مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آئی ٹی یوکلائیڈو اسکوپ 2024 کے دوسرے دن پائدٹار ترقی کے لےص جدید ترین اے آئی اختراعات کو نمایاں کیا گیا


’’آئی ٹی یوکلائیڈو اسکوپ2024:ایک مزید محفوظ ، مساویانہ اور ہمہ گیر ڈیٹلص ماحولا تی نظام کے قیام کے لیےٹکنا لوجی کے شعبے میں واقع فرق کو پُر کرنا اور ہمہ گیری قائم رکھنا‘‘: روہت شرما ممبر (سروسز)، ڈیٹلئ کموعنیکیشن کمشنم، ڈی او ٹی

Posted On: 23 OCT 2024 8:42AM by PIB Delhi

آئی ٹی یوکلائیڈو اسکوپ 2024 کا دوسرا دن، جو کہ کل نئی دہلی مںل آئی ٹی یو-ڈبلیو ٹی ایس اے 2024 کے موقع پر اختتام پذیر ہوا، پائدیار ترقی کو آگے بڑھانے والی اے آئی اور ڈیٹل   ٹکنا لوجزٹ پر توجہ مرکوز کرنے والی یکسر تبدیین کے مباحثے کو آگے بڑھایا۔ میری کیرمین ایگوایو ٹوریس کی ایک خصوصی پرزنٹیشن کے ساتھ آغاز کرتے ہوئے، اس دن  جامع ٹکنارلوجی،خاص طور پر خواتنی کو ٹکا شعبوں کی طرف راغب کرنے کے لےم پبلک پرائوےیٹ پارٹنرشپ کے ذریعے حل پر زور دیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001J5PN.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002PIAF.jpg

اسپین کی باسک کنٹری یونیورسٹی کی ایوا ایبارولا نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے لڑکیوں کو ٹیکنالوجی کی طرف راغب کرنے اور پائیدار ترقی کے لیے ایپلی کیشنز اور خدمات پر پریزنٹیشن کے لیے سیشن کی صدارت کی۔ جناب روہت شرما، ممبر (سروسز)، محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن، حکومت ہند اور جناب سنیل کمار، صدر آئی ای ٹی ای نے پائیدار ترقی کے لیے سماجی، اقتصادی، ماحولیاتی اور پالیسی پہلوؤں پر سیشن کی صدارت کی۔

اس تقریب نے صحت کی دیکھ بھال، تعلیم اور پائیدار ترقی کے لیے اے آئی  ایپلی کیشنز کے بارے میں اہم بصیرتیں پیش کیں۔موضوعات میں صحت کی دیکھ بھال، تعلیم اور زراعت پر اے آئی کے اثرات شامل تھے، جن میں اے آئی سے چلنے والی تشخیص اور دیہی تعلیم تک رسائی میں اے آئی کے کردار پر بات چیت کی گئی ۔ سیشنز میں آئی او ٹی ایپلی کیشنز میں سائبرسیکوریٹی کی اہمیت پر بھی زور دیا اور مواد کی تخلیق میں اے آئی کے اخلاقی مضمرات کو دریافت کیاگیا۔ مجموعی طور پر اس تقریب میں اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جیز) کی حمایت کرنے والی ٹیکنالوجیز کی ترقی میں جدت اور بین الاقوامی تعاون کی اہم ضرورت پر زور دیا گیا۔ دوپہر کے پوسٹر سیشن نے متحرک تحقیقی تعاون کو فروغ دیا، جس میں تعلیم میں اے آئی کے کردار اور اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز) کو حاصل کرنے کے لیے خلائی نظام کے استعمال کا احاطہ کرنے والے موضوعات شامل تھے۔

جناب روہت شرما ممبر (سروسز)، ڈیجیٹل کمیونیکیشن کمیشن، ڈی او ٹی نے کہا،’’آئی ٹی یو کلائیڈو اسکوپ 2024 نے ٹیکنالوجی اور پائیداری کے باہمی ربط کو تلاش کرنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کیا۔ زرعی آئی او ٹی آلات کے سائبرسیکوریٹی مضمرات سے لے کراے آئی سے تیار کردہ کاپی رائٹ کی پیچیدگیوں اورآئی سی ٹی حل کے لیے بین الاقوامی ٹیکسیشن کے مستقبل تک، بات چیت نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے عالمی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا کہ تکنیکی ترقی پائیدار ترقی میں اپنا حصہ ڈالتی ہے۔ تمام شعبوں کے ماہرین کی جانب سے مشترک کردہ بصیرت ایک زیادہ محفوظ، مساوی، اور پائیدار ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کی تشکیل کے لیے مضبوط پالیسیوں اور اختراعی معیارات کی ضرورت پر زور دیتی ہے۔‘‘

نیشنل کمیونیکیشن اکیڈمی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل جناب اتل سنہانے کہا کہ، ’’آج پیش کی جانے والی متنوع تحقیق  اہم عالمی چیلنجوں کے لیے عملی حل پیش کرتی ہے، جس میں مختلف موضوعات پر اشتراک کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ مشترکہ خیالات سے ٹیکنالوجی کے مستقبل کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ ‘‘

آئی ٹی یو ڈبلیو ٹی ایس اے نئی دہلی 2024 نے کل ایک اور خوشگوار دن دیکھا جس میں آئی ای ٹی ای کے صدر جناب سنیل کمار  نےپائیدار ترقی کے لیے سماجی، اقتصادی، ماحولیاتی اور پالیسی پہلوؤں پر سیشن کی صدارت کی، جس میں ’’ڈیجیٹل شمولیت اور پائیدار ترقی میں  ریفربشڈ موبائل فونز کے رول‘‘،’’پائیدار ترقی کے لیے قابل اعتماد اے آئی  کو آگے بڑھانا:اے آئی واقعات کی رپورٹنگ کو معیاری بنانے کے لیے سفارشات‘‘ اور ’’عالمی ترقی کے تناظر میں ماڈلنگ انٹرنیٹ کے استعمال‘‘پر پرزنٹیشن دیےگئے۔

اختتامی دن، اے آئی کے سماجی، اقتصادی اور پالیسی اثرات، خاص طور پر زراعت میں سائبرسیکوریٹی کے چیلنجز اوراے آئی سے تیار کردہ مواد میں کاپی رائٹ کے مسائل پر متعامل مباحثوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔ ان سیشنز نے حقیقی دنیا کے چیلنجوں اور مواقع کے بارے میں اہم بصیرت فراہم کی جواے آئی کے کلیدی شعبوں میں ارتباط سے پیدا ہوتے ہیں۔

تیسرے دن، دو اہم پینل مباحثے ہوں گے ،جس میں  عالمی معیارات اور اختراعی مواقع کے مستقبل پر  بات چیت ہوگی، اس کے بعد پیپر کے پرزنٹیشن  کے لئے ایوارڈز دیئے جائیں گے۔

کلائیڈو اسکوپ 2024 ٹیکنالوجی، معیارات اور پائیداری کے بارے میں بامعنی مکالمے کی ترغیب دیتا ہے، جو کہ مزید جامع ڈیجیٹل مستقبل کے لیے عالمی کوششوں کو آگے بڑھاتا ہے۔

آئی ٹی یو کلائیڈو اسکوپ کے بارے میں

آئی ٹی یو کلائیڈو اسکوپ ایک سالانہ تقریب ہے جو تعلیمی اداروں اور صنعت کے درمیان خلیج کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور خیالات کے تبادلے کو فروغ دیتی ہے جو ٹیلی کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز کی عالمی معیار سازی میں معاون ہے۔ 2008 میں اپنے آغاز کے بعد سے کلائیڈو اسکوپ ڈیجیٹل کمیونیکیشنز کے مستقبل پر بات کرنے کے لیے سب سے زیادہ بااثر پلیٹ فارمز میں سے ایک بن گیا ہے، جو ایک ایسی جگہ فراہم کرتا ہے جہاں محققین اور اختراع کار اپنا سب سے امید افزا کام پیش کر سکتے ہیں۔

آئی ٹی یو کلائیڈو اسکوپ 2024 کی سرکاری ویب سائٹ https://www.itu.int/en/ITU-T/academia/kaleidoscope/2024/Pages/default.aspx پرجائیں یا صرف گوگل میں آئی ٹی یو کلائیڈو اسکوپ 2024 ٹائپ کریں اورپروگرام ، مقررین اور سیشنز سے متعلق تفصیلی معلومات کے لئے  ظاہر ہونے والی پہلی ویب سائٹ  کو منتخب کریں۔

ڈبلیو ٹی ایس اے 2024 کے بارے میں

بین الاقوامی ٹیلی کمیونیکیشن یونین (آئی ٹی یو) کے زیر اہتمام ڈبلیو ٹی ایس اے 2024 عالمی ٹیلی کمیونیکیشن کے معیارات کی ترقی اور نفاذ کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے اور عالمی سطح پر مواصلات کے مستقبل کو تشکیل دینے کے لیے ریگولیٹرز، صنعت کے رہنماؤں اور پالیسی سازوں کو متحد کرتا ہے۔

For regular updates, Follow DoT Handles

X - https://x.com/DoT_India

Insta- https://www.instagram.com/department_of_telecom?igsh=MXUxbHFjd3llZTU0YQ==

Fb - https://www.facebook.com/DoTIndia

YT- https://www.youtube.com/@departmentoftelecom]

***

ش ح۔ ف ا۔ع د

U-No. 1612)




(Release ID: 2067271) Visitor Counter : 27