بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کے وی آئی سی کے چیئرمین جناب منوج کمار نے نئی دہلی کے گاندھی کنگ میموریل پلازہ میں "کھادی: آزادی کا تانا بانا، فیشن کی زبان" کے  موضوع پر نمائش کا افتتاح کیا


آزادی کے تانے بانے سے لے کر  فیشن کی علامت تک کھادی کے سفر کو پیش کرنے والی یہ نمائش 22 اکتوبر تک صبح 11 بجے سے شام 7 بجے تک جاری رہے گی

یہ نمائش سینٹر آف ایکسی لینس فار کھادی (سی او ای کے) اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی (این آئی ایف ٹی) کے تعاون سے منعقد کی گئی ہے

کے وی آئی سی کے چیئرمین جناب منوج کمار نے کہا، مہاتما گاندھی کی قیادت میں ہندوستان کی تحریک آزادی میں اہم کردار ادا  کرنے والی کھادی  اب وزیراعظم مودی کی انتھک کوششوں سے ’ نئے بھارت کی نئی کھادی ‘ کے لئے  ایک فیشن علامت اور توجہ کا مرکز بن گئی ہے

Posted On: 19 OCT 2024 3:58PM by PIB Delhi

کے وی آئی سی کے چیئرمین جناب منوج کمار نے انڈیا انٹرنیشنل سینٹر (آئی آئی سی) کے ڈائریکٹر  جناب کے این سریواستو کی موجودگی میں وزیراعظم نریندر مودی کے ’’فیشن کے لئے کھادی ‘‘ کے وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے گاندھی کنگ میموریل پلازہ، انڈیا انٹرنیشنل سنٹر، لودی روڈ، نئی دہلی میں ’’ کھادی :  آزادی کا لباس، فیشن کی زبان ‘‘ کے موضوع پر مبنی کھادی نمائش کا افتتاح  کیا۔  سینٹر آف ایکسی لینس فار کھادی (سی او ای کے) اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی (این آئی ایف ٹی) کے تعاون سے منعقد کی گئی  یہ نمائش مہمانوں کو کھادی کے شاندار سفر کو دیکھنے کے لیے مدعو کرتی ہے - مہاتما گاندھی کی قیادت میں ہندوستان کی آزادی کی تحریک کے دوران ہاتھ سے بنے ہوئے کپڑوں سے لے کر پائیداری اور جدید فیشن کی علامت کے طور پر اس کی  موجودہ حیثیت تک ۔

سی او ای کے کی طرف سے کھادی اداروں اور این آئی ایف ٹی کے تعاون سے منعقد ہونے والی نمائش میں کھادی کے کپڑے، ساڑیاں، گھریلو ٹیکسٹائل، اور سی او ای کے کی ڈیزائن ٹیم کے تیار کردہ عصری ڈیزائنوں کی نمائش بھی کی گئی ہے، جن میں  روایتی دستکاری کو جدید فنون لطیفہ کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔

میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کے وی آئی سی کے چیئرمین جناب منوج کمار نے کہا کہ "بابائے قوم مہاتما گاندھی نے ایک بار کہا تھا، 'میں چرخی سے کھینچے گئے ہر دھاگے میں ایشور کو دیکھتا ہوں۔' اس فلسفے کو اپناتے ہوئےوزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں کے وی آئی سی  کھادی کاریگروں کی آمدنی کو بڑھانے کے لیے سیلز مہم، نمائشوں، اور قومی اور بین الاقوامی میلوں جیسے مختلف پروگراموں کا انعقاد کر رہا ہے، جس نے کھادی مصنوعات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔"

انہوں نے کہا، گاندھی جی کی قیادت میں تحریک آزادی میں کلیدی کردار ادا کرنے والی کھادی اب وزیراعظم مودی کی انتھک کوششوں کی بدولت ایک فیشن آئیکن بن گئی ہے اور اب اسے ’نئے بھارت کی نئی کھادی ‘ کے طور پر جانا جاتا ہے۔ انہوں نے کے وی آئی سی  کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں کھادی کا کاروبار مالی سال 24-2023 میں1.55 لاکھ کروڑ روپئے سے تجاوز کر گیا ہے، جو دس سال پہلے   31,000 کروڑ روپئے سے قابل ذکر اضافہ ہے۔

اپنے خطاب میں کے وی آئی سی کے چیئرمین نےیہ بھی کہا کہ وزیراعظم  مودی کے مقبول 'من کی بات' پروگرام نے کھادی کے لباس کو نوجوانوں میں ایک اسٹیٹس سیمبل بنا دیا ہے۔  سی او ای کے ذریعہ  تیار کردہ اختراعی مصنوعات نے کھادی کو مقبول بنانے میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعظم  مودی کی اپیل کے بعد سے، کناٹ پلیس، دہلی میں واقع کھادی گرام ادھیوگ بھون نے ہر سال گاندھی جینتی پر فروخت کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں، اس سال 2 اکتوبر کو فروخت 2 کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی۔ یہ اعداد و شمار اس بات کی علامت ہیں کہ وزیراعظم مودی کی قیادت میں ’ نئے بھارت کی نئی کھادی ‘، ’ ووکل فار لوکل‘، ’میک ان انڈیا ‘ اور ’آتم نربھربھارت ‘ مہمات کا پرچم بردار بن گئی ہے۔

کے وی آئی سی کے چیئرمین جناب منوج کمار نے تمام شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اس سیزن میں  کھادی کی زیادہ سے زیادہ مصنوعات خریدیں، جس سے تہواروں کی خوشیاں ان  کاریگروں اوردستکاروں کے گھروں تک پہنچ سکیں جو اعلیٰ معیار کے سامان تیار کرنے کے لیے انتھک محنت کرتے ہیں۔ اس پروگرام میں کے وی آئی سی  اور این آئی ایف ٹی کے عہدیداروں اور ملازمین  شامل ہوئے۔

نمائش کی اہم جھلکیاں:

  • کھادی ٹائم لائن: یہ متاثر کن نمائش ہندوستان کی تحریک آزادی میں کھادی کے کردار کو ظاہر کرتا ہے، جس میں  آرکائیو تصاویر، مہاتما گاندھی کے اقتباسات، اور اس دور کے دوران کپڑے کی اہمیت پر زور دینے والے تاریخی ریکارڈ شامل ہیں۔
  • تجربہ مرکز: بارڈولی اور پیٹی چرخوں کا استعمال کرتے ہوئے کتائی کے عمل کی  ایک لائیو نمائش جائے وقوعہ پر قائم کی گئی ہے جس  سے   لوگوں کو کھادی کی تیاری کے پیچھے کی  کاریگری کا مشاہدہ کرنے کا موقع ملے گا۔
  • جدید ڈیزائن: نمائش میں کھادی اداروں کے تعاون سے سینٹر آف ایکسیلنس فار کھادی کی طرف سے ڈیزائن  کئے گئے کپڑے، ساڑیاں اور گھریلو ٹیکسٹائل جیسی مصنوعات  کی نمائش کی گئی جن میں روایتی اور جدیدیت کا بہترین امتزاج پیش کیاگیاہے۔
  • کھادی ریٹیل اسٹالز: کھادی کی حقیقی مصنوعات کے ساتھ ساتھ سی او ای کے  کے ذریعہ  تیار کردہ نئے ڈیزائن، خریدار کے لیے دستیاب ہوں گے۔یہاں موجود لوگ نہایت عمدہ  تیار کردہ ملبوسات خرید سکتے ہیں۔

 

************

ش ح ۔ ش ا ر   ۔  م  ص

 (U: 1489)



(Release ID: 2066384) Visitor Counter : 10


Read this release in: English , Hindi , Tamil