کوئلے کی وزارت
کول انڈیاکی ایک کمپنی ایس ای سی ایل نے خصوصی مہم 4.0 کے دوران اپنے ڈیجیٹل پش کوآ گے بڑھایا
Posted On:
22 OCT 2024 1:55PM by PIB Delhi
ساؤتھ ایسٹرن کول فیلڈز لمیٹڈ(ایس ای سی ایل)نے جو کول انڈیا کی دوسری سب سے بڑی ذیلی کمپنی ہے خصوصی مہم 4.0 کے ایک حصے کے طور پر اپنی ڈیجیٹل تبدیلی میں اہم پیش رفت کی ہے اور جدت، شمولیت اور آپریشنل کارکردگی پر توجہ مرکوز کئے جانے کے ساتھ ایس ای سی ایل نے عمل کو ہموار کرنے، تعاون کو وسعت دینے اور تنظیم کے اندر مسلسل سیکھنے کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے ڈیجیٹل اقدامات کے ایک سلسلے کو متعارف کرایا ہے۔
سی ایم ڈی ڈیش بورڈ: ٹاسک کی نگرانی اور تعاون کے لیے ایک متحد پلیٹ فارم
ایس ای سی ایل کا سی ایم ڈی ڈیش بورڈ ایک جامع آن لائن پلیٹ فارم ہے جو ایس ای سی ایل کے ہیڈ کوارٹرز اور آپریشنل شعبوں میں مختلف کاموں اور منصوبوں کی نگرانی کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔مذکورہ ڈیش بورڈ صارفین کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ کسی بھی محکمے کے ساتھ ضروریات کو بڑھا سکیں اور ان کی درخواستوں کا بروقت پتہ لگاسکیں۔ یہ ڈیش بورڈایس ای سی ایل کے بین کمپنی کارروایوں میں زیادہ شفافیت، تعاون اور کارکردگی کو فروغ دیتے ہوئے نئے، جاری اور تاخیر سے ہونے والے کاموں کا ایک جائزہ فراہم کرتا ہے۔
ایل اے ایم ایس کے ساتھ ڈیجیٹل طورپراراضی کے حصول کا عمل
ایس ای سی ایل نے لینڈ ایکوزیشن مینجمنٹ سسٹم (ایل اے ایم ایس) کے ذریعے اپنے زمین کے حصول کے عمل کو بھی ڈیجیٹل بنایا ہے، جوزمین کے حصول کے روایتی طور پر پیچیدہ طریقہ کار کو آسان اور تیز کرتا ہے۔بڑے کسمنڈہ پروجیکٹ کےتحت خاص طور پرکھودری گاؤں ایک ایساگاؤں بن گیا ہےجس نے ایل اے ایم ایس کا استعمال کرتے ہوئےشروع سے آخر تک ڈیجیٹل زمین کے حصول کو مکمل کرنے والے پہلے گاؤں میں سے ایک میں اپنا نام درج کیا ہے۔
ابھیمنیو ای لرننگ پلیٹ فارم: علم اور ہنر کے فروغ کے کلچر کوپروان چڑھانا
پچھلے سال ابھیمنیو ای میگزین کے کامیاب اجراء کے بعد، جس نے ایس ای سی ایل ملازمین کے درمیان علم کے اشتراک کو فروغ دیاہے،ایس ای سی ایل اب ابھیمنیو ای لرننگ پلیٹ فارم متعارف کرا رہا ہے۔ یہ پلیٹ فارم ملازمین کو اجتماعی طورپر سیکھنے، علم کے اشتراک اور ہنر کے فروغ کے لئےایک آن لائن پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے جس سے ان کے پیشہ ورانہ ہنر کوفروغ حاصل ہوتا ہے۔
آن لائن شکایات کا ازالہ: شہریوں پرمرکوز خدمات کو بڑھانا
شہریوں پرمرکوز خصوصی مہم4.0 کے طریقہ کار پر توجہ مرکوزکرتے ہوئےایس ای سی ایل اپنے آن لائن شکایات کے ازالے کے نظام کو سرگرمی کے ساتھ آگے بڑھا رہا ہے۔ 30 دن میں زیرالتواکسی شکایت کے نہ ہونے کے ساتھ کمپنی نے اپنی شکایت کے ازالے کے اپنے عمل کو ہموار کیا ہے، جس سے جلد ازالے کو یقینی بنایا گیا ہے۔
ان ہاؤس ویب ایپس کے ساتھ یکسر ڈیجیٹل تبدیلی کوا ٓگے لے جانا
ایس ای سی ایل نے اپنی ڈیجیٹل تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے اندرون ملک مختلف ویب ایپلیکیشنز بھی تیار کی ہیں۔ کلیدی ایپس میں سے ایک سی ایس آر ایپ ہے جو کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے اقدامات کاپتہ لگاتی ہے۔ چرآیو ایپ جو بغیر کسی رکاوٹ کے طبی حوالہ جات کی سہولت فراہم کرتی ہے اور ودھیک ایپ جو قانونی معاملات کا جائزہ فراہم کرتی ہے۔ یہ پلیٹ فارمز ایس ای سی ایل کی اپنی افرادی قوت اورکارروائیوں کی منفرد ضروریات کو پورا کرنے کے لئے بنائے گئے ہیں ہے جو موثر ڈیجیٹل حل تیار کرنے کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔
ان اقدامات کے ذریعےایس ای سی ایل ڈیجیٹل طور پر بااختیار کول انڈیا کے مجموعی وژن میں تعاون فراہم کرتے ہوئے اپنے ڈیجیٹل پش کو آگے بڑھا رہا ہے۔ خصوصی مہم 4.0 ایس ای سی ایل کے زیادہ جدت، شفافیت، اور آپریشنل فضیلت کی سمت میں اس کے سفرمیں عمل انگیز رہی ہے۔
****************
(ش ح۔ش م۔ م ا)
UNO-1579
(Release ID: 2067041)
Visitor Counter : 32