کوئلے کی وزارت
انیس سو تیرانوے بیچ کے آئی اے ایس آفیسر (اے جی ایم یو ٹی) کیڈر، جناب وکرم دیو دت نے کوئلہ سکریٹری کا چارج سنبھال لیاہے
Posted On:
21 OCT 2024 1:39PM by PIB Delhi
جناب وکرم دیو دت نے آج کوئلہ وزارت کے سکریٹری کے طور پر چارج سنبھال لیا ہے۔ اروناچل پردیش-گوا-میزورم اور مرکز کے زیر انتظام خطہ (اے جی ایم یو ٹی) کیڈر کے 1993 بیچ کے آئی اے ایس افسر جناب دت ، پہلے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
وہ جناب وی ایل کانتھا راؤ کی جگہ لیں گے، جو اس وقت کانوں کی وزارت کے سکریٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں اور ان کے پاس وزارت کوئلہ کا اضافی چارج ہے۔ جناب راؤ سے پہلے جناب امرت لال مینا وزارت کوئلہ کے سکریٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
********************
ش ح۔ ع ح- م ق ا
U No.1528
(Release ID: 2066641)
Visitor Counter : 54