وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

این سی سی یوم جمہوریہ کیمپ 2025 کے سلسلے میں 500 سے زیادہ کیڈٹس گنگا اور ہگلی ندیوں کے 1,200 کلومیٹر کے سفر پر جائیں گے

Posted On: 20 OCT 2024 12:55PM by PIB Delhi

پہلے قدم کے طور پر، نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) اپنی پہلی خصوصی کشتی رانی کی مہم شروع کرنے کے لیے تیار ہے، یہ ایک پرچم بردار تقریب ہوگی جو یوم جمہوریہ کیمپ 2025 تک چلیگی۔ اس مہم میں ہندوستان بھر سے بحریہ ونگ کے 528 کیڈٹس شامل ہوں گے۔ اتر پردیش، بہار اور مغربی بنگال سے ہوتے ہوئے گنگا اور ہگلی ندیوں میں کشتی چلاتے ہوئے تقریباً 1,200 کلومیٹر کا سفر طے کرینگے۔ ’بھارتیہ ندیاں – سنسکرتیوں کی جننی‘ کے عنوان سے منعقد ہونے والے اس پروگرام کو 21 اکتوبر 2024 کو کانپور سے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا جائیگا اور 20 دسمبر 2024 کو کولکتہ میں اختتام پذیر ہوگا۔

 نوجوانوں کو ایڈونچر اور ڈیوٹی پر رہتے ہوئے خدمت کی زندگی کی طرف راغب کرتے ہوئے ہندوستان کی بھرپور سمندری روایات کو منانااس اہم مہم کا مقصد ہے۔ تمام ریاستی ڈائریکٹوریٹ کی نمائندگی کرنے والے کیڈٹس، اس چھ مرحلوں کے پروگرام میں حصہ لیں گے۔ ان کے ساتھ تقریباً 40 ایسوسی ایٹ این سی سی افسران بھی ہوں گے۔ مہم کے اہم مراحل میں شامل ہیں:

  • پہلا مرحلہ: کانپور تا پریاگ راج (260 کلومیٹر)
  • دوسرا مرحلہ: پریاگ راج تا وارانسی (205 کلومیٹر)
  • تیسرا مرحلہ: وارانسی سے بکسر (150 کلومیٹر)
  • مرحلہ IV: بکسر سے پٹنہ (150 کلومیٹر)
  • مرحلہ پنجم: پٹنہ تا فراکہ (230 کلومیٹر)
  • مرحلہ VI: فراق سے کولکاتہ (205 کلومیٹر)

سفر کے دوران، کیڈٹس مقامی این سی سی گروپوں کے ساتھ مل کر سرگرمیاں کرینگے اور دریا کے کناروں کی صفائی اور پلاسٹک کے فضلے کو کم کرکے 'سوچھ بھارت' پہل میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔ وہ ہندوستان کی بھرپور ثقافتی روایات کو فروغ دینے اور ماحولیاتی تحفظ کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ’نُکڑ ناٹک‘ بھی پیش کریں گے۔

 

************

ش ح ۔ م  د   ۔  م  ص

 (U: 1504)


(Release ID: 2066488) Visitor Counter : 51