خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محترمہ وجئے کشور راہتکر کو قومی کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن کے طور پر مقرر کیا گیا


ڈاکٹر ارچنا مجمودار کا تقرر این سی ڈبلیو کے رکن کے طور پر کیا گیا

Posted On: 19 OCT 2024 3:48PM by PIB Delhi

محترمہ وجئے کشور راہتکر کو قومی کمیشن برائے خواتین (این سی ڈبلیو) کی چیئرپرسن کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ وہ این سی ڈبلیو کی 9ویں چیئرپرسن ہوں گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001S071.jpg

محترمہ راہتکر نے مختلف سیاسی اور سماجی ذمہ داریوں میں قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔ مہاراشٹرا ریاستی کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن کے طور پر اپنی مدت کار کے دوران (2016-2021)، انہوں نے "سکشما" (تیزاب کے حملے میں بچ جانے والے افراد کی مدد)، "پرجوالا" (سیلف ہیلپ گروپوں کو مرکزی حکومت کی اسکیمں سے جوڑنا) اور "سوہِتا" (خواتین کے لیے چوبیسوں کھنٹے ساتوں دن دستیاب ہیلپ لائن خدمت)جیسے اقدامات کی قیادت کی۔ انہوں نے قانونی اصلاحات پر بھی کام کیا اور پی او سی ایس او، تین طلاق مخالف سیل، اور انسداد انسانی اسمگلنگ یونٹس جیسے موضوعات پر توجہ دی ۔ انہوں نے ڈیجیٹل خواندگی کے پروگرام متعارف کروائے اور "ساد" نام سے ایک اشاعت شروع کی جو خواتین کے مسائل کے لیے وقف تھی۔

2007 سے 2010 تک چھترپتی سمبھاجی نگر کی میئر کے طور پر، محترمہ راہتکر نے حفظانِ صحت اور بنیادی ڈھانچے سے متعلق اہم ترقیاتی پروجیکٹوں کو نافذ کیا۔

محترمہ راہتکر نے فزکس میں بیچلر کی ڈگری اور پونے یونیورسٹی سے تاریخ میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔ انہوں نے کئی کتابیں تصنیف کی ہیں، جن میں 'وِدھی لِکھت' (خواتین کے قانونی مسائل پر) اور 'اورنگ آباد: لیڈنگ ٹو وائیڈ روڈس' شامل ہیں۔ خواتین کو بااختیار بنانے میں ان کے تعاون نے انہیں شناخت دلائی ہے، جس میں نیشنل لاء ایوارڈ اور قومی ادبی کونسل کی جانب سے ساوتری بائی پھولے ایوارڈ شامل ہیں۔

ڈاکٹر ارچنا مجمودار کو قومی کمیشن برائے خواتین کے رکن کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:1490



(Release ID: 2066333) Visitor Counter : 16


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu