عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

چیف انفارمیشن کمشنر كی وزیر مملکت برائے عملہ، عوامی شکایات اور پنشن ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات


سو فی صد آر ٹی آئی  نمٹانے کی شرح موجودہ مالی سال کے پہلے 6 مہینوں میں حاصل

Posted On: 19 OCT 2024 5:25PM by PIB Delhi

ہندوستان کے چیف انفارمیشن کمشنر شری ہیرالال سماریہ نے آج وزیر مملکت برائے عملہ، عوامی شکایات اور پنشن ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی۔

میٹنگ میں شری سماریہ نے وزیر کو مطلع کیا کہ مرکزی انفارمیشن کمیشن نے رواں مالی سال کے پہلے چھ مہینوں کے دوران ہی آر ٹی آئی کو 100 فیصد نمٹانے کی شرح حاصل کر لی ہے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس کامیابی پر سنٹرل انفارمیشن کمیشن کی ستائش کی۔

وزیر موصوف نے آر ٹی آئیز کے مطالعہ، تجزیہ اور پیٹرن اور آر ٹی آئی درخواست دہندگان کی اسناد کی جانچ کے لیےمصنوعی ذہانت کے مسلسل استعمال پر چیف انفارمیشن کمیشن کے دفتر کی تعریف کی۔

چیف انفارمیشن کمشنر نے وزیر کو فزیکل کم ویڈیو کانفرنسنگ كے ہائبرڈ موڈ کے مسلسل استعمال سے بھی آگاہ کیا  جسے چیف انفارمیشن کمشنر کے دفتر میں آر ٹی آئی اپیلوں کی سماعت اور نمٹانے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔ کمشنر نے وزیر کو مطلع کیا کہ عالمی وبا کوویڈ 19 کے دوران آن لائن موڈ اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی وجہ سے آر ٹی آئی درخواستوں کو زیادہ نمٹایا گیا تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اب موبائل ایپ کی مدد سے بھی آر ٹی آئی درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں۔ نئی ٹیکنالوجیز متعارف کرانے کی وجہ سے زیر التواء درخواستوں کو تیزی سے نمٹا دیا گیا ہے۔ آر ٹی آئی ایکٹ کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لیے بیداری کیمپ بھی لگائے جا رہے ہیں۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ مودی حکومت کے دور میں ہی دن یا رات کے کسی بھی وقت اور ملک کے کسی بھی حصے یا بیرون ملک سے آر ٹی آئی درخواستوں کی ای فائلنگ کے لیے 24 گھنٹے چلنے والی پورٹل سروس متعارف کرائی گئی تھی۔ اسی طرح وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے دور میں ہی سنٹرل انفارمیشن کمشنر کے دفتر کو اس کے اپنے خصوصی دفتر کمپلیکس میں منتقل کر دیا گیا تھا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت کے کام کاج میں شفافیت لانے اور شہریوں کی شراکت کے وزیر اعظم مودی کے وژن پر پورا اترنے میں مرکزی انفارمیشن کمیشن کا کردار اہم ہے۔

******

U.No:1494

ش ح۔ع س۔س ا


(Release ID: 2066372) Visitor Counter : 38


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil