دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان 21 اکتوبر 2024 کو نئی دہلی میں شہری اراضی کے ریکارڈ کے سروے-دوبارہ سروے میں جدید ٹیکنالوجی سے متعلق بین الاقوامی ورکشاپ کا افتتاح کریں گے۔

Posted On: 20 OCT 2024 11:26AM by PIB Delhi

دیہی ترقیات کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان 21 اکتوبر 2024 کو نئی دہلی کے ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سنٹر (ڈی اے آئی سی) میں شہری اراضی کے ریکارڈز کے سروے-دوبارہ سروے میں جدید ٹیکنالوجیز سے متعلق بین الاقوامی ورکشاپ کا افتتاح کریں گے۔ زمینی وسائل کا محکمہ اس ورکشاپ کا انعقاد کر رہا ہے۔ افتتاحی اجلاس میں دیہی ترقیات کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان،کے خطابات شامل ہوں گے۔ اراضی وسائل کے محکمے کے سکریٹری جناب منوج جوشی افتتاحی اجلاس کے دوران کلیدی خطبہ دیں گے۔

یہ ورکشاپ دو روز تک جاری رہے گی۔ پہلے دن مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان کی قیادت میں ایک افتتاحی اجلاس منعقد کیا جائے گا جس کے بعد سنگاپور، کوریا، برطانیہ، اسپین اور ہالینڈ جیسے ممالک کے ماہرین کے پریزنٹیشنز ہوں گی، جس میں ڈیجیٹل اراضی ریکارڈ کے بہترین طور طریقوں پر روشنی ڈالی جائے گی۔ معروف ہندوستانی اور بین الاقوامی فرموں کی طرف سے ٹیکنالوجی کی نمائش بھی ہوگی۔ دوسرے دن، ایجنڈا میں دو مکمل اجلاس شامل ہیں: پہلا اجلاس کرناٹک، مدھیہ پردیش، تمل ناڈو اور مہاراشٹر کے ریاستی شہری زمینی ریکارڈ اور انتظام کے کیس اسٹڈیز پر توجہ مرکوز ہوگا اور دوسرا اجلاس سروے میں مختلف اسکیموں اور محکموں سے کیس اسٹڈیز کی جانچ پڑتال، تکنیک اور مقامی ڈیٹا بشمول امروت، اسمارٹ سٹیز، سوامتوا، ہریانہ اسپیس ایپلی کیشن سنٹر، آئی ٹی اینڈ کمیونیکیشن (جے پور) اور ڈائریکٹوریٹ جنرل ڈیفنس اسٹیٹس پر منعقد کیا جائے گا۔

ورکشاپ کے متوقع نتائج میں شہری اراضی کے ریکارڈ کی جدید کاری کے لیے ایک قومی پروگرام کی تشکیل، منتخب شہروں میں آزمائشی پروجیکٹوں کے لیے ڈیزائن کے منصوبے اور شہری مقامی بلدیاتی اداروں (یو ایل بیز) اور ریاستی حکام کے درمیان صلاحیت سازی کے لیے حکمت عملی شامل ہیں۔ مزید برآں، ورکشاپ کا مقصد جدید ٹیکنالوجیز کو شہری اراضی گورننس میں ضم کرنے، زمین کے انتظام کے نظام میں بہتر کارکردگی اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے پالیسی سفارشات تیار کرنا ہے۔ یہ تصوراتی نوٹ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے شہری اراضی کے ریکارڈ کو بہتر بنانے میں تعاون اور جدت طرازی کا مرحلہ طے کرتا ہے۔

ہندوستان میں شہری اراضی کے ریکارڈ کو متعدد ایجنسیوں میں بانٹنے، پرانی معلومات اور دیکھ بھال کی وجہ سے اہم چیلنجوں کا سامنا ہے۔ یہ مسائل موثر شہری منصوبہ بندی، زمین کے انتظام اور خدمات کی فراہمی میں رکاوٹ ہیں۔ اس کے جواب میں حکومت ہند شہری زمینی ریکارڈ کو جدید بنانے کے لیے جدید تکنیکی حل تلاش کر رہی ہے، دیہی علاقوں میں حاصل ہونے والی پیشرفت کو آگے بڑھا رہی ہے۔ کلیدی ٹیکنالوجیز جیسے جغرافیائی ٹولز، سیٹلائٹ امیجری، ڈرون سروے اور جی آئی ایس انضمام، مقامی طور پر زمین کی ملکیت کے جامع ریکارڈ بنانے کے لیے ضروری ہیں۔ شہری اراضی کے ریکارڈ کی جدید کاری سے شفافیت اور کارکردگی میں اضافہ، پائیدار ترقی کی حمایت اور زمین سے متعلق تنازعات کم ہونے کی امید ہے۔

ورکشاپ کا مقصد متعلقہ فریقوں بشمول حکومت ہند کی وزارتوں اور محکموں، ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ریونیو اور شہری ترقی کے سکریٹریوں، بین الاقوامی ماہرین اور ٹیکنالوجی فراہم کرنے والوں کو اکٹھا کرنا ہے۔ ورکشاپ کے بنیادی مقاصد شہری اراضی ریکارڈ کی جدید کاری میں عالمی بہترین طور طریقوں کو اجاگر کرنا، قابل اطلاق تکنیکی حل پیش کرنا اور منتخب شہری علاقوں کے لیے تجرباتی پروجیکٹ کی منصوبہ بندی میں سہولت فراہم کرنا ہے۔ مزید برآں، ورکشاپ قابل عمل پالیسی کی سفارشات تیار کرنے کے لیے سرکاری حکام، ماہرین اور ٹیکنالوجی فراہم کرنے والوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ معیار کاری کی کمی، ڈیٹا کی حفاظت اور متعلقہ فریقوں کے لیے صلاحیت سازی جیسے چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد فراہم کرے گی۔

******

ش ح۔م ع۔  ول

Uno-1502



(Release ID: 2066468) Visitor Counter : 17


Read this release in: English , Hindi , Tamil