کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کان کنی کی وزارت نے ایف آئی ایم آئی(فیمی) کے تعاون سے کان کنی میں ریاست کے بہترین طریقوں کے مطالعہ پر ایک روزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا

Posted On: 23 OCT 2024 2:51PM by PIB Delhi

کان کنی کی وزارت نے وفاق برائے معدنیاتی صنعت(ایف آئی ایم آئی)کے تعاون سے آج دہلی میں کان کنی میں ریاستی بہترین طریقوں کے مطالعہ پر ایک روزہ ورکشاپ کا کامیابی سے انعقاد کیا۔ اس میں 20 ریاستوں اور کان کنی کی صنعت کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس انٹرایکٹو ورکشاپ کا مقصد ریاستوں کی طرف سے کئے گئے مختلف اقدامات اور پالیسی اصلاحات کے بارے میں سمجھ بوجھ پیدا کرنا ہے۔ مطالعہ کا مقصد مختلف بہترین طریقوں کا جائزہ لینا اور ان کی شناخت کرنا ہے، جنہیں ریاستی حکومتوں نے اپنے دائرہ اختیار میں نافذ کیا ہے/اپنایا ہے اور یہ ظاہر کرنا ہے کہ دوسری ریاستیں کان کنی کے شعبے کی ترقی کو مزید بہتر بنانے کے لیے ان طریقوں کو کس طرح نقل کر سکتی ہیں/اپنا سکتی ہیں۔ یہ مطالعہ ریاستی مائننگ انڈیکس تیار کرنے کے لیے وزارت کے جاری کام کی تکمیل کرے گا، جس کا فریم ورک ریاستوں کو ماہ ستمبر میں ڈیٹا جمع کرانے کے لیے جاری کیا گیا تھا۔

01.jfif

حکومت ہند کی کانوں کی وزارت کے سکریٹری جناب وی ایل کانتھا راؤ ورکشاپ کے افتتاحی اجلاس میں مہمان خصوصی تھے۔ اپنے کلیدی خطاب میں جناب راؤ نے اختراعی پالیسیوں، اقدامات اور انتظامی اقدامات کو متعارف کراتے ہوئے ایک مضبوط ریگولیٹری ماحول کو فروغ دینے میں ریاستوں کے اہم رول پر زور دیا، جو اس شعبے کی مؤثر اور پائیدار ترقی کو آگے بڑھاتے ہیں۔ مطالعہ کی کامیاب تکمیل میں ریاستوں کی فعال شرکت کے اہم ہونے پر زور دیتے ہوئے انہوں نے ریاستوں کے نمائندوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنے ذریعہ انجام دیئے گئے بہترین طریقوں کے بارے میں معلومات کا اشتراک کریں۔

02.jfif

*****

(ش ح ۔ا ک۔ن ع(

U.No 1626




(Release ID: 2067312) Visitor Counter : 22


Read this release in: English , Hindi , Tamil