دیہی ترقیات کی وزارت
دیہی ترقی کے وزیر مملکت ڈاکٹر چندر شیکھر پیماسانی نے آج نئی دہلی میں شہری اراضی کے ریکارڈ کے لیے سروے-ریسروے میں جدید ٹیکنالوجی پر دو روزہ ورکشاپ کے اختتامی سیشن سے خطاب کیا
انتظامی آلات سے زیادہ، درست زمینی ریکارڈ، سماجی اقتصادی منصوبہ بندی، عوامی خدمات کی فراہمی اور تنازعات کے حل کی ریڑھ کی ہڈی ہیں: ڈاکٹر پیماسانی
بین الاقوامی ورکشاپ میں سروے-ریسروے کی تکنیکوں، جیو اسپیشل ٹولز، ڈرون اور ایئر کرافٹ ٹیکنالوجیز اور جی آئی ایس مربوط حلوں میں پیشرفت سمیت اختراعات کی رینج کا پتہ لگایا گیا: ڈاکٹر پیماسانی
Posted On:
22 OCT 2024 5:16PM by PIB Delhi
دیہی ترقی کے وزیر مملکت ڈاکٹر چندر شیکھر پیماسانی نے آج نئی دہلی کے ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سنٹر(ڈی اے آئی سی ) میں سروے-ریسروے فار اربن لینڈ ریکارڈز میں جدید ٹیکنالوجیز پر دو روزہ ورکشاپ کے اختتامی اجلاس سے خطاب کیا۔ وزیر مملکت نے اپنی تقریر کے دوران اس بات پر زور دیا کہ انتظامی آلات سے زیادہ، درست زمینی ریکارڈ سماجی اقتصادی منصوبہ بندی، عوامی خدمات کی فراہمی اور تنازعات کے حل کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اس بین الاقوامی ورکشاپ میں سروے-ریسروے کی تکنیکوں، جیو اسپیشل ٹولز، ڈرون اور ہوائی جہاز کی ٹیکنالوجیز اور جی آئی ایس مربوط حل میں پیش رفت سمیت کئی اختراعات پر بات چیت ہوئی۔ اس ورکشاپ میں شیئر کی گئی اجتماعی بصیرت ہندوستان میں بہتر اور زیادہ موثر شہری انتظامی نظام کی تعمیر کے لیے بنیاد کا کام کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس تقریب نے عالمی ماہرین اور رہنماؤں کو ایک ساتھ لایا گیا ہے جو شہری زمین کے سروے کے لیے اختراعی حل تلاش کرنے کے مشن میں متحد ہیں۔
ڈاکٹر پیماسانی نے کہا کہ جیسے جیسے دیہی اراضی کے ریکارڈ نے ترقی کی ہے شہری زمین کے انتظام کو بھی شہروں کی تیزی سے اربنائزیشن کی مانگ کو پورا کرنے کے لیے ابھرنا چاہیے اور زمینی انتظامیہ کو مساوی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے رفتار برقرار رکھنی چاہیے۔ اب ہم شہری نظم و نسق کے ایک اہم لمحے پر کھڑے ہیں جہاں ٹیکنالوجی موقع سے ملتی ہے۔ ڈرونز جیسے آلات سے زیادہ ہوائی جہاز پر مبنی سروے اور سیٹلائٹ امیجری بے مثال درستگی پیش کرتے ہیں، یہ ٹیکنالوجیز آرتھو رییکٹیفائیڈ امیجز (او آر آئی )، جیو ریفرنس والے نقشے فراہم کرتی ہیں جو زمین کی سطح پر درست اور سچائی دونوں ہیں۔ ان ٹولز کے استعمال سے ہم انسانی غلطیوں کو کم کرتے ہیں کارکردگی میں اضافہ کرتے ہیں اور بلند ترین عمارتوں، گھنے پودوں اور پیچیدہ زمین کے استعمال کے نمونوں کے ساتھ سب سے مشکل شہری ماحول میں مسلسل اپ ٹو ڈیٹ ڈیٹا اکٹھا کرتے ہیں۔ ان تصاویر کو GIS پلیٹ فارمز میں ضم کرنے سے اعداد و شمار کو قابل عمل بصیرت میں تبدیل کر دیا جائے گا جس سے شہری منصوبہ بندی رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ انفراسٹرکچر مینجمنٹ، اور یہاں تک کہ بے مثال درستگی کے ساتھ آفات کے سلسلہ میں تیاری بھی ممکن ہو سکے گی۔
مرکزی وزیر مملکت نے مزید کہا کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں ہندوستان نے ڈیجیٹل انڈیا لینڈ ریکارڈز ماڈرنائزیشن پروگرام (ڈی آئی ایل آر ایم پی) جیسے اقدامات کے ساتھ اہم پیش رفت کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان نے 6.25 لاکھ سے زیادہ دیہاتوں میں حقوق کے ریکارڈ (آر او آر ) کو ڈیجیٹلائز کیا ہے، منفرد لینڈ پارسل شناختی نمبر(یو ایل پی آئی این ) شروع کیا ہے، جسے بھو آدھار بھی کہا جاتا ہے، اور محصول اور رجسٹریشن کے نظام کے درمیان ہموار انضمام پیدا کیا ہے۔ تاہم، جیسے جیسے دیہی اراضی کا ریکارڈ تیار ہوتا ہے، تیزی سے شہر کاری کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے شہری زمین کے انتظام کو بھی بڑھنا چاہیے۔ شہر عمودی اور افقی طور پر پھیل رہے ہیں، اور زمینی انتظامیہ کو مساوی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے رفتار برقرار رکھنی چاہیے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شہری زمین کا انتظام صرف ایک تکنیکی مشق نہیں ہے بلکہ یہ اقتصادی ترقی، صنعتی ترقی اور سماجی ہم آہنگی کی بنیاد ہے۔
ڈاکٹر پیماسانی نے کہا کہ اس کے علاوہ مقامی طور پر فعال زمینی ریکارڈ بنا کر ہم دیرینہ مسائل کو حل کر سکتے ہیں جیسے اوور لیپنگ ملکیت کے دعوے، زمین کی متضاد قیمتوں اور حدود کے تنازعات۔ وقت آ گیا ہے کہ روایتی مہنگے اور وقت لینے والے سروے سے آگے بڑھ کر ان جدید ٹیکنالوجیز کو شہری حکمرانی میں ایک نئے دور کے لیے ڈھال لیا جائے۔ مرکزی وزیر مملکت نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ اس ورکشاپ میں متاثر کن کیس اسٹڈیز اور دنیا بھر کے متعدد ممالک کے نمائندوں نے امریکہ، جنوبی کوریا، اسپین، جرمنی، ہندوستان اور دیگر ممالک کے شہری زمینی انتظام کے چیلنجوں پر قابو پانے کے تجربات کا اشتراک کیا۔ یہ ورکشاپ اختتام نہیں بلکہ تبدیلی کے سفر کا آغاز ہے۔ یہاں سے حاصل کردہ بصیرت شہری اراضی کے ریکارڈ کو جدید بنانے کے لیے قومی پروگرام کی تشکیل کرے گی۔ ہم مقامی اداروں اور ریاستی عہدیداروں کے لیے صلاحیت سازی کے اقدامات کے ساتھ منتخب شہروں میں پائلٹ پروجیکٹس کی تخلیق کا تصور کرتے ہیں۔ جب ہم اس ورکشاپ کو چھوڑتے ہیں تو آئیے یہاں زیر بحث نالج ٹکنالوجیز اور حل کو لاگو کرنے کے لیے مشترکہ عزم کے ساتھ کیری کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم مل کر شہری زمین کے انتظام کا ایک شفاف موثر اور مساوی نظام بنائیں گے۔ ڈاکٹر پیماسانی نے اس بات پر زور دیا کہ شہری زمین کا انتظام صرف ایک تکنیکی مشق نہیں ہے اور یہ اقتصادی ترقی، صنعتی ترقی اور سماجی ہم آہنگی کی بنیاد ہے۔
مرکزی وزیر نے زمینی وسائل کے پورے محکمے اور تمام عہدیداروں کو اس ایک قسم کی تحریک اور جدید ہندوستان کی صلاحیتوں کو باقی دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لیے مبارکباد دی۔
زمینی وسائل کے محکمے نے ایک پائلٹ پروگرام کو منظوری دی ہے جسے "قومی جیو اسپیشل نالج بیسڈلینڈ سروے آف اربن ہیبی ٹیشنز (نکشا)" کہا جاتا ہے جس کے مقصد سے ایک متوقع وقت کے اندر تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے تقریباً 130 شہروں میں لینڈ ریکارڈز تیار کیے جا سکتے ہیں۔ 5 سال کی متوقع مدت میں تقریباً 4900 اربن لوکل باڈیز میں پوری مشق کو مکمل کرنے کے لیے مزید مراحل طے کیے جائیں گے۔
اس ورکشاپ کا انعقاد زمینی ریکارڈ تیار کرنے اور میلان کرنے کے بارے میں دوسرے ممالک کے ماہرین سے مشورہ کرنے، اسٹیک ہولڈرز خصوصاً ریاستی حکومتوں کے نمائندوں کے فائدے کے لیے نئی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے استعمال میں عالمی بہترین طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے اور سمجھنے کے مقصد سے کیا گیا تھا۔ اس ورکشاپ نے شہری زمین کے پارسلوں اور جائیدادوں کی نقشہ سازی کے لیے فضائی فوٹو گرافی کا استعمال کرتے ہوئے درست اور موثر آرتھو ریکٹیفائیڈ امیج جنریشن کے ساتھ ایڈوانسڈ لینڈ میپنگ پر بات چیت کی سہولت فراہم کی۔ ورکشاپ کے دوران امریکہ، اسپین، جنوبی کوریا، فرانس، جرمنی، نیدرلینڈ، برطانیہ، جاپان اور آسٹریلیا کے صنعتی شراکت داروں اور بین الاقوامی ماہرین کے مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ورکشاپ نے کامیاب کیس اسٹڈیز کے جدید طریقوں، پالیسی فریم ورک، ٹکنالوجکل ترقی اور اسٹیک ہولڈر کی شمولیت سے متعلق پریزنٹیشنز کی سہولت فراہم کی۔
یہ ورکشاپ اپنی نوعیت کے ایک اہم موضوع شہری اراضی سروے پر پوری دنیا اور ملک کے اندر کے ماہرین اور لیڈروں کا ایک بہترین اجتماع رہا ہے ۔ اس نے شہری اراضی کے ریکارڈ کے لیے سروے-ریسروے میں جدید ٹیکنالوجیز میں پیش رفت اور اختراعات پر بات چیت کی سہولت فراہم کی اور ساتھ ہی ہندوستانی اور بین الاقوامی فرموں کی طرف سے جدید ٹیکنالوجیز کی نمائش کی، جو ہمارے ملک کے شہری علاقوں میں زمینی انتظامیہ میں انقلاب برپا کر سکتی ہیں۔
******
ش ح۔ا گ ۔ ا ک م
U-NO.1592
(Release ID: 2067107)
Visitor Counter : 48