پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پنچایتی راج کے مرکزی وزیرجناب راجیو رنجن سنگھ 24 اکتوبر 2024 کو نئی دہلی کے وگیان بھون میں ’’گرام پنچایت کی سطح پر موسم کی پیشگوئی‘‘  کا آغاز کریں گے


گاؤں موسمیاتی اعتبار سے لچکدار بنیں گے:موسم کی پیشگوئیاں اب گرام پنچایتوں کو دستیاب ہوں گی

گرام پنچایتوں کو 5 دن اور گھنٹے کے حساب سے موسم کی پیش گوئیوں تک رسائی حاصل ہوگی

Posted On: 23 OCT 2024 9:53AM by PIB Delhi

پنچایتی راج کی وزارت (ایم او پی آر)، ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی)، ارتھ سائنسز کی وزارت (ایم او ای ایس) کے ساتھ مل کر وگیان بھون، نئی دہلی میں 24 اکتوبر 2024 کو ایک تاریخی اور یکسر تبدیلی والے پہل کے آغاز کے لئے تیار ہے۔ اس کا مقصد گرام پنچایتوں کو روزانہ 5 دن موسم کی پیش گوئی اورہر گھنٹے گرام پنچایت کی سطح پر موسم کی پیش گوئی معلوم کرنے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔یہ پہل، جس کا مقصد دیہی برادریوں کو بااختیار بنانا اور نچلی سطح پر آفات سے نمٹنے کی تیاری کو بڑھانا ہے، ملک بھر کے کسانوں اور گاؤں والوں کو براہ راست فائدہ پہنچائے گی۔ حکومت کے 100 دن کے ایجنڈے کے ایک حصے کے طور پر، یہ اقدام نچلی سطح پر حکمرانی کو مضبوط کرتا ہے اور پائیدار زرعی طریقوں کو فروغ دیتا ہے، جو دیہی آبادیوں کو ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے موسمیاتی اعتبار سے زیادہ لچکدار اور بہتر بنایا جاتا ہے۔

یہ پہلا موقع ہے جب مقامی سطح پر موسم کی پیش گوئیاں گرام پنچایت کی سطح پر دستیاب ہوں گی، جسے آئی ایم ڈی کی توسیع شدہ سینسر کوریج سے مدد حاصل ہو گی۔ پیش گوئیاں وزارت کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز: ای-گرام سوراج، جو موثر گورننس، پروجیکٹ ٹریکنگ اور وسائل کے بندوبست کےقابل بناتا ہے، میری پنچایت ایپ، جو شہریوں کو مقامی نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرنے اور مسائل کی اطلاع دے کر کمیونٹی کی شمولیت کو فروغ دیتی ہے، اور گرام مانچتر، ایک مقامی منصوبہ بندی کا آلہ جو ترقیاتی منصوبوں کے لیے جغرافیائی بصیرت فراہم کرتا ہے،کے ذریعے فراہم کی جائیں گی۔

لانچ کی اس تقریب میں پنچایتی راج کے وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ، سائنس و ٹیکنالوجی اور ارضیاتی سائنسز کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب (ڈاکٹر) جتیندر سنگھ اور پنچایتی راج کے وزیر مملکت جناب پروفیسر ایس پی سنگھ بھگیل ، پنچایتی راج کی وزارت کے سکریٹری جناب وویک بھاردواج زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت کے سکریٹری جناب دیویش چترویدی ، ارضیاتی سائنسز کے سکریٹری ڈاکٹر ایم روی چندرن ، بھارت کے محکمۂ موسمیات کے ڈی جی ڈاکٹر مرتیونجے مہاپاترا ، پنچایتی راج کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری جناب آلوک پریم ناگر اور پنچاتی راج، زراعت، دیہی ترقی کی وزارتوں ، آفات کے بندوبست کی قومی اتھارٹی (این ڈی ایم اے) سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمے (ڈی ایس ٹی)کے دیگرسینئرافسران اور دیگر اہم فریقین شامل ہوں گے۔

اس اہم اقدام کے آغاز کے موقع پر ’’گرام پنچایت کی سطح پر موسم کی پیش گوئی‘‘  پر ایک تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ ورکشاپ میں پنچایتی راج اداروں کے منتخب نمائندوں اور ریاستی پنچایتی راج کے عہدیداروں سمیت 200 سے زیادہ شرکاء شرکت کریں گے۔ یہ تربیتی سیشن پنچایت کے نمائندوں اور کارکنوں کو نچلی سطح پر موسم کی پیش گوئی کرنے والے آلات اور وسائل کو مؤثر طریقے سے استعمال کرنے کے لیےمعلومات اور مہارت سے آراستہ کرے گا، انھیں باخبر فیصلے کرنے اور اپنی کمیونٹیز میں موسمیاتی لچک کو بڑھانے کے لیے بااختیار بنائے گا۔

یہ کوشش، حکومت کے 100 دن کے ایجنڈے کا ایک کلیدی جزو، مقامی سطح کی گورننس کو فروغ دینے اور آب و ہوا کے مطابق گاؤں کو کاشت کے لئے  لچکدار بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ جیسا کہ موسم کے پیٹرن تیزی سے غیر متوقع ہوتے جارہے ہیں، گرام پنچایت کی سطح پر موسم کی پیش گوئی کا تعارف زرعی ذریعہ معاش کے تحفظ اور قدرتی آفات کے خلاف دیہی تیاریوں کو بڑھانے میں ایک اہم ذریعہ کے طور پر کام کرے گا۔ گرام پنچایتیں درجہ حرارت، بارش، ہوا کی رفتار اور بادلوں کے بارے میں روزانہ اپ ڈیٹس حاصل کریں گی، جو انہیں زراعت میں اہم فیصلے کرنے کے لیے بااختیار بنائے گی، جیسے بوائی، آبپاشی، اور کٹائی کی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کرنا۔ یہ آلات آفات کی تیاری اور بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بندی کو بھی تقویت دیں گے۔ مزید برآں، پنچایت کے نمائندوں کو شدید موسمی حالات جیسے طوفان اور شدید بارش کے بارے میں ایس ایم ایس الرٹ بھیجے جائیں گے۔ جانوں، فصلوں اور املاک کی حفاظت کے لیے فوری کارروائی کو یقینی بنائیں گے۔ یہ کوشش نچلی سطح پر آب و ہوا کے لیے لچکدار کمیونٹیز کی تعمیر کی جانب یکسر تبدیلی کا ایک قدم ہے۔

***

ش ح۔ ف ا۔ع د

U-No. 1611)




(Release ID: 2067258) Visitor Counter : 26