صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
سنگاپور کے وزیر دفاع کی صدر جمہوریہ سے ملاقات
Posted On:
22 OCT 2024 5:51PM by PIB Delhi
سنگاپور کے وزیر دفاع ڈاکٹر این جی اینگ ہین نے آج یعنی 22 اکتوبر 2024 کو راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہندمحترمہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔
راشٹرپتی بھون میں ڈاکٹر ہین کا خیرمقدم کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان اور سنگاپور کے درمیان دوطرفہ تعاون کی ایک بھرپور تاریخ ہے، جسے وزیر اعظم مودی کے سنگارپور کے حالیہ دورہ اور ہندوستان-سنگاپور وزارتی گول میز کانفرنس کے دوسرے دور کے اختتام سے مزید مضبوطی ملی ہے۔انہوں نےتعلقات کو ایک جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی طرف بڑھا نے پر خوشی کا اظہار کیا۔
صدر جمہوریہ نے پہلی آسیان-انڈیا سمندری مشق کی کامیابی کے ساتھ مشترکہ میزبانی کرنے پر سنگاپور کو مبارکباد دی اور مشترکہ مشقوں کی آئندہ سیریز کے لیے دونوں اطراف کی مسلح افواج کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
صدر جمہوریہ نے دفاعی شعبے میں جدید ترین مہارت اور تکنیکی ترقی سے فائدہ اٹھانے کے لیے دونوں ممالک کی دفاعی آر اینڈ ڈی ٹیموں کے درمیان قریبی تعاون کی ضرورت کو بھی نوٹ کیا۔
************
U.No:1595
ش ح۔م ع
(Release ID: 2067121)
Visitor Counter : 41