شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب رام موہن نائیڈو نےاُڑان کے 8 شاندار سال مکمل ہونے کے جشن میں حصہ لیا

Posted On: 21 OCT 2024 6:38PM by PIB Delhi

شہری ہوابازی کے وزیر جناب رام موہن نائیڈو نے شہری ہوا بازی کی وزارت کے سکریٹری اور سینئر عہدیداروں کے ساتھ آج #اُڑان  - اُڑے دیش کا عام شہری اسکیم کے 8 سال مکمل ہونے کی خوشی میں ایک خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ اس اسکیم نے دور دراز اور علاقائی رابطوں کو آگے بڑھانے میں اہم سنگ میل حاصل کیے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001NTQR.jpg

وزیر موصوف نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ اُڑان  نے ہندوستان کے دور دراز حصوں کو عالمی مقامات سے جوڑنے والے ہوائی سفر میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔ اسکیم کے تحت 601 روٹس اور 86 ہوائی اڈے کام کر رہے ہیں اور اب تک 14400000 مسافر اس اسکیم سے مستفید ہو چکے ہیں۔

پہلی آر سی ایس –اُڑان  پرواز کا افتتاح وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 27 اپریل 2017 کو شملہ سے دلی کی پرواز کے ساتھ کیا تھا۔ یہ اسکیم ملک کے کم خدمات والے علاقوں میں غیر خدمات ہوائی راستوں کو بہتر بنانے اور عام شہریوں کی خواہشات کو پورا کرنے پر توجہ مرکوزکرتی ہے۔

اب تک، آر سی ایس –اُڑان  نے 144 لاکھ سے زیادہ مسافروں کے سفر کی سہولت فراہم کی ہے اور ہوائی سفر کی رسائی میں اضافہ کرنے میں اپنی کامیابی کا مظاہرہ کیا ہے۔

آر سی ایس –اُڑان شہری ہوا بازی کی صنعت کی ترقی میں اپنا تعاون دے رہا ہے کیونکہ پچھلے سات سال میں بہت سی نئی اور کامیاب ایئر لائنز سامنے آئی ہیں۔ اسکیم نے ایئر لائن آپریٹرز کو ایک پائیدار کاروباری ماڈل شروع کرنے اور تیار کرنے میں مدد کی ہے۔ اس کے علاوہ، یہ چھوٹی علاقائی ایئر لائنز جیسے فلائی بگ، اسٹار ایئر، انڈیا ون ایئر اور فلائی 91 کو اپنے کاروبار کو بڑھانے کے مواقع فراہم کر رہی ہے اور ان کی کامیاب تجارت اس حقیقت کا ثبوت ہے کہ یہ اسکیم ایئر لائن کے کاروبار کے لیے سازگار ماحول پیدا کر رہی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002EBEP.jpg

اسکیم کی مسلسل توسیع نے نئے ہوائی جہازوں کی بڑھتی ہوئی مانگ کو جنم دیا ہے، جس کے ساتھ ساتھ تعینات کیے جانے والے ہوائی جہازوں کے سپیکٹرم کو وسیع کیا ہے۔ یہ اضافہ ہوائی جہازوں کی ایک جامع رینج پر محیط ہے اور اس میں ہیلی کاپٹر، سی پلین، 3 سیٹوں والے پروپیلر جہاز، اور جیٹ طیارے شامل ہیں۔ اس وقت ایک متنوع بیڑا، بشمول ایئربس 320/321، بوئنگ 737، اے ٹی آر 42 اور 72، ڈی ایچ  سی کیو400، ٹوئین اوٹر، امبریئر 145 اور 175، ٹیکنیم پی2006ٹی، سیسنا 208بی گرینڈ کارواں ای ایکس، ڈورن1072، 208بی گرینڈ کارواں ای ایکس، 2080، 208بی فعال طور پر آر سی ایس راستوں پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ہوائی جہازوں کی بڑھتی ہوئی مانگ کو ہندوستانی کیریئرز کے آرڈرز سے پورا کیا گیا ہے، جو اگلے 10-15 سال میں 1,000 ہوائی جہازوں کی ترسیل کے لیے طے شدہ ظابطے سے زیادہ ہیں، جو ہندوستان کے موجودہ بیڑے میں نمایاں اضافہ کی نمائندگی کرتے ہیں، جس میں اس وقت تقریباً 800 طیارے شامل ہیں جو مختلف ایئر لائنز کے ذریعے چلائے جاتے ہیں۔

آر سی ایس –اُڑان ٹیئر-2 اور ٹیئر-3 شہروں کو صرف تجارتی ہب کنیکٹیویٹی کی پیشکش کے لیے وقف نہیں ہے بلکہ یہ بڑھتے ہوئے سیاحت کے شعبے میں ایک نمایاں شراکت دار کے طور پر بھی کھڑا ہے۔ اُڑان  3.0 نے شمال مشرقی خطے میں کئی مقامات کو جوڑنے والے سیاحتی راستے متعارف کرائے، جبکہ اُڑان 5.1 پہاڑی علاقوں میں ہیلی کاپٹر خدمات کو بڑھانے کے لیے وقف ہے تاکہ سیاحت، مہمان نوازی، اور مقامی اقتصادی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔

اس اقدام نے کھجوراہو، دیوگھر، امرتسر، اور کشن گڑھ (اجمیر) جیسی منزلوں کو کامیابی سے جوڑ دیا ہے، جو مذہبی سیاحت میں کافی اہمیت رکھتے ہیں۔ پاسیگھاٹ، زیرو، ہولونگی، اور تیزو ہوائی اڈوں کے متعارف ہونے کی وجہ سے پورے شمال مشرقی خطے کی سیاحت کی صنعت میں کافی ترقی ہو رہی ہے، جس سے زیادہ رسائی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ اسکیم نے اگاتی جزیرے کو ہندوستانی ہوا بازی کے نقشے پر لا کر ایک اور سنگ میل بھی حاصل کیا، جس سے لکش دیپ میں سیاحت کو مزید فروغ حاصل ہوا۔ .

موندرا (گجرات) سے اروناچل پردیش میں تیزو اور ہماچل پردیش میں کلو سے تمل ناڈو کے سیلم تک، آر سی ایس –اُڑان نے ملک کی لمبائی اور چوڑائی میں 34 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو جوڑ دیا ہے۔ اُڑان  کے تحت کل 86 ایروڈومس کو آپریشنل کیا گیا ہے۔ دو ہیلی پورٹس کے علاوہ شمال مشرقی خطے میں دس ہوائی اڈے شروع ہو چکے ہیں۔ بہت سے ہوائی اڈے جو اُڑان کے تحت چلائے گئے تھے جیسے دربھنگہ، پریاگ راج، ہبلی، بیلگام، کننور، وغیرہ ان ہوائی اڈوں سے چلنے والی بہت سی غیر آر سی ایس تجارتی پروازوں کے ساتھ جلد ہی مربوط ہو سکتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003P82Y.jpg

 

 

************

ش ح ۔ م  د   ۔  م  ص

 (U: 1545)


(Release ID: 2066805) Visitor Counter : 39


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu