محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ 21 اکتوبر 2024 کو غیر منظم مزدوروں کے لیے ’ای شرم-تمام حل ایک جگہ‘ کا آغاز کریں گے

Posted On: 20 OCT 2024 1:29PM by PIB Delhi

 محنت اور روزگار اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر 21.10.2024   کو'ای شرم-ون اسٹاپ سلوشن'  کا آغاز کریں گے۔غیر منظم مزدوروں کے لیے سماجی شعبے کی مختلف اسکیموں تک رسائی حاصل کرنے کی خاطر، ای شرم کو تمام حل ایک جگہ، کے طور پر تیار کرنے کا حالیہ بجٹ میں اعلان کیا گیا تھا۔

ای شرم-ون اسٹاپ سلوشن ایک ثالث کے طور پر کام کرے گا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ غیر منظم مزدوروں کو مختلف سرکاری اسکیموں/پروگراموں تک آسانی سے رسائی حاصل ہو سکے۔ اس اقدام سے غیر منظم مزدوروں کو ان کے لیے بنائی گئی اسکیموں سے واقف ہونے میں مدد ملے گی۔

ای شرم-ون تمام حل ایک ہی جگہ کا مقصد غیر منظم مزدوروں کے لیے ہے تمام سماجی تحفظ اور فلاحی اسکیموں سے فائیدہ حاصل کرنے والوں کی معلومات کو ایک پلیٹ فارم کے ذریعے مؤثر طریقے سے مربوط کرنا ہے۔ ای -شرم ایک ون اسٹاپ حل کے طور پر غیر منظم مزدوروں کے لیے سماجی تحفظ اور فلاحی اسکیموں کی شناخت اور نفاذ میں سہولت فراہم کرنے میں مدد کرے گا اور اسکیموں کو تیز اور موثر انداز میں مکمل کرنے میں مدد کرے گا۔ نتیجتاً، مختلف مرکزی وزارتوں/محکموں کی 12 اسکیمیں پہلے ہی ای -شرم کے ساتھ مربوط/میپ کی جاچکی ہیں۔

26 اگست 2021 کو ای-شرم کے آغاز کے بعد سے، اس نے 30 کروڑ سے زیادہ غیر منظم مزدوروں کے اندراج کے ساتھ اہم سنگ میل حاصل کیے ہیں اور اس نے غیر منظم مزدوروں میں اپنی وسیع رسائی کا مظاہرہ کیا ہے۔ یہ کامیابی اس پہل کے سماجی اثرات اور ملک کے غیر منظم کارکنوں کی حمایت کے لیے حکومت کے عزم کو واضح کرتی ہے۔

************

ش ح ۔ م  د   ۔  م  ص

 (U: 1505)


(Release ID: 2066502) Visitor Counter : 47


Read this release in: English , Hindi , Gujarati , Tamil