی)میں بیان کردہ مہارتوں پر مبنی تعلیم پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003KRIV.jpg

وزیرموصوف نے اس بارے میں بتایا کہ کس طرح قومی تعلیمی پالیسی2020 نے ہندوستان کے سیکھنے کے منظر نامے کو امکانات کے ایک پاور ہاؤس میں تبدیل کر دیا ہے اور ہندوستان-آسٹریلیا کے پائیدار تعلقات اور قومی تعلیمی پالیسی2020 کے ذریعے انجام پانے والے تعلیمی تعاون میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان میں آسٹریلیائی یونیورسٹی کیمپس کا قیام صرف آغاز ہے اور مزید امکانات  کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مل کر ممالک علم کو آگے بڑھا سکتے ہیں، عالمی چیلنجز کے لیے ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور طلباء کے لیے اختراع اور کاروبار کے لامتناہی مواقع پیدا کر سکتے ہیں۔

وزیر موصوف نے یہ بھی اظہار کیا کہ‘وشو- بندھو’ کے طور پر ہندوستان انسانوں پر مرتکز ترقی میں ایک قابل اعتماد شراکت دار بننے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ اس خیال کا مقصد عالمی شہریوں کی تعمیر اور ان کی نشوو نما کرنا ہے، جو اگلی نسل کے روشن مستقبل میں اپنا تعاون  پیش کرے گا۔

جناب جیسن کلیئر ایم پی نے اپنی تقریر میں ایک اچھے تعلیمی نظام کی اہمیت پر زور دیا ،جو صرف زندگی ہی نہیں، بلکہ دوسرے شعبوں میں  بھی تبدیلی لا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ قوموں کو بدل سکتا ہے۔ ہندوستان کے تعلیمی نظام کی ستائش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2035 تک دنیا بھر میں ہر چار میں سے ایک شخص جو یونیورسٹی کی ڈگری حاصل کر ے گا ، وہ  اسے ہندوستان سے حاصل کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح ڈیکن جیسی آسٹریلوی یونیورسٹیاں 30 سالوں سے ہندوستان میں رہی تھیں اور اب وولونگونگ کے پاس ایک کیمپس ہے۔ انہوں نے ان اقدامات کی حوصلہ افزائی کے لیے جناب پردھان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس کام کی بھی تعریف کی جو 6 اختراعی تحقیقی یونیورسٹیاں ہندوستان میں کنسورشیم کیمپس کے  متبادل  کی تلاش کے ساتھ انجام دے رہی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00496YZ.jpg

قبل ازیں دن میں جناب  پردھان نے ابتدائی بچپن کی دیکھ بھال میں ہندوستان اور آسٹریلیا کی مشترکہ ترجیحات، اساتذہ کی صلاحیت کی تعمیر اور اسکول کے جڑواں اقدامات کے امکانات کے بارے میں بات چیت کے لیے جناب جیسن کلیئر ایم پی سے بھی ملاقات کی۔ ہندوستانی اور آسٹریلیائی اعلیٰ تعلیمی اداروں کے درمیان مضبوط ادارہ جاتی روابط کی بنیاد پر انہوں نے اہم اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے ہندوستان میں آسٹریلوی یونیورسٹیوں کے برانچ کیمپس کے قیام کے امکانات کا بھی جائزہ لیا۔

اس بات چیت کے دوران جناب پردھان نے معاون وزیر خارجہ جناب ٹم واٹس ایم پی سے بھی ملاقات کی۔

جناب پردھان نے آسٹریلیا کے وکٹوریہ کی پریمیئرمحترمہ جیسنٹا ایلن ایم پی سے ملاقات کی۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ وکٹوریہ آسٹریلیا میں سب سے زیادہ ہندوستانی تارکین وطن کا گھر ہے۔انہوں نے ہندوستان کے ساتھ وکٹوریہ میں اسکولوں اور یونیورسٹیوں کے ادارہ جاتی روابط کو مضبوط کرنے کے طریقوں پر بھی بات چیت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005TOGX.jpg

جناب پردھان نے ساؤتھ میلبورن پرائمری اسکول کا بھی دورہ کیا اور نوجوان سیکھنے والوں کے ساتھ بات چیت کی۔ انہوں نے ابتدائی بچپن کی تعلیم کے لیے اسکول کے اختراعی نقطہ نظر کے بارے میں واقفیت حاصل کی۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کس طرح ہندوستان میں قومی تعلیمی پالیسی 2020 ابتدائی بچپن کی نگہداشت اور تعلیم(ای سی سی ای) پر بھرپور توجہ مرکوز کرتی ہے، جو کہ بچے کی مجموعی نشوونما کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے ابتدائی سیکھنے کو عالمگیر، پرلطف اور تناؤ سے پاک بنانے کے لیے عالمی طور پر بہترین طریقوں کو اپنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006XCZS.jpg

جناب دھرمیندر پردھان نے رائل میلبورن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ا ٓر ایم آئی ٹی) کا دورہ کیا، جو ٹیکنالوجی، ڈیزائن اور انٹرپرائز کا مرکز ہے۔ انہوں نے ان کی ‘ڈسکوری ٹو ڈیوائس’ میڈ ٹیک سہولت اور پروڈکٹس کے لیے فاسٹ ٹریکنگ آئیڈیاز کو دریافت کیا۔ انہوں نے یونیورسٹی کے صنعت کے تجربے، ہنر مندی اور خیالات کو مصنوعات میں تبدیل کرنے پر توجہ دینے کی بھی تعریف کی۔ جناب پردھان نے دریافت کیا کہ کس طرح آر ایم  آئی ٹی ہندوستانی طلباء کو مستقبل کی مہارتوں اور ملازمتوں سے آراستہ کرنے کے لیے اعلیٰ ہندوستانی ایچ ای آئی کے ساتھ شراکت داری اور کام کر سکتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007XIK3.jpg

ڈسکوری ٹو ڈیوائس حقیقی دنیا پر اثر پیدا کرنے کے لیے پروٹو ٹائپنگ اور اسکیل اَپ مینوفیکچرنگ کے ذریعے آئیڈیاز کو مصنوعات میں تبدیل کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008K9YN.jpg

جناب پردھان نے موناش یونیورسٹی کا بھی دورہ کیا، جس نے 1960 کی دہائی کے آخر سے ہندوستانی طلباء کا خاص طور پر خیرمقدم کیا ہے۔ جناب پردھان نے یونیورسٹی کے تحقیق اور اختراعی ماحولیاتی نظام اور اس کے نیو انڈیا پلان کے ذریعے ہندوستانی اداروں کے ساتھ تعلیمی تعلقات کو مضبوط کرنے کے ان کے منصوبوں کے بارے میں کلیدی بصیرتیں حاصل کیں۔ انہوں نے انوویشن لیب اینڈ سنٹر فار نینوفیبریکیشن کا بھی دورہ کیا اوران کی متاثر کن سہولیات کی تعریف کی، جو آئیڈیاز کو مؤثر اختراعات میں  بدلنے میں ٹیلنٹ کی حمایت کرتی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image009V3WN.jpg

تعلیم کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کے ایک اہم اقدام میں جناب پردھان 22 سے 26 اکتوبر 2024 تک آسٹریلیا کا دورہ کر رہے ہیں۔ اس دورے سے تعلیم میں باہمی دلچسپی کے اہم شعبوں میں تعاون، شرکت اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کی امید ہے۔ اس ہفتے کے شروع میں20-21 اکتوبر تک جناب پردھان نے سنگاپور کا دورہ کیا اور وزیر اعظم، نائب وزیر اعظم، وزیر تعلیم اور دیگر معززین سے ملاقات کی، تاکہ ہنر پر مبنی تعلیم اور تحقیق میں دو طرفہ تعاون کو وسعت دی جا سکے۔

********

(ش ح ۔ا ک۔ن ع(

U.No 1629




(Release ID: 2067350) Visitor Counter : 25