پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دیہی ہندوستان کے لیے ’رہن سہن میں سہولتوں‘ کو بہتر بنانے کی سمت ایک قدم ’’پنچایت سمیلن‘‘ کے نام سے 22 اکتوبر 2024 کو حیدرآباد میں منعقد کیا جائے گا


ورکشاپ کا مقصد نچلی سطح پر خدمات کو بہتر بنانے کے لیے صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے

Posted On: 20 OCT 2024 9:47AM by PIB Delhi

پنچایتی راج کی وزارت 22 اکتوبر 2024 کو دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے قومی انسٹی ٹیوٹ (این آئی آر ڈی اینڈ پی آر) حیدرآباد میں ’رہن سہن میں بہتری: زمینی سطح پر خدمات کی فراہمی کو فروغ دینا‘ کے موضوع پر ایک پنچایت سمیلن کا انعقاد کر رہی ہے۔ پنچایت سمیلن کا افتتاح نچایتی راج کی وزارت کے سکریٹری جناب وویک بھاردواج ، این آئی آر ڈی اینڈ پی آر کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر  نریندر کمار، پنچایتی راج کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری جناب آلوک پریم ناگر، تلنگانہ حکومت میں پنچایتی راج اور دیہی ترقی کے محکمے کے سکریٹری جناب لوکیش کمار  ڈی ایس، کی باوقار موجودگی میں ہوگا۔

پنچایت سمیلن زمینی سطح پر بہتر خدمات کی فراہمی کے ذریعے زندگیوں کوبہتر بنانے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔ پنچایتی راج کی وزارت پنچایت سمیلن کے ایک حصے کے طور پر ’رہن سہن میں بہتری: زمینی سطح پر خدمات کی فراہمی کو فروغ دینا‘ کے موضوع پر چار علاقائی ورکشاپس کا انعقاد کر رہی ہے۔ حیدرآباد میں 22 اکتوبر 2024 کو منعقد ہونے والی یہ ورکشاپ اس سلسلے کی  یہ پہلی ورکشاپ ہے جس میں سات ریاستوں آندھرا پردیش، گجرات، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش، میزورم، اڈیشہ اور تلنگانہ کے نمائندے شرکت کریں گے ۔ یہ زمینی سطح پر خدمات کی فراہمی میں براہ راست ملوث پنچایت عہدیداروں اور منتخب نمائندوں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گی تاکہ خدمات کی فراہمی میں تجربات، چیلنجوں اور مواقع پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔اس کے اجلاس میں زبان کے ترجمہ کے لیے بھاشینی،مواصلات کے لیے ریپیڈو پرو اور آن لائن سروس ڈیلیوری کے لئے سروس پلس کو کانفیگر کرنے جیسے ڈیجیٹل  پبلک ٹولز کا استعمال جیسے  موضوعات کو شامل کیا جائے گا۔

زمینی سطح پر خدمات کو بہتر بناتے ہوءے رہن سہن میں بہتری کے مقصد کو حاصل کرنے کی جانب پنچایت سمیلن ایک اہم قدم ہے ۔دیہی ہندوستان میں موثر حکمرانی کو تیز کرنے کے لیے ریاست کی مخصوص حکمت عملیوں، بہترین طریقوں اور خیالات کا اشتراک کرنا اس ورکشاپ کا مقصد  ہے۔ بنیادی توجہ دیہی علاقوں میں خدمات کی فراہمی کے معیار کو بہتر بنانے اور بینچ مارکنگ پر ہوگی۔ دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے قومی انسٹی ٹیوٹ (این آئی آر ڈی اور پی آر )  دیہی خدمات کی بینچ مارکنگ پر خیالات پیش کرے گا۔ اس کے علاوہ، وادھوانی فاؤنڈیشن، کیس اسٹڈیز کے ذریعے خدمات کی فراہمی کو بڑھانے کے لیے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے بارے میں اپنے نظریات پیش کرے گی۔

 

************

ش ح ۔ م  د   ۔  م  ص

 (U: 1501)


(Release ID: 2066467) Visitor Counter : 39