قانون اور انصاف کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ثالثی اور مفاہمت (ترمیمی) بل 2024 کے مسودے پر تبصرے طلب کئے گئے

Posted On: 18 OCT 2024 4:24PM by PIB Delhi

حکومت ہند نے ملک میں تنازعات کے حل کے ماحول کو مضبوط بنانے اور کاروبار کرنے میں آسانی کو فروغ دینے اور وقتاً فوقتاً قانون سازی کے اقدامات کے ذریعے معاہدوں کے نفاذ کی خاطر کئی اقدامات کیے ہیں۔ قانونی امور کا محکمہ اس وقت ثالثی اور مفاہمت ایکٹ 1996 میں مزید ترامیم پر غور کر رہا ہے۔

اس کا مقصد اور ہدف ادارہ جاتی ثالثی کو مزید فروغ دینا، ثالثی میں عدالتی مداخلت کو کم کرنا اور ثالثی کی کارروائی کے بروقت اختتام کو یقینی بنانا ہے۔

اس کے پیش نظر، ثالثی اور مفاہمت (ترمیمی) بل، 2024 اور ایک ٹیبلر بیان تیار کیا گیا ہے، جس میں موجودہ ضابطوں اور مجوزہ ترمیم کو دکھایا گیا ہے۔ محکمہ، اب مسودہ ترامیم پر عوامی مشاورتی مشق کے حصے کے طور پر عوام سے تبصرے/فیڈ بیک طلب کرتا ہے۔ مسودہ بل اور ٹیبلر اسٹیٹمنٹ کو https://legalaffairs.gov.in/ پر حاصل کیا جا سکتا ہے۔ مسودہ بل پر تبصرے avnit.singh[at]gov[dot]in اور ndiac-dla[at]gov[dot] پر 3 نومبر 2024 تک ای میل کے ذریعے بھیجے جا سکتے ہیں۔

 

******

 

ش ح۔ا گ ۔ م ر

U-NO.1455



(Release ID: 2066158) Visitor Counter : 14


Read this release in: English , Hindi , Tamil