وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

وزیر خزانہ نےقومیائے گئے بینکوں میں چیف جنرل منیجر کے عہدوں کے قیام/اضافے کی منظوری دی


یہ قدم بینکوں کو بہتر کنٹرول اور نگرانی، اثاثہ جات کے انتظام اور آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانے کے قابل بنائے گا

Posted On: 21 OCT 2024 8:57PM by PIB Delhi

وزیر خزانہ نے پانچ مزید قومیائے گئے  بینکوں (یعنی) بینک آف مہاراشٹر، سنٹرل بینک آف انڈیا، انڈین اوورسیز بینک، پنجاب اینڈ سندھ بینک اور یو سی او بینک میں بورڈ کی سطح سے نیچے چیف جنرل منیجر کی پوسٹ (سی جی ایم) بنانے کی منظوری دی ہے۔ اس سے پہلے گیارہ قومیائے گئے  بینکوں میں سے چھ میں سی جی ایم کے عہدے دستیاب تھے۔ مذکورہ عہدوں کے قیام کے ساتھ ہی وزیر خزانہ نے ان بینکوں میں سی جی ایم کی موجودہ تعداد میں اضافے کی بھی منظوری دی ہے، جن میں پہلے سے سی جی ایم سطح کی پوسٹیں موجود ہیں۔ یہ قدم بینکوں کے انتظامی ڈھانچے اور کارکردگی میں نمایاں اضافہ کرے گا۔

سی جی ایم عہدے قومیائے گئے  بینکوں میں جنرل منیجر (جی ایم) اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر (بورڈ لیول پوسٹ) کے درمیان ایک انتظامی اور فعال سطح کے طور پر کام کرتےہیں۔ سی جی ایم پوسٹوں میں اضافے سے بینکوں کی اہم پوزیشنوں جیسے ڈیجیٹلائزیشن، سائبر سکیورٹی، فن ٹیک، جوکھم ، تعمیل، دیہی بینکنگ، مالی شمولیت وغیرہ اور ذیلی ڈومینز جیسے ریٹیل کریڈٹ، ایگری کریڈٹ اور ایم ایس ایم ای کریڈٹ وغیرہ کی بہتر نگرانی کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ اس طرح زیادہ ہدف والی حکمت عملیوں اور مجموعی کارکردگی میں بہتری کا باعث بنے گا۔ سی جی ایمز کی تعداد میں اضافہ بینکوں کو بہتر کنٹرول اور نگرانی کے قابل بنائے گا ،جس کے نتیجے میں اثاثہ جات کے انتظام اور آپریشنل کارکردگی میں بہتری آئے گی۔

پوسٹوں کی تعداد میں ہر چار جی ایم  کے لیے ایک سی جی ایم کے تناسب کے ساتھ 31.03.2023 کو بینکوں کے کاروباری مکس کی بنیاد پر نظر ثانی کی گئی ہے۔ اس قیام/اضافے سے نہ صرف سی جی ایم کے عہدے پر ترقی پانے والے جی ایمز کو فائدہ پہنچے گا، بلکہ جی ایم سطح کے نیچے کے عہدوں یعنی ڈپٹی جنرل منیجرز (ڈی جی ایم) اور اسسٹنٹ جنرل منیجرز (اے جی ایم) کو بھی فائدہ ہو گا، جیسے کہ 01 سی جی ایم سطح کے عہدے کے اضافے  سے 04 جی ایم ، 12 ڈی جی ایم اور 36 اے جی ایم  عہدوں کا اضافہ ہوگا۔

نظرثانی کے ساتھ تمام 11 قومیائے گئے  بینکوں میں سی جی ایم عہدوں کی تعداد 80 سے بڑھ کر 144 ہو گئی ہے۔ اس کے مطابق جی ایم کے عہدوں کی تعداد 440 سے بڑھ کر 576، ڈی جی ایم کے عہدوں کی تعداد 1320 سے بڑھ کر 1728 ک اور اے جی ایم عہدوں کی تعداد  3960 سے بڑھ کر 5184  ہوگئی ہے۔ سینئر مینجمنٹ کی سطح پر پوسٹ میں اضافہ نگرانی میں اضافہ کا باعث بنے گا اور اس کے نتیجے میں خطرات کی بہتر شناخت اور تخفیف ہو گی، خاص طور پر پیچیدہ مالیاتی ماحول میں۔

یہ اہم قدم مختلف بینکوں کی جانب سے موصول ہونے والے مطالبات اور بینکوں کے کاروبار، ورٹیکلس، ڈومینز اور برانچ کی توسیع میں خاطر خواہ ترقی کی وجہ سے اٹھایا گیا ہے، جس کے لیے سینئر سطح پر  بہت سے ایگزیکٹوز  کی  ضرورت ہے۔

*************

ش ح ۔ ف ا۔  ت ع

U. No.1570


(Release ID: 2066954) Visitor Counter : 34


Read this release in: Telugu , English , Hindi , Punjabi