مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نمو بھارت ٹرین آپریشن کے ایک سال مکمل ہونے  پر نمو بھارت دیوس منایا گیا

Posted On: 21 OCT 2024 8:30PM by PIB Delhi

نمو بھارت ٹرینوں کے آپریشن کے ایک سال مکمل ہونے پر  آج نئی دہلی میں نمو بھارت دیوس منایا گیا ۔ نیشنل کیپیٹل ریجن ٹرانسپورٹ کارپوریشن (این سی آر ٹی سی ) نے ہندوستان کی نقل و حمل کی تاریخ میں اس اہم سنگ میل کی یاد میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا۔ اس تقریب میں ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر جناب منوہر لال کھٹر اور ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب توکھن ساہو نے شرکت کی۔ اس تقریب  کو منانے کے لیے این سی آر ٹی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر  جناب شلبھ گوئل اور این سی آر ٹی سی کے دیگر ڈائریکٹرز بھی موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001IB44.jpg

اس تقریب میں، نمو بھارت پہل کی کامیابی میں  سرکردہ  ملازمین کو ان کی نمایاں کارکردگی  کے لیے ایکسیلنس ایوارڈز پیش کیا گیا  ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0023ILC.jpg

اس موقع پر  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب  منوہر لال نے کہا کہ یہ کارنامہ بڑے فخر کا لمحہ ہے اور وکست بھارت کی طرف ایک اہم  قدم ہے۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ "ہم دنیا کے سب سے طویل میٹرو نیٹ ورک کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہیں۔ ہم اگلے چند سالوں میں امریکہ کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں۔" انہوں نے لوگوں کی  پریشانیوں کو دور کرنے کے لیے آر  اور ڈی  پر کام کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

 

نمو بھارت ٹرینیں بھارت  کے پہلے ریجنل ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم (آر آر ٹی ایس ) کی نمائندگی کرتی ہیں، صاحب آباد اور دوہائی ڈپو کے درمیان پہلے 17 کلومیٹر کے ترجیحی حصے کے ساتھ، 20 اکتوبر 2023 کو وزیر اعظم  جناب نریندر مودی نے افتتاح کیا۔ اسی وقت سے ، دو ایڈیشنل سیکشن  کام کر چکے ہیں، دوہائی اور مودی نگر نارتھ کے درمیان 17 کلومیٹر طویل راستے کا  افتتاح 6 مارچ 2024 کو ہوا اور میرٹھ جنوبی آر آر ٹی ایس  اسٹیشن 18 اگست 2024 کو عملی طور شروع ہوا۔

فی الحال، نمو بھارت خدمات 42 کلومیٹر کے کوریڈور پر کام کرتی ہیں جس میں 9  اسٹیشنوں کا احاطہ کیا جاتا ہے، جن میں صاحب آباد، غازی آباد، گلدھر، دوہائی، دوہائی ڈپو، مراد نگر، مودی نگر جنوبی، مودی نگر شمالی ، اور میرٹھ جنوبی شامل ہیں۔ یہ راہداری جلد ہی 54 کلومیٹر تک وسیع ہو  جائے گی جس میں صاحب آباد کو نیو اشوک نگر سیکشن میں  شامل کیا جائے گا، جو آنند وہار اور نیو اشوک نگر جیسے اہم اسٹیشنوں کو جوڑے گا۔

آرآر ٹی ایس  مضافاتی علاقوں کے درمیان تیز رفتار، موثر رابطہ فراہم کرکے، طویل فاصلے پر سفر کے اوقات کو نمایاں طور پر کم کرکے، اور پائیدار شہری نقل و حمل کے حل تیار کرنے کے بھارت  کے عزم کو تقویت دے کر خود کو دوسرے ٹرانسپورٹ سسٹم سے خود کو الگ  کرتا ہے۔

*****

ش ح۔ ف خ

U.No:1561


(Release ID: 2066876) Visitor Counter : 47


Read this release in: English , Hindi , Punjabi