قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ای ایس ٹی ایس نے ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں کے لیے ’ایمیزون مستقبل کے انجینئر پروگرام‘  کا آغاز کیا

Posted On: 22 OCT 2024 7:00PM by PIB Delhi

 قبائلی طالب علموں کیلئے قومی تعلیمی سوسائٹی (این ای ایس ٹی ایس) نے آج آندھرا پردیش، گجرات، کرناٹک، مدھیہ پردیش، اڈیشہ، تلنگانہ اور تریپورہ میں پھیلے 50 ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں (ای ایم آر ایس) میں ’ایمیزون فیوچر انجینئر پروگرام‘ کے تیسرے مرحلے کا آغاز کیا۔ تیسرے مرحلے میں بلاک چین، مصنوعی ذہانت، کوڈنگ، بلاک پروگرامنگ اور اے آئی سیشنز سے واقفیت کرائی جائیگی۔

 این ای ایس ٹی ایس کے کمشنر جناب اجیت کمار سریواستو نے نئی دلی میں اساتذہ کی چار روزہ بالمشافہ تربیتی ورکشاپ کے ساتھ ساتھ ای ایم آر ایس کوڈرز ایکسپو، جو پچھلے تعلیمی سال کے دوران ای ایم آر ایس کے 20 کوڈنگ پروجیکٹس کی نمائش تھی، کا بھی افتتاح کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0017DNM.png

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے این ای ایس ٹی ایس کے کمشنر جناب اجیت کمار سریواستو، نے قبائلی معلمین کو ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز سکھانے کے لیے ضروری مہارتوں سے بااختیار بنانے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ مزید برآں، تقریب کے دوران این ای ایس ٹی ایس کے کمشنر نے ٹاپ 3 اسٹوڈنٹ کوڈنگ پروجیکٹس کے تین سرِ فہرست طلبا کو ان کی تخلیقی صلاحیتوں اور اختراعات کے ساتھ ساتھ آئی ٹی کے تین سرِ فہرست اساتذہ کو سال بھر کی لگن اور رہنمائی کے لیے ایوارڈ سے نوازہ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002Q0CU.png

ایمیزون مستقبل کے انجینئر پروگرام کا تیسرا مرحلہ ہندوستان میں 410 مجوزہ ای ایم آر ایسز میں شروع کیا جائے گا۔ ایمیزون فیوچر انجینئر پروگرام دو سال سے چل رہا ہے، اس نے پہلے ہی چھٹی سے آٹھویں کلاس میں 7,000 سے زیادہ طلباء کو کمپیوٹر سائنس اور بلاک پروگرامنگ کے بنیادی اصولوں سے متعارف کرایا ہے، جس میں پچھلے مراحل میں 50 سے زیادہ اساتذہ کو تربیت دی گئی ہے۔ تیسرا مرحلہ نصاب کو وسعت دے گا جس میں بلاک چین، مصنوعی ذہانت اور چھٹی سے نویں کلاس کے طلباء کے لیے کوڈنگ شامل کی جائے گی۔ مزید برآں، سی بی ایس ای۔ اے  آئی مہارت کے نصاب کے ساتھ مزید ہم آہنگی کرتے ہوئے، کلاس 10 کے طلباء کے لیے پروجیکٹ پر مبنی ورچوئل سیشنز فراہم کیے جائیں گے۔

این ای ایس ٹی ایس ملک بھر کے قبائلی طلباء کے لیے تکنیکی خواندگی کو فروغ دینے اور تعلیم کو جدید بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ صلاحیت سازی کے ان پروگراموں کے ذریعے، این ای ایس ٹی ایس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ قبائلی طلباء ایس ٹی ای ایم شعبوں میں مستقبل کے روزگار کے مواقعوں کے لیے اچھی طرح سے تیار ہوں، جو ہندوستان کی تکنیکی ترقی میں حصہ ڈالتے ہیں۔

************

ش ح ۔ م  د   ۔  م  ص

 (U: 1604 )


(Release ID: 2067150) Visitor Counter : 35


Read this release in: Telugu , English , Hindi